گمشدہ اراکینِ محفل

شمشاد

لائبریرین
رضوان کو پھر سے ایس ایم ایس کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ اپنے آپ انہوں نے بھی نہیں آنا۔
 

ماوراء

محفلین
فہیم کا آپ کو معلوم نہیں۔ اتنا بڑا تھریڈ کھولا ہے انھوں نے۔ :twisted:

ضبط کا معلوم نہیں۔۔۔ انھوں نے بھی تھریڈ کھولا ہوا ہے۔ :twisted:

خرم بھائی نے بتایا نہیں تھا کہ وہ آجکل مصروف ہیں۔ :twisted:
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب آجکل بندوں کے گم ہونے کا چلن عام ہے، چوہدری صاحب نے اس بات کا ازخود نوٹس لیا تھا تو وردی والوں کو برا لگ گیا۔ تو دیکھیں کیا حشر ہوا ان کا۔

وہ تو شکر ہے کہ آپ واپس آ گئے۔

اگر تھوڑا وقت دے سکتے ہیں تو آپ کے لیے ایک دھاگہ کھولوں خاص آپ سے بات چیت کے لیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نوید صادق صاحب کافی دنوں سے روپوش ہیں۔

جناب آپ کی کمی شعر و شاعری کے دھاگوں پر محسوس ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے گمشدہ اراکین کی ایک فہرست ادھر بھی چسپاں کر ہی دوں :

ظفری
خرم
باجو
تفسیر (یہ تو لگتا ہے بغیر اطلاع کے سیاحت پر نکلے ہوئے ہیں)
شعیب شوبی
وہاب اعجاز خان
شعیب صفدر
ثناء اللہ
رضوان
حکیم خالد
جیہ
فریب
نوید ملک
ظفر احمد
فرزانہ
فرذوق
امن امان
سارا
سند باد
اظہر الحق
شاہد احمد خان
شائستہ
نوید صادق (شعر و شاعری کا اچھا ذوق رکھنے والے)
شیر افضل خان
حمزہ بیٹا
مکی
علمدار
امانت
حسن علوی
اعجاز (فن لینڈ والے)
 
سند باد کی جانب سے تو کل ہی کچھ خطوط نظر آئے ہیں۔۔۔ “کون ہے جومحفل میں‌ آیا“ کے دھاگے پر۔
امن بتاکر گئی تھیں کہ کچھ مصروفیات ہیں، جلد واپس آئیں گی لیکن بعد میں پتا چلا ہے کہ کوئی ناراضگی ہے۔۔۔ اب تفصیل نہیں‌ معلوم۔
حسن علوی تو تھوڑی دیر پہلے ہی آئے تھے شاید۔۔۔
علمدار، امانت اور مکی۔۔۔۔ ان تینوں ساتھیوں کا گروہ آج کل اپنے احتجاج کے اظہار کے لئے محفل سے باہر ہے اور اپنے رسال “کمپیوٹنگ“ اور اس کے فورم اور ویب سائٹ پر کام کررہا ہے۔
باقیوں کا تو شمشاد بھائی! آپ ہی بہتر جانتے ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔ سب ہی سے گپ شپ ہے آپ کی!
 

پاکستانی

محفلین
خوب اچھی خاصی محنت کی ہے آپ نے اس لسٹ پر

فرذوق بھائی تو بتا کر گئے تھے کہ ان کے کچھ مسائل ہیں جس کی وجہ سے محفل پر نہیں آ سکیں گے۔

مکی، علمدار، امانت
یہ تکون ہمارے ایک مہربان کی وجہ سے ناراض ہے۔

اظہرالحق
کی آخری پوسٹ 25 اپریل کی ہے، اس کا مطلب ہے وہ یہی کہیں موجود ہیں۔

حسن علوی
کے بارے میں مجھے یاد پڑتا ہے پچھلے دنوں انہیں دیکھا تھا کسی دھاگے پر

امن امان
کے بارے میں چند دوستوں کو معلوم ہے مگر کسی کشمکش کی وجہ سے بتا نہیں رہے۔

ثناء اللہ
اپنی شادی میں

اور

وہاب اعجاز خان، شعیب صفدر، حکیم خالد، ظفر احمد
اپنے اپنے شعبوں میں مصروف ہیں، شاید وقت انہیں یہاں آنے کی اجازت نہیں دے رہا۔
 

سارہ خان

محفلین
فہیم نظر نہیں آ رہا آجکل ۔۔۔ پہلے غائب ہوا تھا تو ایکسیڈنٹ کرواکے آیا تھا ۔۔ اب اللہ خیر کرے ۔۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن اس کے بعد تو انہوں نے ادھر ادھر دیکھتے ہوئے موٹر سائیکل چلانا چھوڑ دی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
عباس بھائی جاوید اقبال پاکستان چھٹی منانے گئے ہوئے ہیں۔ ابھی تقریباً ایک ماہ اور ادھر رہیں گے۔
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)۔ ہم نے رابطہ کیا فہیم صاحب سے تازہ ترین صورتحال اور ان کی غیر حاضری کی وجہ جاننےکے لئے تو خبر پڑی کہ بجلی والوں کی مہربانی ے ان کے گھر کا کمپیوٹر پہلے ہی جاں بحق ہوگیا تھا اور اب دفتر کا کمپیوٹر بھی کومہ میں چلا گیا ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آج کل میں کمپیوٹر ٹھیک ہوجائے گا تو حاضری دیں گے۔
 

فہیم

لائبریرین
راہبر نے کہا:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)۔ ہم نے رابطہ کیا فہیم صاحب سے تازہ ترین صورتحال اور ان کی غیر حاضری کی وجہ جاننےکے لئے تو خبر پڑی کہ بجلی والوں کی مہربانی ے ان کے گھر کا کمپیوٹر پہلے ہی جاں بحق ہوگیا تھا اور اب دفتر کا کمپیوٹر بھی کومہ میں چلا گیا ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آج کل میں کمپیوٹر ٹھیک ہوجائے گا تو حاضری دیں گے۔

لیں جی دے دی حاضری :)
 
Top