کیا "مالک " فلم کسی نے دیکھی ہے؟

ہادیہ

محفلین
یہ تو وہی ہے جس کی ایویں ہر روز مشہوری دے دیتے ہیں پی ٹی وی پر۔مگر ابھی تک دکھائی تو نہیں۔میں تو سمجھتی تھی کسی ڈرامے کی مشہوری کر رہے ہیں یہ ۔۔یہ تو فلم نکلی وہ بھی بین ہوئی:p
 
محمداحمد

لائبریرین
سنا ہے سائیں جی کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے اس مووی میں. یہ تو بڑی زیادتی والی بات ہے.
سائیں جی کا تو فرعون کچھ نہیں بگاڑ سکا.

یہ تو انہونی ہو گئی نا! :)

ایسی فلم پر پابندی ہی لگنی تھی۔ :) :) :)

وہ اپنے نام کی طرح قائم ہیں اور شکر ہے کہ اُن کا نام "دائم علی شاہ" نہیں ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔

لیکن راحیل شریف کے اقدامات کے باعث فوج کا عمومی تاثر عوام کی نظر میں بہت بہتر ہوا ہے اور افواجِ پاکستان نے گذشتہ برسوں میں ایسے کئی احداف حاصل کیے ہیں کہ جن کا تعلق پاکستانی قوم سے براہِ راست بنتا ہے۔

دوسری طرف "جمہوری" حکومتوں اور شخصیات نے قدم قدم پر عوام کو مایوس کیا ہے۔

سو ایسے میں پاکستانی "شکریہ راحیل شریف" نہ کہیں تو کیا کہیں۔ :)
نہیں یہ بات کچھ اور ہے۔ اصل مسئلہ عوام کی حکمرانوں سے بیزاری اور اکتاہٹ کا ہے۔ ایک ہی چہرہ مسلسل دیکھ دیکھ کر انکی نظر خراب اور اسکی تقریریں سن سن کر کان پک جاتے ہیں۔ اسلئے ہر دو تین سال بعد یہ نئے چہروں کی فرمائش کرتے ہیں جو الیکشن کمیشن بخوشی پوری کر دیتا ہے۔ اور اگر وہ کام نہ کرے تو فوج تو ہے ہی الحمدللّٰہ۔
 
کیا پوری کر دیتا ہے یار!

وہی نواز شریف، وہی قائم علی شاہ اور وہی عشرت العباد !

کیا ممنون حسین کو بنیاد بنا کر چہروں کی تبدیلی کا کریڈٹ دیا جائے۔ :)
 
حسن ترمذی

محفلین
سوائے اوشو صاحب کے کسی نے نہیں بتایا کہ انہوں نے فلم دیکھی ہے یا نہیں
اور رہی بات بین کرنے کی تو جناب آجکل جو بھی ہورہا ہے نا اسے دیکھیں اور میل گبسن کی فلم Apocalypto دیکھیں
عوام ایسی ہی ہے ۔۔ کوئی فکر نہیں سوائے اس کے کہ روٹی کما کھائیں یا حرام جانوروں کا گوشت کھائیں کوئی فرق نہیں پڑتا
اس میں ترقی سے دور جنگلی عوام دکھائی گئی ہے
اور پاکستان میں جاہل اور پڑھے لکھے جاہل پائے جاتے ہیں
اور حد یہ ہوگئی کہ فلم میں صرف وزیراعلیٰ کہنے پہ بین لگادیا گیا
 
میں نے فوج کی تعریف میں ایک مثنوی لکهی تهی اس کا ایک شعر تها
بیٹهے هیں اپنی لوٹ کا ساماں کیے هوئے
سوئے هیں ڈاکوؤں کو هی درباں کیے هوئے

پاک فوج زنده باد
 
محمداحمد

لائبریرین
میں نے فوج کی تعریف میں ایک مثنوی لکهی تهی اس کا ایک شعر تها
بیٹهے هیں اپنی لوٹ کا ساماں کیے هوئے
سوئے هیں ڈاکوؤں کو هی درباں کیے هوئے

پاک فوج زنده باد

ویسے مشرف کے آٹھ دس سال میں ٹی وی پر بیٹھے اینکرز نے بھرپور محنت اور کوشش سے ہمارا ذہن بنا دیا تھا کہ "بدترین جمہوریت" بھی آمریت سے بہتر ہے اور ہم راضی بھی ہوگئے تھے۔ :)

