کیا "مالک " فلم کسی نے دیکھی ہے؟

محمداحمد

لائبریرین
آگسٹس سیزر بهی حکمران بن جائے تب بهی کوئی خاص نتیجے نهیں آئیں گے . هر کوئی جب اپنی اصلاح کرے گا تب هی قوم ترقی کی راه پر گامزن هوگی.
خواهی که عیب هائے تو روشن شود ترا
یکدم منافقانه نشیں در کمینِ خویش
(اگر تو چاهتا هے که تیرے عیب تجھ پر روشن هو جائیں تو هیئت بدل کر ایک دم کے لیے اپنی گهاٹ میں بیٹھ جا)

اس لیے همیں حکمرانوں کی فکر کیے بغیر اپنے فرائض نبهانے چاهئیں. کیونکه وه بهی عوام میں سے هی چنے جاتے هیں.

تو کیا ہم یہ سمجھیں کہ معاشرے کی اصلاح کی ضرورت ہے؟

ورنہ اگر یہ سوچ کر بیٹھیں رہیں کہ "ہر شخص جب اپنی اصلاح کر لے گا تو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے" تو اصلاحِ احوال کی سبیل ہوتی نظر نہیں آتی۔

اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ضروری ہے لیکن جو اپنے آپ کو خوامخواہ ٹھیک سمجھے بیٹھیں ہیں اُن کا سُدھار کس طرح ہوگا؟

ہمارے ہاں تو حال یہ ہے کہ گلو بٹ بھی جب ٹی وی پر آ کر بات کرتا ہے تو اُس سے بڑا محبِ وطن کوئی اور نظر نہیں آتا پھر جب سب کچھ ٹھیک ہے تو اصلاحِ احوال کی نوبت کیسے آئے گی؟
 
زیک

مسافر
مگر مجھے لگتا ہے کہ صدارتی نظام موجودہ نظام کے مقابلے میں زیادہ فعال ثابت ہوگا کہ اختیارات نچلے طبقے تک پہنچ جاتے ہیں اور انتظامی بنیادوں پر مالی وسائل زیادہ لوگوں تک پہنچتے ہیں اور کسی ایک بڑے گروہ کا مالی وسائل کے ہڑپ کر جانے کا امکان کم ہو تا ہے۔
صدارتی نظام صرف امریکہ میں کامیاب رہا ہے۔ اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں صدارتی نظام کیسا رہے گا تو لاطینی امریکہ کی تاریخ پڑھیں۔
 
زیک

مسافر
یوں بھی فعال بلدیاتی نظام کی موجودگی میں صوبائی حکومتوں کی کوئی خاص ضرورت نہیں رہتی۔ اگر ہم چاروں صوبائی اسمبلیاں ختم کردیں تو بہت سے مالی وسائل بچا سکیں گے۔
پاکستان جیسے کثیر الانواع ملک میں یونیٹری سسٹم نہیں چل سکتا۔ فیڈرل نظام ہی لازم ہے۔ بلدیاتی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری میں کافی فرق ہوتا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
پاکستان میں صرف ایک ہی نظام بہتر چلتا ہے
فوج کا ڈنڈے والا نظام
بھلے اسے آمریت کہیں یا غداری۔
 
زیک

مسافر
پاکستان میں صرف ایک ہی نظام بہتر چلتا ہے
فوج کا ڈنڈے والا نظام
بھلے اسے آمریت کہیں یا غداری۔
یحیی یا ضیاء کی مثال لے لیں۔ 1971 میں اس فوج نے آدھے سے زیادہ پاکستان گنوایا۔ 1977 میں یہ پھر حکومت پر قابض تھی۔ صرف ساڑھے پانچ سال لگے آدھا پاکستان گنوانے سے باقی پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش میں۔
 
