گمشدہ اراکینِ محفل

شمشاد

لائبریرین
کئی ایک ایسے اراکینِ محفل جو بہت فعال تھے اور جن کا اس محفل میں خاصا حصہ ہے، کافی عرصہ سے غائب ہیں۔ چند ایک نام مندرجہ ذیل ہیں :

1) ڈاکٹر افتخار راجہ
2) فیصل عظیم
3) اُم طلحہ
4) شعیب صفدر
5) ثناء اللہ
6) منہاجین
7) مہوش علی
8) ہمت علی
9) اُمیدِ محبت

اگر آپ کو ان کے متعلق کچھ معلومات ہیں تو ان کو واپس لائیں اور اگر وہ خود پڑھیں تو خود ہی واپس آ جائیں اور اپنی خیریت کی اطلاع دیں۔ زمرہ “ آنے والا کون 2“ پر حاضری لگائیں۔

اگر آپ بھی کسی ایسے ہی رکن کو جانتے ہوں جس کا نام نہیں لیا گیا تو اس کا نام شامل کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمت علی تو واپس نہ آنے کا کہہ کر جا چکے ہیں اور اب ہدایہ فورم کے "خادم خاص" ہیں۔

منہاجین گاہے گاہے آتے رہتے ہیں۔ مہوش بھی لاگ ان کرکے لاگ آؤٹ کر جاتی ہیں۔ فیصل نے کسی زمانے میں کہا تھا کہ وہ مئی میں پاکستان کا چکر لگائیں گے۔ شعیب صفدر بلاگ تو لکھتے ہیں، یہاں کا چکر کم لگا رہے ہیں۔
 
خصوصیت سے

خصوصیت سے:

1) ڈاکٹر افتخار راجہ
2) فیصل عظیم
4) شعیب صفدر
6) منہاجین

تو محفل کے سپر سٹارز ہیں جو اب کم نظر آ رہے ہیں۔ محفل کی نئی پود کو ان لوگوں سے سیکھنا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل نے کہا:
ہمت علی تو واپس نہ آنے کا کہہ کر جا چکے ہیں اور اب ہدایہ فورم کے "خادم خاص" ہیں۔

منہاجین گاہے گاہے آتے رہتے ہیں۔ مہوش بھی لاگ ان کرکے لاگ آؤٹ کر جاتی ہیں۔ فیصل نے کسی زمانے میں کہا تھا کہ وہ مئی میں پاکستان کا چکر لگائیں گے۔ شعیب صفدر بلاگ تو لکھتے ہیں، یہاں کا چکر کم لگا رہے ہیں۔

نبیل بھائی آپ نے تو ایسے ریکارڈ رکھا ہوا ہے جیسے پولیس بستہ بے والوں کا رکھتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خصوصیت سے

شارق مستقیم نے کہا:
خصوصیت سے:

1) ڈاکٹر افتخار راجہ
2) فیصل عظیم
4) شعیب صفدر
6) منہاجین

تو محفل کے سپر سٹارز ہیں جو اب کم نظر آ رہے ہیں۔ محفل کی نئی پود کو ان لوگوں سے سیکھنا چاہیے۔

سچ ہے لیکن ان سپر سٹارز نے اپنی نوازشات اس محفل میں کم کیوں کر دیں۔
 
امید محبت تو دل جمعی سے کلیاتِ جبران پر لگی ہوئی ہیں اور اس کتاب کو آہستہ آہستہ برقیانے کا کام کر رہی ہیں۔

ایک اور ممبر فرخ آج کل مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ پا رہے اور جلد ہی وہ ایک اور شاہکار غزل یا نظم کے ساتھ واپس آئیں گے
 

دوست

محفلین
جی یہ اراکین واقعی کم کم نظر آتےہیں۔ فیصل عظیم تو اردو سنٹر کے بیچنے سے باز آنے کے بعد نظر ہی نہیں‌ آئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ میں سے اگر کوئی ان گمشدہ اراکین کو کہہ کہلا کے واپس لا سکتا ہے تو کیا ہی بات ہے۔
 
