گزارشِ احوالِ واقعی

جیہ

لائبریرین
السلام عليکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے کہ آپ سب بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں گے۔
عرصے کے بعد آپ سے مخاطب ہوں۔ رابطہ نہ رکھنے کی وجوہات تو بہت ہیں مگر مختصراً بیان کرتی ہوں
جہاں تک مجھے یاد ہے میں آخری بار فروری کے شروع میں نیٹ پر آئی تھی۔ 10 یا 11 فروری کو میرے کمپیوٹر کا بورڈ جل گیا۔ "ان" کو نیا بورڈ لانے کے لیے کہا مگر ان کی مصروفیت آڑے آگئی اور میرا کمپیوٹر خراب ہی رہا یہاں تک 29 فروری کی وہ اندوہناک رات آگئی جس کی یاد مجھے نہیں یقین کہ میں مرتے دم تک بھلا سکوں گی۔ اس رات ایک پولیس آفیسر کے جنازے پر خود کُش حملہ ہوا جس میں مینگورہ شہر کے 50 سے زیادہ خاندانوں کے 72 قمیتی جانیں تلف ہوئیں۔ جان بحق ہونے والوں میں ہمارے 5 قریبی رشتہ دار بھی شامل تھے۔ جنازے میں میرے والد صاحب اور "وہ" بھی شامل تھے مگر خوش قسمتی سے وہ جنازہ پڑھ کر جلد نکل آئے تھے۔ جنازہ گاہ سے ان کے نکلنے کے 5 منٹ دھماکا ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد میری جو کیفیت رہی اس سے نکلنے میں مجھے ڈھائی مہینے لگے۔ ایک ہفتہ پہلے کمپیوٹر ٹھیک کرایا اور اب آپ سے مخاطب ہوں۔
میں ان اہل محفل کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے محفل پر مس کیا۔ خصوصاً بابا جانی(الف عین)، شمشاد بھائی، شگفتہ بہن، نبیل بھائی اور اپنے تین
میموں والے صاحب ( م۔م۔ مغل بھائی) جنہوں نے محفل پر یا ذپ میں میری خیریت دریافت کی۔

محفل پر بہت سے نام میرے لیے نئے مگر ان کی پوسٹس تعداد ظاہر کرتی ہے کہ وہ یہاں خاصے فعال ہیں۔ میں ان سب کو خوش آمدید کہتی ہوں۔

دعاؤں میں یاد رکھیں
جویریہ
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت دکھ ہوا جیہ اس اندوہناک حادثے میں آپ کے رشتے داروں کی وفات کا سن کر، اللہ تعالٰی مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔ اور یہ جان کر اللہ تعالٰی کا شکر بھی ادا کیا کہ آپ کے والد صاحب اور شوہرِ نامدار محفوظ رہے، الحمد للہ۔

آپ کو محفل پر ایک بار پھر خوش آمدید کہتا ہوں۔
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ فہیم

وارث بھائی آپ کے دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے شکریہ ۔ اللہ آپ کو خوش رکھیں
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

خوش آمدید جیہ
پہلے تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر کہ تمہارے بابا اور " وہ " بخیریت ہیں۔ تمہیں اپنی یہ حالت یہاں محفل میں شیئر کرنا چاہیے تھی تاکہ تمہاری حوصلہ افزائی کی جاتی۔ کوئی بھی دکھ یا تکلیف اکیلے سہنہ بہت مشکل ہوتا ہے جبکہ بانٹنے سے یہ آدھے رہ جاتے ہیں۔ اور یہاں سارے ہی تمہارے خیر خواہ ہی ہیں۔

خوشی ہوئی کہ تم واپس آ گئی ہو اور امید ہے کہ اب اردو محفل کو وقت دیتی رہو گی۔
 
تفسیر

محفلین
جوجو مجھے اُپ کی خیریت کا سن کر بے حد خوشی ہوئی۔ سوات کی خبریں سن کر بہت تشویس ناک ہیں۔ امید ہے کہ آپ آتیں رہیں گی۔
 