لیکن ہمارے ذہن کی کایا پھر سے پلٹنے کے لئے زرداری کا ایک سال ہی کافی تھا۔ نواز شریف نے مزید مہرِ تصدیق ثبت کی۔ :)

سو ایسی "جمہوریت" سے ہم باز آئے۔ :)

ہم آمریت کے حامی نہیں ہیں لیکن سیاست میں نہ تو مخلص لوگ ہیں اور نہ ہی ایسا نظام کے نچلی سطح سے حقیقی عوامی نمائندے اوپر آ سکیں۔

اب تو یہی سوچتے ہیں کہ صدارتی نظام بھی آزما کر دیکھ لینا چاہیے۔ :)
 
میں اس نظام کے تسلسل کے حق میں ہوں. پیپلزپارٹی پچھلے دور کی کارکردگی کے باعث سندھ تک محدود ہو گئی ہے.
عوام کو خود بھی میچور ہونے کا وقت ملنا چاہیے. تسلسل رہے گا تو بہتری آئے گی.
 
شخصے کے بقول فلم کے بین ہونے کیبعد جی ایچ کیو میں میں آئی ایس پی آر کے تعاون سے غزل کے دو سی ڈیز نکالنے کی باتیں ہو رہی ہیں-
بس کمانڈو کی جانب سے "تاریخیں" ملنے کی تاخیر ہے-
 
arifkarim

معطل
میں اس نظام کے تسلسل کے حق میں ہوں. پیپلزپارٹی پچھلے دور کی کارکردگی کے باعث سندھ تک محدود ہو گئی ہے.
عوام کو خود بھی میچور ہونے کا وقت ملنا چاہیے. تسلسل رہے گا تو بہتری آئے گی.
یہ پاکستانی عوام ہے جو بقول حسن نثار ایک ہی دائرہ میں کئی دہائیاں گھومنے کی عادی ہو چکی ہے۔ اسنے میچور کیا ہونا۔ جو چور ہے اسکو ہی نہیں پکڑ کر سیدھا کر پا رہے۔
 
arifkarim

معطل
ویسے مشرف کے آٹھ دس سال میں ٹی وی پر بیٹھے اینکرز نے بھرپور محنت اور کوشش سے ہمارا ذہن بنا دیا تھا کہ "بدترین جمہوریت" بھی آمریت سے بہتر ہے اور ہم راضی بھی ہوگئے تھے۔ :)
ٹی وی اینکرز یا ضمیر فروش لفافہ اینکرز؟
 
یہ پاکستانی عوام ہے جو بقول حسن نثار ایک ہی دائرہ میں کئی دہائیاں گھومنے کی عادی ہو چکی ہے۔ اسنے میچور کیا ہونا۔ جو چور ہے اسکو ہی نہیں پکڑ کر سیدھا کر پا رہے۔
حسن نثار کی مثال نہ دیں.
اور پہلے کب کسی نظام کو مستحکم ہونے دیا گیا ہے؟
ایک چور کو باہر کیا ہے نا؟
جیسے جیسے سمجھ آئے گی، پورا موقع ملنے پر بھی جو پرفارم نہیں کر پائے گا، پیپلزپارٹی کی طرح باہر جائے گا.
 
فوج کے جو کرنے کے کام ہیں، وہاں ان کی اشد ضرورت ہے اور وہی کرنے دیں. لوگوں کا شعور اس طرح بیدار نہیں ہو گا. مارشل لاء حل نہیں ہے، جتنا بھی خوشنما بنا لیں.
 
arifkarim

معطل
حسن نثار کی مثال نہ دیں.
اور پہلے کب کسی نظام کو مستحکم ہونے دیا گیا ہے؟
ایک چور کو باہر کیا ہے نا؟
جیسے جیسے سمجھ آئے گی، پورا موقع ملنے پر بھی جو پرفارم نہیں کر پائے گا، پیپلزپارٹی کی طرح باہر جائے گا.
پیپلز پارٹی صرف پنجاب سے فارغ ہوئی ہے سندھ سے نہیں جہاں یہ پچھلے ۳۰ سال سے حکمرانی کر رہے ہیں۔ اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ مسلم لیگ ن کی پنجاب میں یہ چھٹی باری ہے۔ اسی طرح کراچی میں ایم کیو ایم وغیرہ دائمی جمود بن کر اس ملک پر چھایا ہے۔ مجھے تو ڈر کہیں یہ ایسے ہی نہ چلتا رہے بقول شہزاد روئے
 
آپ اس بات کو نظر انداز کر رہے ہیں کہ یہ مستقل باریاں نہیں تھیں، بلکہ درمیان میں کئی تجربات کیے گئے، اور کسی حکومت کو 2،3 سال سے زیادہ نہیں چلنے دیا جاتا تھا، جس پر مظلوم بننے کا موقع مل جاتا تھا.
اب تحمل سے نظام چلنے دیں، اور ساتھ ساتھ لوگوں کو شعور دیا جائے.
شارٹ کٹ کوئی نہیں ہے.
 
