گمشدہ اراکینِ محفل

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
کاش کہ میری دعائیں ان تک پہنچ سکیں‌:(
بےبی ہاتھی

آپ نے اپنی دعائیں ان تک نہیں پہنچانی، اللہ تک پہنچانی ہیں، آپ دعا کریں وہاں تک پہنچ جائیں گی، شرط ہے کہ دل سے کی گئی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بس تو پھر ٹھیک ہے کہ بندے کا کام دعا کرنا ہی ہوتا ہے، قبول کرنا نہ کرنا اس کی مرضی

مالی دا کم پانی دینا تے پر پر مشکاں پاوے
مالک دا کم پھل پُھل لانا، لاوے یا نہ لاوے
 

ماوراء

محفلین
~~
جی، مجھے پتہ ہے۔ لیکن ابھی بتاؤں گی نہیں۔ میرا خیال ہے کہ 48 گھنٹے رہ گئے ہیں اس کے بعد ہی کچھ اطلاع دی جا سکے گی۔ :p
~~
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ نہ کرئے جوجو پکی گم ہو، قیصرانی صاحب آپ ایسی بدفال منہ سے کیوں نکالتے ہیں؟

ماورا کیا وہ کسی مراقبے میں ہے یا کوئی چلہ کشی کر رہی ہے جو 48 گھنٹوں بعد نمودار ہو گی۔
 

جیہ

لائبریرین
ارے جی کہاں گم ہوگئی تھی۔ یہاں ہوں بقلم خود
شمشاد بھائی میرے پاس الفظ نہیں کہ آپ کا شکریہ ادا کروں۔ بس یوں سمجھیں کہ آپ کی خاطر آگئی ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
جی، مجھے پتہ ہے۔ لیکن ابھی بتاؤں گی نہیں۔ میرا خیال ہے کہ 48 گھنٹے رہ گئے ہیں اس کے بعد ہی کچھ اطلاع دی جا سکے گی۔ :p
~~
اگر 48 گھنٹے بعد اطلاع کا کہا ہے تو اس کا یہی مطلب تھا کہ جو میں نے لکھا۔۔۔:(
شکرہے کہ جوجو آگئی ہیں۔ معذرت جوجو۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
عزت افزائی کا شکریہ جوجو۔

وہ کیا ہے کہ تم بھی اس محفل کی ایک ہردلعزیز رکن ہو اور تمہاری کمی اس محفل میں شدت سے محسوس کی گئی۔
 

جیہ

لائبریرین
ویسے شمشاد بھائی کبھی کبھار چھٹی بھی تو دیں نا کسی کو
50 دن میں پہلی چھٹی کی ۔ حق تو بنتا تھا نا :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
ویسے شمشاد بھائی کبھی کبھار چھٹی بھی تو دیں نا کسی کو
50 دن میں پہلی چھٹی کی ۔ حق تو بنتا تھا نا :cry:

مکتبِ عشق کا دستور نرالا ہے
اس کو چھٹی نہی ملی جس نے سبق یاد کیا

تو اس محفل کا بھی یہی دستور ہے کہ جو ہردلعزیز ہوا اس کی غیرحاضری نہیں ہو سکتی، ہاں پہلے سے بتا کر جائیں تو اور بات ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن آپ کے ہاں تو یورو چلتے ہیں، ویسے یورو کے بچوں کو کیا کہتے ہیں؟
 
Top