جسے واپس لانے کے لئے کہنے کہلانے کی ضرورت پڑے اسے کہنے کہلانے کی ضرورت ہی نہیں ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ جون کا مہینہ اکاؤنٹس والوں پر بھاری ہوتا ہے ۔ پچھلے مہینے سعودی عرب رہے خبر میں ہماری کمپنی کی برانچ ہے ۔ آج کل میں سوڈان روانگی ہے ۔ اس کے بعد عمان اور پھر گھر واپس یعنی دوبئی لہذا آج کل آوارہ گردی کر رہا ہوں جس کی وجہ سے نیٹ پر نہیں آ پا رہا ۔ بس ایک بار واپس دوبئی میں ٹک جاؤں پر یار زندہ صحبت باقی انشاء اللہ میری آمد پھر سے ویسے ہی ہو جائے گی ۔ بس ذرا کچھ دنوں تک غائب رہوں گا ابھی مزید شاید جولائی کے درمیان تک ۔ دعاؤں میں یاد رکھیں

آپ کا اپنا
 

قیصرانی

لائبریرین
جی۔ واقعی مسئلہ سیریس ہے۔ اچھا دوست اچانک غائب ہو جائے تو بہت عجیب لگتا ہے۔ یہ تو سب نہ صرف اپنے تھے، بلکہ اپنوں سے بھی بڑھ کر تھے اور ہیں۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
فیصل بھائی یہ تو پھر زیادتی ہے ناں آپ ہمارے قریب سے ہو کر چلے گئے، کم از کم اطلاع تو دیتے کہ الخبر میں ہیں۔
 
چلیں فیصل کی تو واپسی ہوئی ، امید تو مسلسل آرہی ہیں۔

فرخ کی بھی جلد واپسی متوقع ہے ، میری بات ہوئی ہے وہ ابھی پراجیکٹ میں بری طرح مصروف ہے۔

شمشاد یہ اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے اور اس سے پرانے ممبران سے نئے ارکان بھی روشناس ہوتے رہیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کئی ایک ایسے بھی ہوں گے جن کو میں نہیں جانتا، تو کیا آپ ان کو بھی ڈھونڈ کے لا سکتے ہیں۔
 
میرا نہیں خیال کوئی رہ گیا ہے۔

ویسے میں بھی آپ سے صرف ایک ماہ قبل ہی آیا تھا اس لیے ہم تقریبا ساتھ ساتھ ہی ہیں۔ :)

آپ کی کوششوں سے چار ساتھیوں کا تو پتہ چل گیا ہے۔

مہوش آشوبِ چشم کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔ قدیر اور شعیب صفدر کا پتہ کرنا پڑے گا
 

شمشاد

لائبریرین
فرزانہ صاحبہ کافی دنوں سے لاپتہ ہیں۔

شگفتہ صاحبہ کا بھی کوئی اتہ پتہ نہیں مل رہا۔

جوجو کہاں ہے؟

یہ خوا - 3 ہی کیوں غائب ہوتی ہیں؟؟؟؟
 
شگفتہ چپکے چپکے آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں ، کل بھی ان کی دو پوسٹ تھیں مگر زیادہ دیر وہ رکی نہیں۔

جوجو آج پتہ نہیں کیوں نہیں آئی ، میں خود حیران ہوں ، شاید نیٹ میں کوئی مسئلہ ہو یا بجلی کا بحران ہو۔

فرزانہ چند دنوں کے لیے غائب ہو جایا کرتی ہیں عادتا :lol: شاید کام میں الجھ گئی ہوں مگر پھر بھی ایک دو پوسٹ کرنی چاہیے، خیر اس دفعہ آنے پر خبر لیتے ہیں اچھی طرح سے ، یاد دلایئے گا ہم سب یہاں فکر کرتے رہتے ہیں اور انہیں کوئی فکر ہی نہیں ہماری فکر مندی کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب اس قسم کے-کی فعال اراکین غائب ہوتے ہیں تو ان کی کمی ایک دم سے محسوس ہونے لگ جاتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
واقعی۔ مجھے پہلی بار جوجو کہ غیر حاضر دیکھ کر عجیب سا لگ رہا ہے۔بیچاری پر کام کا بوجھ بھی بہت ہے۔ سارا دیوانٍ غالب انہوں نے کرنا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ تھک گئی ہوں۔
بےبی ہاتھی
 
Top