بہرحال یہ دو جمع دو چار کی طرح واضح صورتِ حال نہیں ہے.
دونوں باتوں کے حق اور مخالفت میں مضبوط دلائل موجود ہیں.
میری رائے میں حل یہی ہے کہ اپنی حیثیت کے مطابق بہتری کی کوشش کریں، اور لوگوں کا شعور بیدار کیا جائے.
 
وردی بنا وردی سیاست دان مذہب کے دکان دار یہ سب پاکستان کے اندر سے ہیں کہیں باہر سے نہیں آئے. کیا ہمارے سیاستدان چور نہیں ہیں.. ؟؟ کیا ہمارے وردی والے دودھ سے دھلے ہیں . یقینا ایسا نہیں ہے درست بات کہنے اور سننے کا حوصلہ ہونا چاہیئے . مالک مووی میں عوام کو انکی اور انکے منتخب نمائندوں کی اصل شکل دکھائی گئی ہے.

جمہوریت کو ان حرام کی اولادوں کی نشان دہی سے نہیں بلکہ انکی سیاست اور طاقت میں وجود سے خطرہ ہے.

جتنا چوری ہو چکا ہے کیا ہم اور آپ اسکی قیمت ادا کرنے سے معاد کیے جاتے ہیں یقینا نہیں.

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کا اصل کام تھا پاکستان کا نظام چلانےکے لیے قوانین کا اجراء یعنی قانون سازی جو اسلامی احکام کے قریب ترین ہو اور یہ لوگ ہمارے نوکر ہیں مالک نہیں جنہیں ہم نے اتنا سر چڑھا لیا ہے کہ اب ہماری زندگیوں کے فیصلے یہ کرتے ہیں.

ایک قانون ساز کا کیا کام ہے کہ گلیاں بنوائے. بجلی لگوائے. یا ایک محلے کے کونسلر جسکا کام گلیاں بجلی لگوانا بنوانا ہے کا کیا کام ہے کہ وہ تین طلاقوں کے بعد صلح کی کوششیں کرتا پھرے ..؟ بدقسمتی سے ہم نے خود ان لوگوں کو اپنی تنخواہیں مراعات اور اختیارات چننے کا اختیار دے رکھا ہے جس سے ان کا مقصد اب پیسہ پیٹ اور پاور رہ گیا ہے.

اب آتے ہیں وردی والوں کی طرف نہ تو قوم فرشتوں کی ہے اور نہ ہی یہ وردی والے اگر غداری کرے تو وردی بنا وردی کی تفریق نہیں ہونی چاہیئے بلکہ براہ راست جرم کے ثابت ہونے پر سزا ملنا چاہیے

ایک اور بات یہ فلم آئی ایس پی آر کے بینر تلے نہیں بنی بلکہ عاشر کا کہنا ہے کہ یہ فلم پرائیویٹ سرمائے سے بنی تھی. دوسری بات جہاں تک فوجی فوج اور انکا کردار دکھانا کی بات ہے تو دنیا بھر میں افواج اس سلسلے میں اپنے لوگوں سے تعاون کرتی ہیں بشرطیکہ قوم ملک یا فوج کا منفی تاثر پیدا نہ ہو اور اس فلم میں کچھ بھی ایسا نہیں ہے.
اب بات کرتے ہیں سیاستدانوں کی تو شریف فیملی. وٹو فیملی. سائیں قائم شاہ. جام صادق. کھر. جمالی. تاثیر. چوہدری . جتوئی وغیرہا ان میں کیا یہ سب عیوب موجود نہ تھے جو ایک فلم سے انکی چادر عصمت تار تار ہو رہی ہے.

اصل مسئلہ یہ ہے کہ عوام کو یہ کیوں بتایا جائے کہ آزادی کا لالی پاپ لے کر جینے والی یہ قوم اصل میں آزاد نہیں ہے بلکہ غلام ابن غلام ابن غلام ہے
 
Top