گمشدہ اراکینِ محفل

قیصرانی

لائبریرین
جی زکریا بھائی، آپ کی بات بالکل بجا ہے۔ لوگ فورم پر عموماً معلومات لینے آتے ہیں۔ بہت کم لوگ ایسے ہیں جو باقاعدہ ممبر بننے کے لیے آتے ہیں۔ اور وہ بہت ہی کم دوست ہوتے ہیں جو فورم کے فعال ممبر بنتے ہیں۔
شمیل بھیا، آپ پر بھی سلامتی ہو۔ میں‌ سیفی بھائی کو ذاتی طور پر نہیں‌ جانتا :(
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا خیال ہے، اور بھی بہت سارے اراکین ہیں، میں تو چاہتا ہوں سب کو ہی بلایا جائے شمیل بھائی۔
 
غیر فعال ممبران کو فعال بنانے کا مقصد رہ نہ جائے بھائیوں :)

کیوں نہ زاویہ 1 اور 2 مکمل کرکے وکی پر ، اس میں عمدہ اور بہترین لنکس ڈال کر اسے بہترین نیویگیشن کے ساتھ فعال کردیں اور پھر اس کے بارے میں چند ممبران کو لکھیں۔ اس کے علاوہ چند اور چیزیں جو ہم سمجھتے ہیں کہ ممبران کو کھینچ سکتی ہیں جیسے اردو ایڈیٹر اور اس کی سپورٹ شامل کرنا ، ان پر آسان اور مفصل میل لکھ کر بھیجیں۔ صرف ان ممبران کو جو حال میں ممبر بنے ہیں پچھلے دو ماہ میں
 

قیصرانی

لائبریرین
جی میرا خیال ہے کہ ابھی اس محفل سے وکی پر مواد رکھنے پر فوکس کیا جائے۔ جب تک ہم وہاں سے فارغ ہوتے ہیں، ادھر دوستوں نے کوئی نہ کوئی حل نکالا ہوا ہوگا۔
بےبی ہاتھی
 

سیفی

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
شمشاد بھائي : سیفی بھائی کو میں نے ایک عرصے سے محفل میں نہیں دیکھا ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کو بلایا جائے ۔

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔۔۔

شمیل بھائی۔۔۔۔۔۔۔میں تہہ دل سے آپ کی محبتوں کا مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے یاد رکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بس کچھ مسائل میں بہت سخت الجھا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ذرا فرصت ملی تو محفل پر تاک جھانک کر لی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انشاء اللہ جلد ہی باقاعدگی سے وقت دیا کروں گا۔۔۔۔۔

آپ سب دوستوں کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔

اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سیفی بھیا، اپنوں کو کون بھولتا ہے؟ اور یہ تو آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس محفل کو یاد رکھا اور ہمیں‌ فرصت ملتے ہی اپنی خیریت سے آگاہ کر دیا۔ امید ہے کہ اللہ پاک جلد ہی آپ کی مشکلات اور مسائل کر حل فرما دیں‌گے اور پھر سے آپ باقاعدگی سے اس محفل کو رونق بخشیں گے۔
بےبی ہاتھی
 
سیفی بھائی : آپ پر سلامتی ہو ۔ شکر ہے کہ آپ آئے ہماری اس محفل میں ۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ کم از کم ایک دو دن کے بعد اس محفل میں آ ہی جایا کریں ۔ اور " اب کس نے آنا ہے ؟ " میں اپنی حاضری لگوا دیا کریں ۔ محفل میں آنا اب اتنا بھی مشکل تھوڑا ہے ۔ بس ایک " کلک " کے دوش پر آپ یہاں آ سکتے ہیں ۔ یہ محفل تو اسی لیے بھی تشکیل دی گئی ہے کہ جب انسان بور ہو یا پریشان ہو تو یہاں آ جائے اور اپنے دوست احباب سے اپنے دکھ سکھ بانٹ لے ۔ میں خود بھی خاص طور پر یہاں کے لیے زربردستی وقت نکالتا ہوں ۔ اور روزانہ ہی آتا ہوں ۔ اور آپ سے گزارش ہے کہ ایک آر ایس ایس ریڈر کا استعمال شروع کر دیں ۔ اس کے لیے آپ کو محفل میں روز روز آنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی اور آپ محفل میں جاری اہم سرگرمیوں سے باخبر رہا کریں گے ۔ آپ جانتے ہیں کہ تمام کے تمام آر ایس ایس ریڈر تو یو نیکوڈ اردو کو سپورٹ نہیں کرتے تو میں نے ایک ایسے آر ایس ایس ریڈر پر ایک مضمون لکھا ہے جو اردو سپورٹ کرتا ہے ۔ اور نہایت عمدہ ہے ۔ میں نے اس کے استعمال اور محفل کو اس میں سیٹ کرنے کے سلسلے میں ایک مضمون بھی لکھا ہے ۔ اس کو وقت ملنے پر ضرور پڑھیں ۔ امید ہے کہ آپ کو پسند آئے اور آپ کے لیے فائدہ مند ہو گا ۔ آمین ۔ ( ایک بار پھر گزارش کہ اس محفل میں آتے جاتے رہا کریں ) ۔ مذکورہ مضمون پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں شکریہ ۔

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2652
 

شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو شمیل بھائی کہ آپ کی کوششوں سے سیفی بھائی تو ملے،

بس اسی طرح لگے رہیں۔
 

آنکھ

محفلین
گمشدہ اراکینِ محفل
یہ گمشدہ سے کیا مراد ہے یہاں
وہ اراکین جو کسی وجہ سے یہاں نہیں آ پا رہے
 

شمشاد

لائبریرین
اس سے مراد وہی اراکین ہیں جو ماضی قریب یا بعید میں اس محفل کے سرگرم رکن تھے اور آجکل محفل میں نہیں آ رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
افسوس تو مجھے بھی ہے۔ لیکن یہی زندگی ہے۔

زندگی کے سفر میں راہی ملتے ہیں بچھڑ جانے کو
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی جانتا ہے کہ وہاب اعجاز بھائی کہاں ہیں؟

اور تیلے شاہ بھی کئی دنوں سے غیر حاضر ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
وہاب اعجاز کو تو میں نے کچھ دن پہلے وکی پر دیکھا تھا۔

اور تیلے بھیا روز بی ایس بی پر آتے ہیں۔
 
Top