مبارکباد گھر آیا پردیسی

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
میں تو کم از کم اتنے نخرے کسی کے نہیں اٹھا سکتی
ماوراء بات نخرے کی نہیں‌ ہوتی :wink: ، محفل چھوڑنے کی کئی وجوہات تھیں، اور اب محفل جائن کرنے کی بھی کئی وجوہات ہیں جن کی تفصیل بتانا مناسب نہیں‌ ہوگا
 
ماوراء نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ماورا تمہارے غبارے کمال کے ہوتے ہیں اور صاف پتہ لگتا ہے کہ کوئی جشن ہورہا ہے۔ چلو تم نے کوئی کام وقت پر تو کیا۔ :wink:

تمھاری چائے ختم ہو گئی۔ ایک تو میری ٹیم بھی بہت سست ہے۔ عین وقت پر انھیں چائے یاد آ جاتی ہے۔ اور چپ کرو۔۔۔تمھیں کیا پتہ میں کتنی مشکل سے یہ غبارے بھی ڈھونڈ کر لائی ہوں۔ وہ میری غباروں، بیل بوٹوں والی سائٹ ہی بند ہو چکی ہے۔lol۔ میں تو ہر کام وقت پر کرتی ہوں۔ بلکہ کئی کام وقت سے پہلے ہی کر دیتی ہوں۔ بس تم بھی وقت پر کام آنا سیکھ لو۔ huh huh

میری چائے کا تو تمہیں پتہ ہے نہ تھوڑی لمبی ہی ہوتی ہے۔

کیا غبارے اور بیل بوٹے اب نہیں ملا کریں گے مفت، خدا غارت کرے سائٹ بند کرنے والوں کو جنہیں ذرا خیال نہیں کہ ماورا کتنی محنت سے ان کے بنائے ہوئے غبارے اور بیل بوٹے یہاں‌ سجا کر داد وصول کرتی رہی ہے :wink:

اللہ کرے اب وہ سائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر وہ تو بند ہو ہی گئی نہ ، اب کیا بد دعا دوں ماورا انہیں ، چلو تم کوئی اور سائٹ ڈھونڈ‌ لو یا کوشش کرکے کچھ خود ہی بنا لو :lol:

باقی میں آئیندہ وقت پر آ جایا کروں گا ہمیشہ کی طرح فکر نہ کرو :)
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:

ہاں نہ وہی ۔۔۔ ایک ہی بات ہے نہ۔ نخرہ کیوں نہیں اٹھایا۔۔۔اسی لیے کہ مجھے کیا معلوم کہ کیا وجوہات ہیں۔ اور میں ایسے ہی اپنا اور آپ کا ٹائم ضائع کرتی رہوں۔ :wink:

(اور سنو۔۔ میں مذاق کر رہی ہوں۔ اکثر مجھے مذاق بھی بڑا مہنگا پڑ جاتا ہے۔) :lol:
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ماورا تمہارے غبارے کمال کے ہوتے ہیں اور صاف پتہ لگتا ہے کہ کوئی جشن ہورہا ہے۔ چلو تم نے کوئی کام وقت پر تو کیا۔ :wink:

تمھاری چائے ختم ہو گئی۔ ایک تو میری ٹیم بھی بہت سست ہے۔ عین وقت پر انھیں چائے یاد آ جاتی ہے۔ اور چپ کرو۔۔۔تمھیں کیا پتہ میں کتنی مشکل سے یہ غبارے بھی ڈھونڈ کر لائی ہوں۔ وہ میری غباروں، بیل بوٹوں والی سائٹ ہی بند ہو چکی ہے۔lol۔ میں تو ہر کام وقت پر کرتی ہوں۔ بلکہ کئی کام وقت سے پہلے ہی کر دیتی ہوں۔ بس تم بھی وقت پر کام آنا سیکھ لو۔ huh huh

میری چائے کا تو تمہیں پتہ ہے نہ تھوڑی لمبی ہی ہوتی ہے۔

کیا غبارے اور بیل بوٹے اب نہیں ملا کریں گے مفت، خدا غارت کرے سائٹ بند کرنے والوں کو جنہیں ذرا خیال نہیں کہ ماورا کتنی محنت سے ان کے بنائے ہوئے غبارے اور بیل بوٹے یہاں‌ سجا کر داد وصول کرتی رہی ہے :wink:

اللہ کرے اب وہ سائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر وہ تو بند ہو ہی گئی نہ ، اب کیا بد دعا دوں ماورا انہیں ، چلو تم کوئی اور سائٹ ڈھونڈ‌ لو یا کوشش کرکے کچھ خود ہی بنا لو :lol:

باقی میں آئیندہ وقت پر آ جایا کروں گا ہمیشہ کی طرح فکر نہ کرو :)