یحیٰ کا دور تو کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے لیے بہت برا ثابت ہوا لیکن میں نے اپنے ہوش میں مشرف کا دور دیکھا ہے اور وہ نواز شریف اور پی پی پی دونوں سے کئی گناہ بہتر دور تھا ایک عام پاکستانی کے لیے۔
 
یعنی مشرف کی خاطر آپ یحیی اور ضیاء کا رسک لینے کو تیار ہیں؟
 
پی ایم ایل این اور پی پی پی سے پاکستان کی جان چھڑانے کے لیے ایسے رسک لینا ضروری ہیں۔
وہ پھر پہلے کی طرح وقتی ہی ہو گا. اور جیسے 99 میں نواز شریف کے جانے پر مٹھائی تقسیم کرنے والی قوم نے 2013 میں دوبارہ آنے پر مٹھائیاں تقسیم کیں. ان کو پورا وقت دیں، جیسے جیسے قوم کو اپنے ووٹ کی قوت کا احساس ہوتا جائے گا، بہتری آئے گی، ان شاء اللہ

مظلوم بننے کا موقع نہیں دینا چاہیے.
 
arifkarim

معطل
ہمیں تو پتہ بھی نہیں تھا کہ کوئی مالک فلم بنی ہے وہ تو حکومت نے پابندی لگا کر بتایا کہ دھواں والے نے کوئی فلم بنائی ہے۔ اب دل کررہا ہے دیکھنے کو۔
حکومت فلم کی مفت میں مارکٹنگ کر رہی ہے۔ ۱۹۷۴ میں قادیانیت بین کر کے بھی پوری دنیا میں مارکٹنگ کر وائی تھی۔

صدارتی نظام صرف امریکہ میں کامیاب رہا ہے۔ اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں صدارتی نظام کیسا رہے گا تو لاطینی امریکہ کی تاریخ پڑھیں۔
امریکہ کے علاوہ اور کہیں کامیاب صدارتی نظام نہیں؟

پاکستان میں صرف ایک ہی نظام بہتر چلتا ہے
فوج کا ڈنڈے والا نظام
بھلے اسے آمریت کہیں یا غداری۔
بالکل۔ یہ لاٹھی کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانتے۔

یحیی یا ضیاء کی مثال لے لیں۔ 1971 میں اس فوج نے آدھے سے زیادہ پاکستان گنوایا۔ 1977 میں یہ پھر حکومت پر قابض تھی۔ صرف ساڑھے پانچ سال لگے آدھا پاکستان گنوانے سے باقی پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش میں۔
بنگلہ دیش بنانے کی سازش 1968 میں ہی مجیب الرحمان اور دیگر بنگالیوں نے تیار کر لی تھی۔ فوج نے محض اسکو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تیزی کا کردار ادا کیا:
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Agartala_Conspiracy_Case

پی ایم ایل این اور پی پی پی سے پاکستان کی جان چھڑانے کے لیے ایسے رسک لینا ضروری ہیں۔
اسکے لئے عمران خان جیسے آمر کا رسک لینا ضروری ہے؟

وہ پھر پہلے کی طرح وقتی ہی ہو گا. اور جیسے 99 میں نواز شریف کے جانے پر مٹھائی تقسیم کرنے والی قوم نے 2013 میں دوبارہ آنے پر مٹھائیاں تقسیم کیں. ان کو پورا وقت دیں، جیسے جیسے قوم کو اپنے ووٹ کی قوت کا احساس ہوتا جائے گا، بہتری آئے گی، ان شاء اللہ
مظلوم بننے کا موقع نہیں دینا چاہیے.
پنجاب میں نون لیگ کتنی ٹرمز پوری کر چکی ہے اور پھر پاکستانی عوام کی اکثریت ان دائمی معصوموں کو ووٹ ڈال آتی ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
بالکل۔ یہ لاٹھی کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانتے۔
تعلیی نظام بہتر ہو تو اخلاقی نظام اپنے آپ بہتر ہوجاتا ہے
اور قوم باشعور بن جاتی ہے۔
اور اس کو پھر ڈنڈے سے چلانے کی ضرورت نہیں رہتی :)

