گزارشِ احوالِ واقعی

تعبیر

محفلین
السلام علیکم جیہ :)

سمجھ نہیں آ رہی کہ آپکو دیکھ کر خوشی کا اظہار کروں پہلے یا آپ جن حالات سے گزری ہیں یا ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ان پر افسوس
اللہ آپکی مشکلات آسان فرمائے

میں آپ کے لیے شاید نئی ہوں پر آپکا یہاں اتنا ذکر سنا ہے اور انتظار کیا ہے کہ آپ میرے لیے بالکل نئی نہیں ہیں۔ اب تو امید ہے کہ آپ سے خوب گپ شپ رہے گی

خوش رہیں اور ہمیشہ مسکراتی رہیں
 
ظفری

لائبریرین
جویریہ ۔۔۔ بہت خوشی ہوئی کہ تم واپس آئیں ۔ گذشتہ دنوں کے حالات سے بہت ذہنی خلفشار رہا کہ پتا نہیں کیا ہوا ۔ اللہ کا شکر ہے تم اپنے اہلِ خانہ سمیت خیریت سے ہو ۔ اللہ تم اور تمہارے گھر والوں ۔۔۔ اور " گھر والے " ۔ ;) ۔۔۔۔ سب کو اپنی حفظِ امان میں رکھے ۔ آمین ۔
شمشاد بھائی نے یہ خوشخبری سنائی تھی ۔ اور پھر تعبیر کی رئپلائی سے یہ دھاگہ سامنے آیا تو دوبارہ خوش آمدید کہنے کا موقع مل گیا ۔ :)
 
بلال

محفلین
السلام علیکم جیہ
سب سے پہلے اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کے مرحوم رشتہ داروں کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے اور آپ لوگوں کو صبر جمیل عطا کرے۔۔۔آمین
محفل پر سب لوگ آپ کا بہت انتظار کر رہے تھے۔۔۔ بہت خوشی ہوئی کہ آپ خیروعافیت سے ہو اور دوبارہ محفل پر تشریف لائی ہو۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 
فرخ منظور

لائبریرین
جویریہ صاحبہ بہت افسوس اور دکھ ہوا - آپ پر جو گزری ہے وہ آپ ہی جان سکتی ہیں - ہم تو صرف ہمدردی کے چند جملے ہی بول سکتے ہیں‌- بہر حال آپ کو محفل میں دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی - محفل میں دوبارہ آمد پرخوش آمدید-
 
سارہ خان

محفلین
ویلکم بیک جیہ ۔۔ شکر ہے کہ تم خیریت سے ہو ۔۔ اتنا عرصہ نہ آنے پر سب کو تشویش ہو رہی تھی ۔۔ بہت افسوس ہوا یہ سب سن کر ۔۔:(
اللہ پاک ہمارے ملک پر رحم فرمائے اور ہم سب کو حفاظت میں رکھے ۔۔آمین ۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ویلکم بیک جیہ۔ آپ کے رشتہ داروں کے لئے دلی ہمدردی اور افسوس کے جذبات کا اظہار کرنا نسبتاً آسان ہے لیکن حقیقی مصیبت وہ جانتا ہے جس پر بیتتی ہے

اللہ پاک ان سب کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے جملہ لواحقین کو صبر اور دشمنوں‌ کو عقل عطا فرمائیں

محفل پر ایک بار پھر خوش آمدید

جواب میں تاخیر کے لئے معذرت لیکن میں گھر اور انٹرنیٹ دونوں‌ کی شفٹنگ کے سلسلے میں مصروف ہوں :(
 
