مبارکباد گھر آیا پردیسی

ماوراء

محفلین
baloonsanim.gif

اڑتے اڑتے خبر ملی ہے کہ قیصرانی واپس آ چکے ہیں۔ اتنے لوگوں کی محبت اور احتجاج نے کام کر دیکھایا۔ خاص طور پر پاکستانی اور دوست نے تو کمال کا احتجاج کیا۔ پاکستانی بھائی امید ہے کہ اب واپس آ جائیں گے۔
ہماری تو قیصرانی نے ایک نہ سنی۔ خدا جانے کس کی سن کر واپس آئے ہیں۔ یا خود ہی کچھ خیال آ گیا ہے۔
قیصرانی نے واقعی واپس آ کر محفل کو ایک بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ اور ثابت کر دیا ہے کہ محفل کی بنیادیں بہت مضبوط ہیں۔ جس کے لیے ہم سب قیصرانی کے بہت مشکور ہیں۔
میری طرف سے قیصرانی کو خوش آمدید۔ امید ہے کہ اب محفل پر باقاعدگی سے ہی آئیں گے۔ آخر جانا کہاں تھا آپ نے۔ لوٹ کر تو واپس گھر ہی آنا تھا نا۔ :lol:

baloonsanim.gif
 
تفسیر

محفلین

عزیزان محفل

ہم ہڑی خوشی سے قیصرانی کاخیرمقدم کرتے ہیں۔
یہ ایک پارٹی کے مستحق ہیں۔
چلیں اس خوشی میں پارٹی کا انتظام کریں۔
 
تیشہ

محفلین
مگر میں بلکل خوش نہیں ہوں ۔نہ ہی چھوٹے بھیا کو ویلکم کہوں گی ۔ :roll:
آج جسکے بھی کہنے میں آکر لوٹے ہیں ثابت کر دیا کہ ہم سب کی کوئی اہمیت نہیں انکے دل میں نہ ہی نظر میں ۔ جب ہم سب ہر ممکن کوشیش کر کر کر ، انکی منتیں و سماجت کر کر کر انکو واسطے دے دے کر ، انکو سمجھا سمجھا کر ہار بیٹھے ،
اور آج یہ نہ جانے کس کے بلانے سمجھانے پر آئے ثابت یہ ہوا ہماری اہمیت نہیں ۔
سو میری طرف سے سوری چھوٹے بھیا ،
آپ آ تو گئے ہیں مگر اب میں آپ سے بات نہیں کرنے والی ۔
شاید نہ آتے تو صبر آ ہی جاتا ، مگر آپ نے آکر یہ ثابت کیا ہم سب بکواس کرتے رہے ہیں ۔ اور فضول کوشیش اور ناکام ۔
اور یہاں تک کے آپ نے کسی بھی ایک کے نہیں مانی ۔ اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے ۔
اب کیوں کر ؟ آئے ؟ :roll: :?
میرا دل بہت برا پڑا ہے سوری شاید اب میری آپ سے مزید بات نہ ہو سکے ۔
 
تیشہ

محفلین
نہیں ماورہ یہ بحث نہیں ۔ یہ سچ ہے اب میر ا چھوٹے بھیا سے کوئی رشتہ ناطہ نہیں رہا ۔

ختم ،
 
تیشہ

محفلین
جی نہیں نہ کوئی میرا چھوٹا بھائی ہے اور نہ ہی میں لاڈ کر رہی ہوں ۔ 8)
میرا ان سے کوئی رشتہ نہیں ۔ سو مجھے اب انکے آنے نا آنے سے کوئی فرق نہیں ۔
 
ماورا تمہارے غبارے کمال کے ہوتے ہیں اور صاف پتہ لگتا ہے کہ کوئی جشن ہورہا ہے۔ چلو تم نے کوئی کام وقت پر تو کیا۔ :wink:

یہ تو صیغہ راز میں ہے کہ کس کے کہے کا آج اثر ہوا مگر جو ہوا بہت اچھا ہوا اور میں بھی بہت خوش ہوں کہ بالاخر چیزیں صحیح سمت میں واپس آ گئیں ہیں۔

