صابرہ امین

لائبریرین
بظاہر آپ دونوں کا تعلق ماہی گیروں کی بستی کراچی سے ہے لیکن سی فوڈ سے اس قدر بیزاری
نہیں سی فوڈ تو ہمیں بہت پسند ہے۔ بس صاحب کو اس کی بو پسند نہیں تو گھر میں پکتا نہیں۔ باہر سے کھانا ہوتا ہے۔ ملاقات نہ کرنے کا اردہ اس سمندری مخلوق سے تھا جو تصویر میں تھی ۔
 
زیک

مسافر
یہ لو۔ ٹائیڈ ۔ میں نظر آتے کیلپ فارسٹ ہیں کیا ؟
خیال تو یہی ہے

اور یہاں سی لائنز کے علاوہ سی اوٹرز بھی دکھائی دیئے ؟
نہیں ۔ البتہ ہاربر سیلز آپ نے شاید دیکھی ہوں ایک تصویر میں ساحل پر۔ سفید رنگ کی ہیں
 
زیک

مسافر
اب کیا کہوں؟ یقینا آپ نے سنجیدگی سے نہیں لکھا۔
بات سی فوڈ سے چلی تھی جو اکثر حلال ہی ہوتا ہے۔
تو ہمارے سارے جاننے والے پکے مسلمان یا پریکٹیسنگ مسلم ہیں
حلال کیا ہے اور کیا نہیں اور پریکٹسنگ مسلم کس کس طرح کے ہوتے ہیں یہ وقت کے ساتھ آپ کو معلوم ہو جائے گا۔ اس سب میں بہت تنوع ہے یہاں شمالی امریکا میں۔

لیکن یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ اگر صرف پکے مسلمانوں سے ہی تعلق رکھنا تھا تو کینیڈا جیسے کافر ملک آنے کی کیا وجہ رہی
 
عثمان

محفلین
تو ہمارے سارے جاننے والے پکے مسلمان یا پریکٹیسنگ مسلم ہیں۔
Lack of Assimilation ہے کہ کینیڈا جیسے تہذیبی طور پر ایسے تنوع آمیز ملک میں رہ کر بھی آپ مسجد سے باہر کوئی دوست نہیں بنا سکے۔ ویسے آپ چاہیں تو لبنانی کھانوں سے بھی ہاتھ کھینچ سکتی ہیں کہ ان کا حلال کھانے کا تصور پاکستانی حلال سے مطابقت نہیں رکھتا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
لیکن یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ اگر صرف پکے مسلمانوں سے ہی تعلق رکھنا تھا تو کینیڈا جیسے کافر ملک آنے کی کیا وجہ رہی
ایسا نہیں کہ صرف مسلمان دوست ہیں۔ ڈھیر سارے کینیڈین کولیگز بھی دوست ہیں۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
Lack of Assimilation ہے کہ کینیڈا جیسے تہذیبی طور پر ایسے تنوع آمیز ملک میں رہ کر بھی آپ مسجد سے باہر کوئی دوست نہیں بنا سکے۔ ویسے آپ چاہیں تو لبنانی کھانوں سے بھی ہاتھ کھینچ سکتی ہیں کہ ان کا حلال کھانے کا تصور پاکستانی حلال سے مطابقت نہیں رکھتا۔
جی اسی لیے مخصوص جگہوں سے ہی کھاتے ہیں۔ ویسے بھی گھر کا کھانا ہی زیادہ تر کھاتے ہیں۔ ورک پلیس پر سب ہی دوست ہیں۔ Assimilation and Integration کے الحمدللہ کوئی مسائل نہیں۔تو مزید اس موضوع پر بات کرنا نہیں چاہوں گی۔ بات کھانوں سے نکل کر کہاں تک پہنچ گئی۔:oops:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
@ظہیراحمدظہیر کو بلانا پڑے گا کہ mussels کا ترجمہ بتائیں
بہت فکر انگیز سوال ہے ۔ یوں تو اردو کا دامن سائنسی اصطلاحات کے معاملے میں خاصا تنگ رہا ہے لیکن آبی حیاتیات کے شعبے میں تو اردو کو تہی دامن ہی سمجھیے۔ ایک وجہ تو اس کی یہ سمجھ میں آتی ہے کہ اردو نے سمندر اور ساحلی علاقوں سے بہت دور خشکی کے علاقوں میں پرورش پائی ۔ چنانچہ چند مشہور سمندری جانوروں کے علاوہ اور نام کم کم ہی ملتے ہیں ۔اور دوسری بڑی وجہ یہ کہ اردو میں سائنس پر کماحقہ کام ہو ہی نہیں سکا ۔اور بہت عرصے سے تو کام رکا ہوا ہے ۔ اب انگریزی نے اس کی کمی پوری کردی ہے۔ سچی بات تویہ ہے کہ اب مجموعی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اردو ترجمے کا خیال دل سے نکال کر لاطینی اصطلاحات کو جوں کا توں اپنا لینا چاہیے ۔اس کے بعد بس واحد کام جو رہ جائے گا وہ ایک معیاری ٹرانسلٹریشن اور اس کو رواج دینے کا ہوگا۔
یوں تو اردو میں ہر crustaceanکو عمومی طور پر سیپی ، سیپ ، صدف یا صدفیہ کہا جاتا ہے لیکن mussels کے لیے خلول (بالفتح اول) کا لفظ استعمال ہوتا ہے ۔ اور مسلز کی کالونی کو" اُم الخلول" کہا جاتا ہے ۔ جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن کے شعبۂ تالیف و ترجمہ نے بہت پہلے جو سائنسی اصطلاحات کی ایک فرہنگ شائع کی تھی اس میں مسلز کے لیے یہی لفظ استعمال کیا ہے۔
Barnacleکو بارنکل یا برنکل ہی کہا جاتا ہے ۔ میری معلومات کے مطابق عربی میں بھی برنکل ہی استعمال ہورہا ہے۔
 
صدفیوں کی کچھ خاص اقسام کے لیے گھونگے اور کوڑی کے نام بھی استعمال میں ہیں ۔ بلکہ قدیم زمانے میں تو ہندوستان کے کچھ ساحلی علاقوں میں کوڑیاں کرنسی کےطور پر استعمال کی جاتی تھیں ۔ اور اسی سے " پھوٹی کوڑی" کا محاورہ نکلا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
ڈی ایکس سے فل فریم منتقل کرتے ہوئے مجھے تمام لینز بھی نئے لینے پڑیں گے
اگر اے-پی۔ایس۔سی مرر لیس پر رہیں تو ایف ماؤنٹ لینز نئے کیمرے کے زیڈ ماؤنٹ پر مناسب آداپٹر کے ساتھ بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ کینن میں تو مسئلہ نہیں ہوا۔ نائکون کو آپ زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی ، ویسے بارنکل مسلز کے اندر نہیں بلکہ اس کے اوپر سطح پر چپکے ہوتے ہیں ۔ یعنی یہ تو طفیلیے یا پیراسائیٹ ہوتے ہیں ۔ :)
شاعروں کو کیا غرض پیراسئیٹ سیپروفائیٹ یا سنبیانٹس۔انہیں تو بس دل کی مثال چاہیے۔
 
Top