کیا "مالک " فلم کسی نے دیکھی ہے؟

پہلے تو وارث بھائی کے بتائے گئے "ہی" کے چکر میں ،میں عنوان کو درست طریقے سے لکھنے میں پڑا رہا کہ آیا
"کیا کسی نے مالک فلم دیکھی ہے؟ لکھوں یا جیسے لکھا ہے ویسے ہی لکھوں ۔تاکہ آئندہ اس چیز سے بچا جا سکے کے پہلے نیٹ پر سرچ کر لیا ہوتا ۔
بہرکیف مقصد دھاگہ کچھ یوں ہے کہ"آئی ایس پی آر" کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم "مالک" کو پہلے سندھ حکومت اور پھر وفاقی حکومت نے "بین " کر دیا ہے۔
تو اگر کسی صاحب نے دیکھی ہو تو اس پر روشنی ڈا ل دیں۔ آیا کس قسم کی فلم ہے۔ بین کرنے کی وجوہات؟نیزبین کرنا درست ہے یا نہیں؟ وغیرہ وغیرہ
l_89369_045246_updates.jpg

89369_details.png
 
آخری تدوین:
فلم کے لکھاری مشہور زمانے ڈرامے "دھواں " کے لکھاری اور مین کردار عاشر عظیم ہیں۔ جنکا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کہانی کافی برس قبل لکھی تھی۔اسکو آئی ایس پی آر سے جوڑنا مناسب نہیں۔
فلم میں صادق و امین سیاست دانوں کی تضحیک کی گئی ہے۔ اسے بین تو ہونا ہی تھا
فرض کریں اگر کل کلاں کو سیاستدانوں کے تعاون سے ایک فلم میں محبان وطن،دیانتدار باوردی حضرات پر تنقید کی جاتی ہے تو کیسا رہے گا؟
 

arifkarim

معطل
فرض کریں اگر کل کلاں کو سیاستدانوں کے تعاون سے ایک فلم میں محبان وطن،دیانتدار باوردی حضرات پر تنقید کی جاتی ہے تو کیسا رہے گا
ظاہر ہے وہ بھیج افواج بین کر وا دیں گی۔ اختلاف رائے کو سراہنے کا حوصلہ جو نہیں ہے کسی میں
 
ظاہر ہے وہ بھیج افواج بین کر وا دیں گی۔ اختلاف رائے کو سراہنے کا حوصلہ جو نہیں ہے کسی میں
لیکن پہلا سوال یہ ہے کہ "آئی ایس پی آر " کے بینر تلے ایسی فلم بنانے کی تک ہی کیا ہے۔
اگر فلمساز بنائیں تو اختلاف رائے بھی ہو۔۔
 

arifkarim

معطل
لیکن پہلا سوال یہ ہے کہ "آئی ایس پی آر " کے بینر تلے ایسی فلم بنانے کی تک ہی کیا ہے۔
اگر فلمساز بنائیں تو اختلاف رائے بھی ہو۔۔
آئی ایس پی آر کے بینر تلے کئی ملی نغمے اور گیت بن چکے ہیں۔ انہیں تو کبھی بین نہیں کیا گیا۔
 
آئی ایس پی آر کیا ہے بھیا؟
وہ ہیں ناں"مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے" وہ والے بھیا۔۔۔
بشکریہ راحیل شریف
وغیرہ
جی جی وہی تو۔
آئی ایس پی آر کے بینر تلے کئی ملی نغمے اور گیت بن چکے ہیں۔ انہیں تو کبھی بین نہیں کیا گیا۔
ویسے نغمہ بنانا بھی کوئی ایسا نیک شگون نہیں ہے۔
 

اوشو

لائبریرین
میں نے دیکھی ہے فرسٹ ڈے فرسٹ شو.
تفصیلی تجزیہ کمپیوٹر میسر آنے پر کروں گا.
موبائل سے ٹائپنگ کرنا مصیبت لگتی ہے.
:(
 

arifkarim

معطل
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے لکھا کہ ’فلم مالک نیشنل ایکشن پلان کے بالکل خلاف ہے۔ یہ دکھاتی ہے کہ ہمارا ریاستی نظام دہشت گردی اور شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے کتنا غیر سنجیدہ ہے۔

تاریخ کیساتھ کھلواڑ کے بعد اب آرٹ کی باری ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے عجیب بات ہے کہ پاکستانی سینما میں انتہائی واہیات فلمیں (خصوصاً ہندوستانی) ایک تواتر سے دکھائی جا رہی ہیں۔ اُن پر پابندی لگانے کا تو حکومت کو کبھی خیال نہیں آیا۔
 

arifkarim

معطل
ویسے عجیب بات ہے کہ پاکستانی سینما میں انتہائی واہیات فلمیں (خصوصاً ہندوستانی) ایک تواتر سے دکھائی جا رہی ہیں۔ اُن پر پابندی لگانے کا تو حکومت کو کبھی خیال نہیں آیا۔
ان میں نواز شریف کا پاجامہ جو نہیں پھنسا ہوا تھا اسلئے بین نہیں ہوئیں۔ جمہوری آمریت زندہ باد !
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ ناممکنستان ہے۔ مقدس گائے کو کچھ کہنا منع ہے یہاں۔

بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔

لیکن راحیل شریف کے اقدامات کے باعث فوج کا عمومی تاثر عوام کی نظر میں بہت بہتر ہوا ہے اور افواجِ پاکستان نے گذشتہ برسوں میں ایسے کئی احداف حاصل کیے ہیں کہ جن کا تعلق پاکستانی قوم سے براہِ راست بنتا ہے۔

دوسری طرف "جمہوری" حکومتوں اور شخصیات نے قدم قدم پر عوام کو مایوس کیا ہے۔

سو ایسے میں پاکستانی "شکریہ راحیل شریف" نہ کہیں تو کیا کہیں۔ :)
 
Top