تاسف گُلِ یاسمیں کو صدمات

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
اردو محفل کی چہکتی گُلِ یاسمیں کو بیک وقت اپنے بھتیجے اور کزن کی وفات کے صدمات ملے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک جانے والوں کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ اور دکھ کی ان گھڑیوں میں والدین اور سب لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ جانے والوں کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
آمین۔ اللہ پاک ہماری بہن کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ آمین۔ ثم آمین۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت افسوس ہوا جب معلوم ہوا کہ گُل کے یہاں نہ آنے کی وجہ عزیزوں کی رحلت ہے۔ اللہ تمام مرحومین کے ساتھ خیر کا معاملہ فرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے
 

وجی

لائبریرین
اللہ آپکو صبر عطا فرمائے ۔ اور مرحومین کی بخشش فرمائے آمین ثم آمین۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تمام احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
اللہ پاک دعائیں قبول فرمائیں اور جانے والوں کی مغفرت فرمائیں۔ آمین
 

یاز

محفلین
تمام احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
اللہ پاک دعائیں قبول فرمائیں اور جانے والوں کی مغفرت فرمائیں۔ آمین
اللہ تعالیٰ آپ کو صبر اور حوصلہ دے اور مرحومین کے درجات بلند کرے۔ آمین
معذرت کہ ہم نے یہ لڑی نہیں دیکھی اور آپ سے ہنسی مذاق والے مراسلے کرتے رہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ کو صبر اور حوصلہ دے اور مرحومین کے درجات بلند کرے۔ آمین
معذرت کہ ہم نے یہ لڑی نہیں دیکھی اور آپ سے ہنسی مذاق والے مراسلے کرتے رہے۔
آمین ثم آمین

بالکل معذرت کی ضرورت نہیں۔ اپنوں کی اس محفل میں انسان جلدی سنبھل جاتا ہے۔ محفل پہ گزرے ان چند سالوں میں 9 قریبی رشتے کھو دئیے۔ محفل اور محفل والے نہ ہوتے ، ان کی دعائیں ساتھ نہ ہوتیں تو ہر بار نئے سرے سے خود کو سمیٹنا مشکل رہتا۔
سلامت رہئیے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ ہمارے پھوپھی زاد بھائی وفات پا گئے ہیں۔ ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالی ان کی آخری منازل کو آسان فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ ہمارے پھوپھی زاد بھائی وفات پا گئے ہیں۔ ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
اللّٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک بار پھر درخواست ہے کہ ہماری چچی جان کے لیے مغفرت کی دعا فرما دیجئیے جوکل تک تو اچھی بھلی چل پھر رہی تھیں اور اس وقت منوں مٹی تلے سو رہی ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
 
Top