اسکے لئے عمران خان جیسے آمر کا رسک لینا ضروری ہے؟

عمران خان میری دوسری پسند تھا اور زندگی میں جو پہلی بار ووٹ دیا وہ اسی کو دیا۔
لیکن عمران خان بذات خود اچھا ہے لیکن پوری تحریک انصاف کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

لیکن عمران خان ان دونوں سے تو خیر کئی گناہ اچھا ہے۔
ابھی حال ہی میں پشاور سے آئے ہوئے ایک صحافی مدثر صاحب سے ملاقات ہوئی
تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کے پی کے میں واقعی سسٹم بہت بہتر کیا ہے۔
رشوت خوری اور کرپشن میں کافی حد تک بہتری آچکی ہے وہاں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جمہوریت ہو یا صدارتی نظام ہو یا آمریت ہی کیوں نہ ہو ۔ قانون کے نفاذ اورانصاف کی فراہمی سے ملک میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔
اگر قانون کی عملداری ہی نہیں ، تو کوئی بھی نظام ہو کس کام کا؟
 
آخری تدوین:
حکومت فلم کی مفت میں مارکٹنگ کر رہی ہے۔ ۱۹۷۴ میں قادیانیت بین کر کے بھی پوری دنیا میں مارکٹنگ کر وائی تھی۔
۔
اپنی پیدائش سے قبل قادیانیت پر بین لگنے کا ابھی تک صدمہ ہے۔؟
جناب شرارتی بھائی۔ یہ حساس موضوع نہ چھیڑیں۔ کیا یہ دھاگہ بھی مقفل کروانا چاہتے ہیں
 
شہزاد وحید

محفلین
اپنی پیدائش سے قبل قادیانیت پر بین لگنے کا ابھی تک صدمہ ہے۔؟
جناب شرارتی بھائی۔ یہ حساس موضوع نہ چھیڑیں۔ کیا یہ دھاگہ بھی مقفل کروانا چاہتے ہیں
میرے خیال میں جتنے بھی مسائل ہیں جیسے رفع یدین کرنا ہے کہ نہیں؟ یزید صحابی تھا کہ نہیں؟ سنی، شعیہ، وہابی، دیوبندی میں سے اصل مسلم کون ہیں؟ یہ سب مسائل ہماری پیدائش سے سینکڑوں سال پہلے کے ہی ہیں جن سے نہ تو ہم نکلنا چاہتے ہیں نا ہمیں کوئی نکلنے دیتا ہے۔ تو پھر arifkarim کو قادیانوں پر پابندی کا صدمہ لینے دیں چاہے وہ اس کی پیدائش سے پہلے کا ہے :LOL: ہی ہیز آ رائیٹ ٹُو اِٹ
 
شہزاد بھائی وہ مسائل اور ان کی ہرمسلک کی الگ الگ خود ساختہ نوعیت الگ ہیں۔ لیکن قادیانیت کوئی اسلامی فرقہ نہیں بلکہ ایک جھوٹے نبی کا جھوٹا انگریزساختہ مذہب ہے۔لیکن ناجانے خود کو مذہب سے الگ تھلگ کہنے والے والے بھائی اس بناوٹی مذہب کے دفاع میں کیوں کود پڑتے ہیں۔ لا دینوں کو اس مذہب کے بارے صدمات کا کوئی جواز۔اللہ جانے کیوں
 