جیہ

لائبریرین
السلام علیکم جیہ، تمھیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ہم سب ہی تمھارے بارے میں ایک دوسرے سے پوچھتے رہے، اعجاز انکل نے بھی کہا کہ میل کی ہوئی ہے،لیکن جواب نہیں آیا۔ شگفتہ نے تھریڈ بھی کھولا تھا۔امید ہے کہ اب آتی رہو گی۔
ماورا بہت بہت شکریہ۔ آپ سب نے ہمیشہ مجھے بہت محبت دی ہے۔ شگفتہ نے تھریڈ کھولا تھا ؟ لنک دیں پلیز۔۔۔۔
السلام علیکم جیہ بہن
آپ کے حالات کے بارے میں سب اہل محفل ہی پریشان تھے۔اللہ آپ کو اور سب کو اپنی امان میں رکھے۔اور سوات کے حالات جلد نارمل ہونے کے لئے دعا گو ہوں

ڈاکٹر بھائی بہت بہت شکریہ۔ میں ہمیشہ اہل محفل کو پریشان کردیتی ہوں۔ بقول غالب

مری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرابی کی

السلام علیکم جیہ :)

سمجھ نہیں آ رہی کہ آپکو دیکھ کر خوشی کا اظہار کروں پہلے یا آپ جن حالات سے گزری ہیں یا ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ان پر افسوس
اللہ آپکی مشکلات آسان فرمائے

میں آپ کے لیے شاید نئی ہوں پر آپکا یہاں اتنا ذکر سنا ہے اور انتظار کیا ہے کہ آپ میرے لیے بالکل نئی نہیں ہیں۔ اب تو امید ہے کہ آپ سے خوب گپ شپ رہے گی

خوش رہیں اور ہمیشہ مسکراتی رہیں

واؤ۔۔۔۔۔ کتنا اچھا نام ہے اور کتنی اچھی باتیں کرتی ہیں آپ (شاید ضرورت سے زیادہ;) ) میں بھی باتونی تھی جب پہلے پہلے آئی تھی محفل پر اب بقول غالب ۔۔۔ بات پر "یاں" زبان کٹتی ہے۔ خیر مذاق بر طرف ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ سے میری خوب گزرے گی ۔ جزاکم اللہ

جویریہ ۔۔۔ بہت خوشی ہوئی کہ تم واپس آئیں ۔ گذشتہ دنوں کے حالات سے بہت ذہنی خلفشار رہا کہ پتا نہیں کیا ہوا ۔ اللہ کا شکر ہے تم اپنے اہلِ خانہ سمیت خیریت سے ہو ۔ اللہ تم اور تمہارے گھر والوں ۔۔۔ اور " گھر والے " ۔ ;) ۔۔۔۔ سب کو اپنی حفظِ امان میں رکھے ۔ آمین ۔
شمشاد بھائی نے یہ خوشخبری سنائی تھی ۔ اور پھر تعبیر کی رئپلائی سے یہ دھاگہ سامنے آیا تو دوبارہ خوش آمدید کہنے کا موقع مل گیا ۔ :)
ظفری ۔ بہت بہت شکریہ ۔ میں کیا کہوں ؟ چچا نے کہا تھا۔۔۔۔ یاد تھیں جتنی دعائیں صرفِ درباں ہو گئیں
السلام علیکم جیہ
سب سے پہلے اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کے مرحوم رشتہ داروں کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے اور آپ لوگوں کو صبر جمیل عطا کرے۔۔۔آمین
محفل پر سب لوگ آپ کا بہت انتظار کر رہے تھے۔۔۔ بہت خوشی ہوئی کہ آپ خیروعافیت سے ہو اور دوبارہ محفل پر تشریف لائی ہو۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
شکریہ بلال بھائی۔ آپ سے مل کر مسرت ہوئی ۔ سنا ہے آپ نے اہل محفل کے خاکے لکھے ہیں؟ کیا میرا بھی۔۔۔ ؟
جویریہ صاحبہ بہت افسوس اور دکھ ہوا - آپ پر جو گزری ہے وہ آپ ہی جان سکتی ہیں - ہم تو صرف ہمدردی کے چند جملے ہی بول سکتے ہیں‌- بہر حال آپ کو محفل میں دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی - محفل میں دوبارہ آمد پرخوش آمدید-

