گمشدہ اراکینِ محفل

ماوراء

محفلین
قیصرانی، میرے پاکستان جانے کے بعد محفل والوں نے جانے میری اتنی پیاری سی دوست (سارا) کے ساتھ کیا کیا۔ کہ اب وہ یہاں آنے کا نام بھی نہیں لیتی۔ :twisted:
(ویسے میری اس سے روز بات ہوتی ہے۔)

سارہ سے بھی میری کچھ دن پہلے فون پر بات ہوئی تھی۔ ٹھیک ٹھاک ہے۔ لیکن اب اس کا دل کمپیوٹر پر نہیں لگتا۔ :p ویسے بھی اس کا پی سی خراب ہوا ہے۔ اور ٹھیک کروانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:

آپ ہماری نمائندہ بن کر سارا کو منا لائیں نا۔ اور سارہ خان کی بات بھی ماننی پڑ رہی ہے کہ آپ کہہ رہی ہیں
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:

بہت بار منایا۔ لیکن جب ناراض میں نے نہیں کیا تھا۔ تو میرے راضی کرنے پر وہ کیسے راضی ہو سکتی ہے۔ :)
ماننی پڑ رہی ہے کیا مطلب؟ سچ کہا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
بہت بار منایا۔ لیکن جب ناراض میں نے نہیں کیا تھا۔ تو میرے راضی کرنے پر وہ کیسے راضی ہو سکتی ہے۔ :)
ماننی پڑ رہی ہے کیا مطلب؟ سچ کہا ہے۔
کیا خیال ہے، ایک نیا دھاگہ کھول دیا جائے؟ اتنی اچھی ممبر ناراض ہیں اور ہمیں‌ اب پتہ چل رہا ہے :( پلیز سارا بہن سے کہیں کہ مان جائیں ورنہ ہم نیا دھاگہ کھول کر انہیں‌ بلا رہے ہیں
 
ماوراء

محفلین
نہیں قیصرانی، اس کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے خوش فہمی تھی کہ وہ میری ہر بات مان لیتی ہے۔ لیکن وہ میرے کہنے پر بھی نہیں آئی۔ :(
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
لیکن ناراضگی کی وجہ بھی تو معلوم ہو کہ کس سے ناراض ہیں اور کیوں؟
شمشاد بھائی، اس محفل کا ایک ہی المیہ ہے۔ دوسرے کو غلط ثابت کر کے اپنے آپ کو درست کہنا۔ :p

یہ تو ٹھیک بات نہیں ہے۔ لیکن مجھے پھر بھی اصل بات کا پتہ نہیں ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں سمجھتا ہوں کہ کسی کی بھی رائے سے اتفاق یا اختلاف رکھنا ہر کسی کا حق ہے۔ آپ اپنی رائے کا اظہار کریں، دلائل دیں اور بس، اب یہ دوسرے کی مرضی ہے کہ وہ آپ کی رائے سے متفق ہے یا اختلاف رکھتا ہے۔ آپ کے دلائل کو مانتا ہے یا رد کرتا ہے۔

کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ اپنی رائے دوسرے پر ٹھونسے اور نہ ماننے کی صورت میں زبردسی کرئے۔
 
الف عین

لائبریرین
سارا کے بارے میں گفتگو تو دوری جگہ جاری رکھیں۔
ادھر مجھے خیال آ رہا تھا کہ اردو پر کافی گفتگو کرنے والے زیف سید کہاں غائب ہیں؟؟
کل ہی ان کا ای میل ملا جس سے معلوم ہوا کہ محض محفل پر نہیں آ رہے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں میں بھی سارہ صاحبہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پرانی باتیں بھول کر دوبارہ محفل میں آ جائیں۔

مختلف زمروں میں ان کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی زیف سید بہت اچھا لکھنے والے ہیں۔ ان کو شاید یہاں اپنا ہم مزاج نہیں ملا کوئی۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، دنیا میں محفل میں آنے کے علاوہ بھی سو کام ہوتے ہیں۔ مصروف ہوں گی نا۔ :x
 
شمشاد

لائبریرین
محفل میں آنا بھی شامل کر لو تو 101 ہو گئے، تو جہاں 100 کرتی ہیں وہاں ایک اور سہی
0023.gif
 
Top