ویسے میں نے بھی آج ہی قیصرانی سے بات کی تھی :wink: مگر فیصلہ میرے بات کرنے سے پہلے قیصرانی نے کر لیا تھا :lol:

سب دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے یکجا ہو کر ایک درست فیصلہ کروانے میں قیصرانی کی مدد کی اور ثابت کیا کہ ہم سب واقعی ایک دوسرے کا حقیقی معنوں میں خیال رکھتے ہیں۔ میں محسوس کرتا ہوں کہ اردو ویب ایک خاندان کی طرح ہے جس میں مسائل ضرور ہو سکتے ہیں مگر ان مسائل کو حل کرنے میں افراد غیر سنجیدہ نہیں ہوسکتے۔ جس طرح ایک خاندان میں کوئی غلط فہمی یا رنجش کی وجہ سے ناراض ہو سکتا ہے اس طرح یہاں بھی ہوجاتا ہے اور جس طرح وہ رنجش یا غلط فہمی ہمیشہ کے لیے قطع تعلقی نہیں بنتی اس طرح یہاں بھی ایسی صورتحال نہیں بنتی۔

خدا کرے یہ محفل اسی طور چلتی رہے اور ہمارا اخلاص بڑھتا رہے۔ آمین۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماورا تمہارے غبارے کمال کے ہوتے ہیں اور صاف پتہ لگتا ہے کہ کوئی جشن ہورہا ہے۔ چلو تم نے کوئی کام وقت پر تو کیا۔ :wink:

تمھاری چائے ختم ہو گئی۔ ایک تو میری ٹیم بھی بہت سست ہے۔ عین وقت پر انھیں چائے یاد آ جاتی ہے۔ اور چپ کرو۔۔۔تمھیں کیا پتہ میں کتنی مشکل سے یہ غبارے بھی ڈھونڈ کر لائی ہوں۔ وہ میری غباروں، بیل بوٹوں والی سائٹ ہی بند ہو چکی ہے۔lol۔ میں تو ہر کام وقت پر کرتی ہوں۔ بلکہ کئی کام وقت سے پہلے ہی کر دیتی ہوں۔ بس تم بھی وقت پر کام آنا سیکھ لو۔ huh huh
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
یہ تو صیغہ راز میں ہے کہ کس کے کہے کا آج اثر ہوا مگر جو ہوا بہت اچھا ہوا اور میں بھی بہت خوش ہوں کہ بالاخر چیزیں صحیح سمت میں واپس آ گئیں ہیں۔

ویسے میں نے بھی آج ہی قیصرانی سے بات کی تھی :wink: مگر فیصلہ میرے بات کرنے سے پہلے قیصرانی نے کر لیا تھا :lol:

اچھا اب تم نہ خوش ہوتے رہنا۔

سب دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے یکجا ہو کر ایک درست فیصلہ کروانے میں قیصرانی کی مدد کی اور ثابت کیا کہ ہم سب واقعی ایک دوسرے کا حقیقی معنوں میں خیال رکھتے ہیں۔ میں محسوس کرتا ہوں کہ اردو ویب ایک خاندان کی طرح ہے جس میں مسائل ضرور ہو سکتے ہیں مگر ان مسائل کو حل کرنے میں افراد غیر سنجیدہ نہیں ہوسکتے۔ جس طرح ایک خاندان میں کوئی غلط فہمی یا رنجش کی وجہ سے ناراض ہو سکتا ہے اس طرح یہاں بھی ہوجاتا ہے اور جس طرح وہ رنجش یا غلط فہمی ہمیشہ کے لیے قطع تعلقی نہیں بنتی اس طرح یہاں بھی ایسی صورتحال نہیں بنتی۔

خدا کرے یہ محفل اسی طور چلتی رہے اور ہمارا اخلاص بڑھتا رہے۔ آمین۔

آمین، آمین۔

واقعی بڑی ہمت ہے سب کی جنہوں نے احتجاج جاری رکھا۔ میں تو کم از کم اتنے نخرے کسی کے نہیں اٹھا سکتی۔ میں نے تو قیصرانی سے صرف ایک بار ہی بات کی تھی۔ lol۔ (شاید مجھے یقین تھا کہ قیصرانی واپس آ جائیں گےlol۔)
 
Top