وقت پر آ جایا کرو گے۔۔ہمیشہ کی طرح۔۔۔۔ :( مطلب کوئی امید نہ رکھوں۔ چلو خیر۔۔۔ :(

ہاں سائٹ بند۔۔۔خیر۔۔میں کوئی اور ڈھونڈ لوں گی۔ لگتا ہے انھیں پتہ لگ گیا تھا کہ میں ان کا سارا مال چرا لے جاتی ہوں۔ بددعا نہیں دعا کرو کہ وہ دوبارہ کھل جائے۔ :(
 
رضوان

محفلین
واہ قیصرانی کیا چہکنا اسٹارٹ کردیا ہے۔ اب نیا محاذ کھُل چکا ہے باجو کو بھی مناؤ :?
قیصرانی لگتا ہے کئی دن یہ سلسلہ چلے گا۔
(ویسے بوچھی کی بات بھی صحیح ہے۔ باقی لوگوں نے اتنی منتیں کیں اس وقت تو آئے نہیں اب خفیہ ہاتھ حرکت میں آیا تو مان گئے :wink: لگے رہو چھوٹے بھائی)
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
اب نیا محاذ کھُل چکا ہے باجو کو بھی مناؤ :?
میری باجو اتنی اچھی ہیں‌ کہ وہ کبھی کوئی بات دل میں نہیں رکھتیں۔ یہی ان کی سب سے بڑی خوبی ہے جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ دوسرا وہ دل کی بات کہہ دینے کی وجہ سے بہت جلد ناراضگی اور غصہ بھول جاتی ہیں۔ تیسرا یہ کہ وہ اتنی اچھی ہیں کہ آج یا کل پھر سے آپ کو چہکتی دکھائی دیں گی
 
راضی کرنے کے لیے اتنا مکھن۔۔۔۔ :lol:
 
دوست

محفلین
یار مجھے تو کچھ کہتے ہوئے بھی ڈر لگ رہا ہے۔
:roll: :roll: :evil:
خیر واپسی مبارک اور ہمیں پرانا قیصرانی واپس چاہیے ورنہ۔۔۔۔ :evil:
 
ظفر احمد

محفلین
آج قیصرانی کی پوسٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
واپسی مبارک ہو۔

اور آپ نے یہ تو بتایا ہی نہیں آپکو واپس لانے میں کس کا ہاتھ ہے؟ کیونکہ ہم اسکے لئے بھی ہار کا انتظام کر لیں:lol:

ارے بھائیوں اور بہنوں کہاں چھپ گئے جن لوگوں نے جشن منانے اور مھٹائیوں کھلانے کی بات کی تھی کہاں غائب ہیں۔ (میں نے تو مھٹائی تقسیم کرنے کی بات کی تھی :lol: )
 
الف نظامی

لائبریرین
[font=Nafees Nastaleeq : :38414f0a72]خوش آمدید قیصرانی۔[/font:38414f0a72]​
ہاں جی کدھر گئے مٹھائیوں والے۔ اور میں نے تو ادھار پکڑ کر جوس پلایا تھا ہڑتالیوں کو ، اس کا حساب بھی قیصرانی کے ذمہ ۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ان کے آنے سے آئے بہار
ان کے جانے سے جائے بہار۔۔۔۔۔۔

قیصرانی(منصور) بھائی، آپ کو ایک دفعہ دوبارہ محفل میں واپس آنے پر یہ ناچیزبھی خوش آمدید کہتاہے۔

اوررہی باجوکی بات، بات توسچ ہے لیکن بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
باجو، بات دراصل یہ ہے کہ قیصرانی بھیا، کوواپس لانے میں آپکی کوشش سرفہرست ہے اوریہ واپسی آپ کی کوششوں کاہی نتیجہ ہے دیر آیددرست آید والی بات آپ کی باتیں جب قیصرانی(منصور) بھیا، نے اکیلے میں سوچیں تومیرے خیال میں فیصلہ کرنے میں انکوآسانی ہوئی۔

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
بیدم نے کہا:
[font=Nafees Nastaleeq : :3d655a6b33]خوش آمدید قیصرانی۔[/font:3d655a6b33]​
ہاں جی کدھر گئے مٹھائیوں والے۔ اور میں نے تو ادھار پکڑ کر جوس پلایا تھا ہڑتالیوں کو ، اس کا حساب بھی قیصرانی کے ذمہ ۔
شکریہ بھائی جی، ہڑتالی جانیں یا پھر ہڑتالیوں کو جوس پلانے والے۔۔۔

ویے بھوک ہڑتال اور پیاس ہڑتال کچھ فرق ہوتی ہیں کیا؟ :roll:
 
Top