بہت بہت نوازش فرخ بھائی۔ اللہ آپ کو اجر دے

پیاری باجو بہتتتتتت شکریہ۔ آپ کیسی ہیں؟

ویلکم بیک جیہ ۔۔ شکر ہے کہ تم خیریت سے ہو ۔۔ اتنا عرصہ نہ آنے پر سب کو تشویش ہو رہی تھی ۔۔ بہت افسوس ہوا یہ سب سن کر ۔۔:(
اللہ پاک ہمارے ملک پر رحم فرمائے اور ہم سب کو حفاظت میں رکھے ۔۔آمین ۔۔
بہت بہت شکریہ سارہ ۔ اللہ آپ کی دعا قبول کرے۔ آمین
ویلکم بیک جیہ۔ آپ کے رشتہ داروں کے لئے دلی ہمدردی اور افسوس کے جذبات کا اظہار کرنا نسبتاً آسان ہے لیکن حقیقی مصیبت وہ جانتا ہے جس پر بیتتی ہے

اللہ پاک ان سب کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے جملہ لواحقین کو صبر اور دشمنوں‌ کو عقل عطا فرمائیں

محفل پر ایک بار پھر خوش آمدید

جواب میں تاخیر کے لئے معذرت لیکن میں گھر اور انٹرنیٹ دونوں‌ کی شفٹنگ کے سلسلے میں مصروف ہوں :(

شکریہ منصور۔ جزک اللہ خیرا
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جیہ آپی مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوا اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اپنی امان میں رکھے کافی دن ہو گے آپ سے کوئی رابطہ نہیں اور نا ہی آپ محفل میں نظر آئی وجہ جان کر بہت افسوس ہوا اللہ تعالیٰ جان جی سب خیر فرمائے گے
 
ویلکم بیک بہنا۔ محفل پر دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور قدرے سکون بھی۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کے ساتھ رحم کا سلوک فرمائے اور ہماری ارضِ پاک کو امن کا گہوارہ بنائے۔ آمین
 
شکریہ خرم۔ جزکم اللہ۔

خرم شاید آپ نے نک بدل دیا ہے ۔ پہلے کونسا نک تھا؟؟
ویلکم بیک بہنا۔ محفل پر دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور قدرے سکون بھی۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کے ساتھ رحم کا سلوک فرمائے اور ہماری ارضِ پاک کو امن کا گہوارہ بنائے۔ آمین

اب یاد آئی بہنا کی۔ میں 3 دن سے آئی ہوں۔ خیر دیر آید درست آید۔

شکریہ ۔ نوازش ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے
 
نہیں، ہمیں آپ کی یاد بھولی ہی کب تھی جو آتی؟ میں پچھلے دنوں روپوش تھا اس لیے وقت پر ہیلو ہائے نہیں کرسکا۔ :) کیسے مزاج ہیں؟
 
بلال

محفلین
شکریہ بلال بھائی۔ آپ سے مل کر مسرت ہوئی ۔ سنا ہے آپ نے اہل محفل کے خاکے لکھے ہیں؟ کیا میرا بھی۔۔۔ ؟

جیہ بہن میں نے ہی یہ کوشش کی لیکن بعد میں اور بھی کچھ دوستوں نے میرا ساتھ دیا اور مزید خاکے لکھ ڈالے۔۔۔
رہی بات آپ کے خاکے کی تو جی میں نے آپ کے بارے میں بھی یہ غلطی کی تھی اور وہاں ہی آپ کے محفل پر نہ آنے کا ذکر کیا تھا۔۔۔
وہ دھاگہ یہ رہا۔۔۔
 
تیشہ

محفلین
پیاری باجو بہتتتتتت شکریہ۔ آپ کیسی ہیں؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھینکس جیہ ، :) ہم سب ٹھیک ہیں اللہ کا شکر ہے ۔
 
Top