گمشدہ اراکینِ محفل

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شاکر عزیر بھی، جب سے آئی ہوں، دیکھائ نہیں دئے۔ اللہ کرے خیریت سے ہوں

ویسے تمہاری اطلاع کےلیے آج بھی آئے تھے اور 8 عدد خطوط بھی پوسٹ کر کے گئے ہیں، کل بھی آئے تھے، پرسوں بھی، نرسوں بھی، بلکہ روز ہی آتے ہیں۔

ہاں ماوراء نظر نہیں آئی۔
 

امن ایمان

محفلین
حضرات ایک ضروری اعلان سماعت فرمائیں

ایک عدد ظفر صاحب المعروف “ظفری“ اردو محفل کے لیے نئی پوسٹ لینے نکلے تھے لیکن ابھی تک محفل پر واپس نہیں پہنچے۔ انھوں نے پتہ نہیں کس رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، اور یہ بھی پتہ نہیں کہ جوتا کھلا پہن رکھا ہے یا بند۔ ہاں ان کے ہاتھ میں اردو میں لکھی ہوئی پوسٹس سے بھرا ایک شاپنگ بیگ ہوگا۔
جن صاحب کو ملیں برائے مہربانی جامع مسجد لال قلعہ کے ساتھ ڈریم ہوسٹ کمپنی (وہ ہوسٹنگ کمپنی جہاں اردو ویب کو ہوسٹ کیا گیا ہے) تک پہنچا دیں۔ وہ خود ہی ظفری کو مناسب بائٹس میں encode کرکے اردو محفل کے حوالے کردیں گے۔
بہت شکریہ۔

اعلان ایک بار پھر سماعت فرمائیں۔۔۔

اب دوبارہ خود ہی پڑھ لیں نااا :)
 
مل جائے گا بلکہ ملا ہوا ہی سمجھیں۔ :) :) :)

اس کے علاوہ میری رضوان سے بات ہوئی تھی وہ بھی ایک ماہ تک چکر لگائیں گے اور اس دفعہ میں نے کہا کہ ذراباقاعدہ ہوجائیں۔

شمیل بھی بڑے دنوں سے لاپتہ ہے اور خصوصا میرے لکھنے کے بعد تو بالکل ہی غائب ہے ، کوئی پتہ کرے کہ میں ہی کروں پتہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
مل جائے گا بلکہ ملا ہوا ہی سمجھیں۔ :) :) :)

اس کے علاوہ میری رضوان سے بات ہوئی تھی وہ بھی ایک ماہ تک چکر لگائیں گے اور اس دفعہ میں نے کہا کہ ذراباقاعدہ ہوجائیں۔

شمیل بھی بڑے دنوں سے لاپتہ ہے اور خصوصا میرے لکھنے کے بعد تو بالکل ہی غائب ہے ، کوئی پتہ کرے کہ میں ہی کروں پتہ۔

حق گو

خبر تو شمیل لیں گے آپ کی :)
 
حق شناس

مسئلہ یہی تو ہے کہ جتنی دیر لگا کر شمیل لوٹے گا اتنی ہی زیادہ مجھے تشویش ہوگی کہ جانے کون کس کی خبر لے گا۔ اب تومیں واقعی سوچ رہا ہوں کہ شمیل جیسے نازک مزاج اور حساس لڑکے کا کچھ پتہ بھی نہیں میرا لکھا اسے زخم زخم نہ کر گیا ہو۔ کیا خیال ہے شمیل کی تعریفیں نہ کر ڈالوں ڈھیر ساری۔ :lol:
 

رضوان

محفلین
میں مل گیا ہوں اس لیے گمشدگان کی فہرست سے میرا نام کاٹ دیں۔( لیکن ابھی فعال (فنکشنل) ہونے میں چند دن باقی ہیں)
دعا کریں کہ پروجیکٹ میں کامیابی ہو اور پھر دوستوں کی بزم میں حاضری ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
وقتی طور پر نکال دیتے ہیں۔

اور آپ کے پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے اللہ سے دعاگو ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
بط کو تو ابھی میں نے کیا ۔ ۔۔ بیل بج بج بند ہوئی مطلب سورہا ہے ۔ :confused: اب میں نے موبائل سے بیل دے کر بند کیا ۔۔ اب اٹھے گا تو مسڈ کال دیکھکر جان لے گا باجو کی کال تھی ۔
 
Top