جون ایلیا گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گے

نیرنگ خیال

لائبریرین
گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گے​
اپنے ہی آپ تک گئے ہوں گے​
ہم جو اب آدمی ہیں پہلے کبھی​
جام ہوں گے چھلک گئے ہوں گے​
وہ بھی اب ہم سے تھک گیا ہو گا​
ہم بھی اب اس سے تھک گئے ہوں گے​
شب جو ہم سے ہوا معاف کرو​
نہیں پی تھی بہک گئے ہوں گے​
کتنے ہی لوگ حرص شہرت میں​
دار پر خود لٹک گئے ہوں گے​
شکر ہے اس نگاہ کم کا میاں​
پہلے ہی ہم کھٹک گئے ہوں گے​
ہم تو اپنی تلاش میں اکثر​
از سما تا سمک گئے ہوں گے​
اس کا لشکر جہاں تہاں یعنی​
ہم بھی بس بے کمک گئے ہوں گے​
جون ، اللہ اور یہ عالم​
بیچ میں ہم اٹک گئے ہوں گے​
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم جو اب آدمی ہیں پہلے کبھی​
جام ہوں گے چھلک گئے ہوں گے​
وہ بھی اب ہم سے تھک گیا ہو گا​
ہم بھی اب اس سے تھک گئے ہوں گے​
واہ کیا کہنے !​
بہت خوب۔۔۔!​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

:ROFLMAO:

ارے آپ تو ہمیں ڈرانے لگے اس جن بھ بھ بھوت سے :)
لیکن وہ کیا ہے نا کہ انکساری ہی بھلی ہے ۔بڑے فائدے ہیں اس میں آزمائش شرط ہے ۔:)
ڈرنا تو آپ نے ہی ہے۔۔۔ اپنی تو کوشش ہی ہے۔۔۔:laugh:
بالکل۔۔۔ بےشک زمین پر رہنے کے بے تحاشہ فائدے ہیں :)
 
Top