زونی

محفلین
جیہ آپ نے بہت افسوس ناک خبر سنائی اور آپ کے رشتہ داروں اور دیگر افراد کے بارے میں سن کر سمجھ نہیں آ رہا کیا الفاظ استعمال کیے جائیں کہ یہ طوفان تھم جائے جس نے ہمارے اپنے لوگوں کو اتنا ارزاں کر دیا ھے کہ وہ اپنوں کہ وہ اپنوں کے ہی خون کے پیاسے ہو گئے ہیں:(، اللہ پاک آپ کو اور دیگر افراد کے لواحقین کو صبر دے آمین۔ اور شکر ھے کہ آپ اور آپ کی فیملی محفوظ رہی ، اللہ آپ کو آئیندہ بھی اپنے حفظ وامان میں رکھے۔:) بہرحال محفل پہ مجھ سمیت سب نے آپ کو بہت مس کیا ، محفل پر میری جانب سے دوبارہ خوش آمدید:)۔
 
mfdarvesh

محفلین
اللہ آپ کو صبر عطا فرمائے اور مرنے والوں کی مغفرت فرمائے آمین۔ بہت دکھ ہوا یہ سب کچھ سن کر۔ پتہ نہیں یہ کون ظالم لوگ ہیں جو ہمیں آگ لگا رہے ہیں
 
جیہ

لائبریرین
و علیکم السلام

خوش آمدید جیہ
پہلے تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر کہ تمہارے بابا اور " وہ " بخیریت ہیں۔ تمہیں اپنی یہ حالت یہاں محفل میں شیئر کرنا چاہیے تھی تاکہ تمہاری حوصلہ افزائی کی جاتی۔ کوئی بھی دکھ یا تکلیف اکیلے سہنہ بہت مشکل ہوتا ہے جبکہ بانٹنے سے یہ آدھے رہ جاتے ہیں۔ اور یہاں سارے ہی تمہارے خیر خواہ ہی ہیں۔

خوشی ہوئی کہ تم واپس آ گئی ہو اور امید ہے کہ اب اردو محفل کو وقت دیتی رہو گی۔

شمشاد بھائی بہت بہت شکریہ۔ بس جی کیا بتاؤں ۔ آنے کو جی ہی نہیں کرتا تھا۔ چاچا نے کہا تھا نا۔

غم اگر چہ جاں گسل ہے پہ کہاں بچیں کہ دل ہے
 
جیہ

لائبریرین
جوجو مجھے اُپ کی خیریت کا سن کر بے حد خوشی ہوئی۔ سوات کی خبریں سن کر بہت تشویس ناک ہیں۔ امید ہے کہ آپ آتیں ہیں گی۔

ارے تفسیر بھائی آپ بھی موجود ہیں :)
بہت بہت شکریہ ۔

تفسیر بھائی آپ کی صحت اب کیسی ہے۔ انشاء اللہ ٹھیک ہی ہوگی
 
سلام مسنون اپیا!

یہ اندوہناک خبر انہیں دنوں کسی کے ذریعے ملی تو تھی پر تب میں بالکل نیا نیا وارد ہوا تھا۔ اور چاہتے ہوئے بھی عیادت کے چند جملے زپ کرنے کی ہمت نا جٹا سکا۔

اللہ ہمیں دونوں جہانوں میں کامیاب و کامران کرے۔
 
جیہ

لائبریرین
جیہ آپ نے بہت افسوس ناک خبر سنائی اور آپ کے رشتہ داروں اور دیگر افراد کے بارے میں سن کر سمجھ نہیں آ رہا کیا الفاظ استعمال کیے جائیں کہ یہ طوفان تھم جائے جس نے ہمارے اپنے لوگوں کو اتنا ارزاں کر دیا ھے کہ وہ اپنوں کہ وہ اپنوں کے ہی خون کے پیاسے ہو گئے ہیں:(، اللہ پاک آپ کو اور دیگر افراد کے لواحقین کو صبر دے آمین۔ اور شکر ھے کہ آپ اور آپ کی فیملی محفوظ رہی ، اللہ آپ کو آئیندہ بھی اپنے حفظ وامان میں رکھے۔:) بہرحال محفل پہ مجھ سمیت سب نے آپ کو بہت مس کیا ، محفل پر میری جانب سے دوبارہ خوش آمدید:)۔

