گمشدہ اراکینِ محفل

شمشاد

لائبریرین
صرف ایک ہی گمشدہ رکن فیصل نے واپسی کی عندیہ دیا تھا اس کے بعد سے وہ پھر گُم :(
 

شمشاد

لائبریرین
آپ ایسا کریں کہ کچھ اراکینِ محفل جو کہ اب بالکل بھی فعال نہیں ہیں ان کو ذ پ یا ای میل کریں تا کہ وہ دوبارہ فعال ہو سکیں۔ میں بھی کرتا ہوں۔
 
میں تو کب سے اس چیز کے حق میں ہوں۔ کیوں نہ زاویہ کے لنکس اور کوئی اور اچھی چیز جو محفل پر ہوئی ہو اس کے متعلق لکھ کر بھیجیں اس سے ہو سکتا ہے وہ پڑھنے کے لیے ہی واپس آئیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
آپ ایسا کریں کہ کچھ اراکینِ محفل جو کہ اب بالکل بھی فعال نہیں ہیں ان کو ذ پ یا ای میل کریں تا کہ وہ دوبارہ فعال ہو سکیں۔ میں بھی کرتا ہوں۔
ای میل بہتر رہے گی، کیونکہ ذپ تو وہ تب دیکھیں گےجب وہ محفل پر آئیں گے۔ یا انہوں‌ نے ذپ کی صورت میں اطلاعاتی ای میل کا آپشن استعمال کیا ہوا ہوگا۔ اچھا یہ بتائیں‌کہ کن دوستوں کو آپ ای میل کریں گے تاکہ ہم دوسروں کو ای میل کر دیں۔۔۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
فہرستِ اراکان میں جا کر کل خطوط نزولی کے حساب سے ترتیب دیں، میں رکن نمبر 101 سے 150 تک اور آپ 151 سے 200 تک کو ای-میل یا ذ پ کریں۔
 

زیک

مسافر
خیال رہے کہ اگر مجھے کوئی ایسے ای‌میل بھیجے تو میں اسے سپیم (spam) سمجھوں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکری بھائی، اگر محفل کی طرف سے ای میل جائے تو وہ دوسری بات ہوگی۔ ہم ایسا کرتے ہیں کہ فی الحال بہت ہی ایکٹو ممبران جو حال ہی میں یعنی چند ماہ سے غائب ہیں، ان کو فی الحال اپنے ذاتی تعلقات کی بنا پر ای میل کرتے ہیں۔ اگر کوئی حوصلہ افزاء نتیجہ نکلا تو پھر اس سلسلے کو آگے بڑھانے پر توجہ دیں گے، ورنہ بات ختم کر دیں گے۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں شمیل بھائی کیا کام پڑ گیا سیفی صاحب سے؟

ان سے سیدھے سبھاؤ ہی پوچھ لیں جو پوچھنا ہے۔
 

زیک

مسافر
سیفی باقاعدگی سے تو نہیں مگر آتے رہتے ہیں۔ آخری بار شاید انہیں 3 ہفتے پہلے دیکھا تھا۔
 

زیک

مسافر
قیصرانی کی تجویز مناسب ہے کہ اگر آپ کسی رکن کو جانتے ہیں اور وہ آجکل نہیں آ رہا (رہی) تو اسے ای‌میل کریں۔

دوسرے محفل کی جتنی تشہیر کر سکتے ہیں کریں تاکہ نئے ارکان بنیں۔ اگر شخص جو وزٹ کرے گا وہ رکن نہیں بنے گا اور ہر رکن بھی فعال نہیں ہو گا مگر جتنے زیادہ نئے لوگ وزٹ کریں گے اسی تناسب سے نئے فعال رکن بھی بنیں گے۔
 

زیک

مسافر
ایک اور بات یہ کہ میں کوئی 10 فورمز کا ممبر ہوں۔ زیادہ‌تر سپورٹس کارز، کیمرے اور دوسرے الیکٹرانک gadgets اور سافٹویر والے فورم ہیں۔ مگر میں نے شاید کل 10 خطوط بھی وہاں نہیں لکھے۔ ضرورت پڑنے پر یا کبھی شوقیہ ان فورمز پر جاتا ہوں اور مرضی کی معلومات وغیرہ حاصل کر لیتا ہوں۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر visitor یا رکن کا مقصد فعال رکن بننا نہیں ہوتا۔
 
Top