اصلاح کے طور پر عرض ہے کہ قادیانیت ایک الگ دین ہے جو اسلام کے استعارے, نام, اور اصلاحات کو استعمال کرتا ہے لہذا اسے 74 میں شناخت دی گئی تھی ایک الگ ایسے دین کی جو کسی بھی معنی میں اسلام نہیں ہے اور شناخت ملنے پر انہیں تو خوش ہونا چاہیئے چہ جائیکہ انکو صدمہ ہے.
لہذا مرزائیت کا نوحہ کرنے کی بجائے مالک فلم کی بات کریں جو موضوع مکالمہ ہے اب جنہیں دکھ ہے انہیں دکھ کا حق ہے اور جنہیں خوشی انہیں اسکا حق ہے موضوع بدلنا مناسب نہیں ہے
 
arifkarim

معطل
تعلیی نظام بہتر ہو تو اخلاقی نظام اپنے آپ بہتر ہوجاتا ہے
اور قوم باشعور بن جاتی ہے۔
اور اس کو پھر ڈنڈے سے چلانے کی ضرورت نہیں رہتی :)
قوم باشعور تو تب بنے گی نا جب نظام تعلیم با شعور لوگوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ مذہبی ٹولے کے ہاتھ میں نظام تعلیم دینے کے بعد وہاں سے ممتاز قادری جیسے جہادی ہی نکلیں گے۔ ذیل میں خیبرپختونخواہ کی ۷ویں جماعت کی کتاب کے چند اوراق:
C51512C6-AB50-4BB9-BBBF-8A21687D3F79.jpg

BA4426F6-5DC0-4D59-80E3-9C6BA9DCE5FA.jpg

85A2648D-7737-4B5F-BD83-1988C07BBE2A.jpg

C1F8BDE1-B5E9-4535-842F-0F385F7927B1.jpg

0DCAFEE9-99DC-4A61-996E-FEDA74637C8B.jpg

اسے پڑھیں اور سر دھنیے کہ پڑھے لکھے طبقے سے بھی بہتری کی کوئی امید نہیں۔

عمران خان میری دوسری پسند تھا اور زندگی میں جو پہلی بار ووٹ دیا وہ اسی کو دیا۔
لیکن عمران خان بذات خود اچھا ہے لیکن پوری تحریک انصاف کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

لیکن عمران خان ان دونوں سے تو خیر کئی گناہ اچھا ہے۔
ابھی حال ہی میں پشاور سے آئے ہوئے ایک صحافی مدثر صاحب سے ملاقات ہوئی
تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کے پی کے میں واقعی سسٹم بہت بہتر کیا ہے۔
رشوت خوری اور کرپشن میں کافی حد تک بہتری آچکی ہے وہاں۔
عمران کی شخصیت میں کافی تضادات ہیں گو کہ انگریزی محاورہ کے مطابق آپ انہیں دو بروں میں کم برا کہہ سکتے ہیں۔ باقی تحریک انصاف کا ایجنڈا مثبت ہے اور مفاد پرست نہیں ہے۔ وہ الگ بات ہے کہ ایک مذہبی جماعت سے مخلوط حکومت کی وجہ سے اسکے صوبے میں اختیارات محدود ہیں۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
جمہوریت ہو یا صدارتی نظام ہو یا آمریت ہی کیوں نہ ہو ۔ قانون کے نفاذ اورانصاف کی فراہمی سے ملک میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔
اگر قانون کی عملداری ہی نہیں ، تو کوئی بھی نظام ہو کس کام کا؟
آمر کی موجودگی میں انصاف کیسے ہوگا؟ اسکی، اسکے اہل و عیال اور قریبی دوستوں رشتہ داروں کو تو قانون کبھی پکڑ ہی نہیں پائے گا جیسا کہ سعودیہ میں معمول ہے۔
 
arifkarim

معطل
اپنی پیدائش سے قبل قادیانیت پر بین لگنے کا ابھی تک صدمہ ہے۔؟
جناب شرارتی بھائی۔ یہ حساس موضوع نہ چھیڑیں۔ کیا یہ دھاگہ بھی مقفل کروانا چاہتے ہیں
قادیانیت کی مثال حکومتی بین کے ضمن میں دی تھی، مذہبی تناظر میں نہیں۔ براہ کرم اپنی دینی شرارتیں ہر دھاگے میں نہ کیا کریں۔
 
آخری تدوین:
Top