زونی بہت بہت شکریہ۔ آپ کی بات بالکل درست ہے۔ حدیث شریف کی پیش گوئی ثابت ہوا ہی چاہتی ہے وہ زمانہ آ ہی گیا ہے کہ مارنے والے کو بھی نہیں معلوم کہ وہ کیوں قتل کر رہا ہے ۔ اور قتل ہونے والے کو بھی نہیں پتہ کہ اسے کیوں قتل کیا گیا

بہر حال بہت بہت شکریہ / للہ آپ کو اجر دے
 
جیہ

لائبریرین
سلام مسنون اپیا!

یہ اندوہناک خبر انہیں دنوں کسی کے ذریعے ملی تو تھی پر تب میں بالکل نیا نیا وارد ہوا تھا۔ اور چاہتے ہوئے بھی عیادت کے چند جملے زپ کرنے کی ہمت نا جٹا سکا۔

اللہ ہمیں دونوں جہانوں میں کامیاب و کامران کرے۔

بہت بہت شکریہ ابن سعید صاحب۔
 
تفسیر

محفلین
ارے تفسیر بھائی آپ بھی موجود ہیں :)
بہت بہت شکریہ ۔

تفسیر بھائی آپ کی صحت اب کیسی ہے۔ انشاء اللہ ٹھیک ہی ہوگی

میں بلکل ٹھیک ہوں ۔ میرے پاس جو تمہارا ای میل ہے کام نہیں کرتا۔ نیا ذپ کردینا۔ اور میں نے " پیش گفتار" پر کام شروع کردیا:)
۔اب بھی " سننا" لکھتا ہوں :(
 
جیہ

لائبریرین
شکر ہے خدا کا کہ آپ اب ٹھیک ہیں

ای میل ذپ کر رہی ہوں۔

پیش گفتار پر اب کام شروع کر رہے ہیں؟ میں تو سمجھی تھی کہ آپ مکمل کر چکے ہوں گے۔ املا کی غلطیاں کس سے ٹھیک کرائیں؟;)
 
تفسیر

محفلین
شکر ہے خدا کا کہ آپ اب ٹھیک ہیں

ای میل ذپ کر رہی ہوں۔

پیش گفتار پر اب کام شروع کر رہے ہیں؟ میں تو سمجھی تھی کہ آپ مکمل کر چکے ہوں گے۔ املا کی غلطیاں کس سے ٹھیک کرائیں؟;)

ایک بہن کے لیے جمع کررکھیں ہیں۔جو ایک دن قرضہ چکائے گی۔:)

جُز قَیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار
صحرا، مگر، بہ تنگئ چشمِ حُسُود تھا
 
ماوراء

محفلین
السلام علیکم جیہ، تمھیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ہم سب ہی تمھارے بارے میں ایک دوسرے سے پوچھتے رہے، اعجاز انکل نے بھی کہا کہ میل کی ہوئی ہے،لیکن جواب نہیں آیا۔ شگفتہ نے تھریڈ بھی کھولا تھا۔امید ہے کہ اب آتی رہو گی۔
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
السلام علیکم جیہ بہن
آپ کے حالات کے بارے میں سب اہل محفل ہی پریشان تھے۔اللہ آپ کو اور سب کو اپنی امان میں رکھے۔اور سوات کے حالات جلد نارمل ہونے کے لئے دعا گو ہوں
 
الف عین

لائبریرین
چلو۔ کم از کم پتہ تو چلا کہ جوجو بذاتِ خود ٹھیک ٹھاک ہے۔ لیکن جن حالات سے گزری ہے، ان سے اللہ سب کو محفوظ رکھے۔ آمین۔
 
Top