کیا عورت اور مرد برابر ہیں؟

تفسیر

محفلین
.
میں زکریہ صاحب کا انٹرویو پڑھ رہا تھا۔
زکریا صاحب نے کہا “ میرے خیال سے کچھ genetic differences کے باوجود مرد اور عورت برابر ہیں“۔

ہماری بحث کا عنوان


“ کیا genetic differences کے باوجود مرد اور عورت برابر ہیں“

شرط:
یہ مذہبی گفتگو نہیں ہے ۔ اس لئے آپ اپنی بات منوانے کے لئے قران شریف اور حدیثوں سے مدد نہیں لے سکتے۔

اس مقابلے کی دو ٹیم ہیں ۔
آپ کیسی بھی ایک ٹیم میں شرکت کر سکتے ہیں ۔
ضروری نہیں کہ عورتیں ایک طرف ہو اور مرد ایک طرف۔
اور آپ بحث کے دوران میں پوزیش بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔
اس بحث کا مقصد Mental Excercise ہے۔ کیسی کو ہارانا یا جتتنا نہیں۔


ٹیم A ۔ ہاں - اور اس کی یہ وجوہات ہیں۔۔۔۔۔

ٹیم B ۔ غلط - اور اس کی یہ وجوہات ہیں۔۔۔۔

.
 

تفسیر

محفلین

ٹیم A
:D
ہاں عورتیں اور مرد برابر ہیں کیونکہ۔۔۔۔۔

برابر ی اب عام زندگی میں حقیقت بن رہی ہے۔
دنیا کی حکومتوں میں اب عورتوں اور مردوں کو برابری حاصل ہے۔
عورتیں ہزار ہا کاروبار کی مالک ہیں اور ان کو چلاتی ہیں۔
مرد اب گھر اور بچوں کی دیکھ بھال میں حصہ لینے لگے ہیں۔
ہر ملک میں ایسے قانون پاس ہو رہے ہیں جو عورتوں کو انکے برابری کا حق دیتے ہیں۔
دنیا کے ہر شعبہ میں عورتوں کے ہمیشہ حصہ لیا ہے۔ عورتیں حکمران، فلسقی، صوفی، شاعر، موسقار، ادیب، اسٹروناٹ، انجینر، ڈاکٹر ، ملٹری آفیسر ہیں۔
جوبھی عوتوں کو عام شعبہ زندگی میں پرابلم ہیں وہ مردوں نے جان کر پیدا کیے ہیں ۔

:p
ٹیم B
معاف کیجیئے آپ سے کس نے کہدیا کہ عورت اور مرد برابر ہیں ۔۔۔۔

اگر عورتیں اور مرد بابر کےہوتے تو ہم بحث کیوں کرتے؟
ملازمت میں عورتوں کو مردوں سے کم تنخواہ ملتی ہے۔
اسپورٹس میں دیکھ لیں ، عورتیں کی پروفیشنل ٹیم کم ہیں۔
عورتوں کو اہم کاموں کی ذمہ داری بہت کم دی جاتی ہے کیونکہ شادی شدہ عورتیں حاملہ ہوسکتی ہیں اور ان کو چھٹی کی ضرورت ہوگی۔
مختلف ملکوں کے قانون عورتوں کو برابری کا درجہ نہیں دیتے۔
خاندان کے اہم فیصلہ مرد کرتا ہے۔
کھلونے بنانے والے لڑکوں کے لئے ٹرک، بلاک ، گن اور سولجر بناتے ہیں اور لڑکیوں کے لیےگڑیاًں، کچن اور گڑیوں سے کھیلنے کا سامان بنا تے ہیں۔
جب مرد اور عورت شادی کرتے ہیں ۔ عورتوں کو ا پنا نام کو تبدیل کرنا پڑتا ہے ۔ مرد کو نہیں۔
عورت کو مرد کا برابر کہلانے لے لیے قانون کی ضرورت پڑتی ہے۔
 

تیشہ

محفلین
میں تو ٹیم اے میں ہوں ۔ بحث کے موڈ میں نہیں ہوں پر آج کی عورت ہر لحاظ سے مرد سے کم نہیں اور نہ ہی ہونی چاہئیے :D

مجھے ہی مثال لے لیں ہر وہ کام میری ذمے داری ہے جو اک مرد کی ہونی چاہئیے ۔ مگر میں بہت اچھے سے نبھارہی ہوں ۔ کونسا ایسا کام نہیں ہے جو نہیں کررہی۔ :?
اور کیا کچھ نہیں کررہی۔ اتنا تو مرد بھی نہیں کرتے جتنا عورتیں کرتیں ہیں :lol:
بس اک کما لاتے ہیں اور سارا دن یہی کہ ہم تو کماتے ہیں ۔ جبکہ عورتوں کا مرد سے کہیں زیادہ حصہ ہوتا ہے برابری میں ۔ 8)

مگر میں بحث نہ ہی کروں تو اچھا ہے ۔ :D
 

دوست

محفلین
عورت اور مرد مماثل ہیں برابر کہنا مشکل ہوگا۔۔
ان کے فرائض جداگانہ ہیں میں تو بس اتنا ہی کہوں گا۔۔
کئی معاملات میں ہوتا ہے کہ خواتین بہت مشقت والے کام بھی کرتی ہیں لیکن وہ برابری نہیں۔۔۔
یہ ماڈرن خواتین کیا اینٹیں اٹھا کر برابری کا دعوٰی سچ ثابت کریں گی؟؟؟
کبھی نہیں۔۔انھیں کوئی اچھی پوسٹ دے دیں، ،کوئی لکھنے پڑھنے والا کام تو اس پر یہ ثابت کردیں گی کہ وہ برابر ہیں لیکن جسمانی مشقت کے کام مرد ہی کرتے ہیں۔۔۔
اس لیے میرا خیال ہے کہ اگرچہ خواتین کی ذہنی صلاحیتیں مرد جیسی ہیں لیکن جسمانی ساخت کی وجہ سے وہ کچھ مشقت طلب کام نہیں کرسکتیں اگر ہاں بھی تو انتہائی مجبوری کی حالت میں جبکہ مرد کے لیے ایسا نہیں۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
:lol: بلکل ٹھیک کہا چھوٹے بھیا :lol: بات اگر جسمانی مشقت کی ہے تو گدھا ۔ ۔ ۔ ۔ اور مرد پھر اک برابر ہی ہوئے :lol: جبکہ باقی ہر شعبے میں عورتیں ان مردوں سے کہیں زیادہ آگے ہیں ۔
8)
 

تیشہ

محفلین
ہمارے پاکستانی بچارے کس طرح عورت کو برابری کا درجہ دے سکتے ہیں بھلا ؟ :?
مارنے پیٹنے گالی گلوچ طعنے دینے کو عورت چاہئیے ہوتی ہے انکو :p ،
پھر کیسے انکی انا گوارہ کرے بھلا کہ عورت کو برابر کا سمجھنے کا سوچا بھی جاے۔ توبہ جی :lol:
 

دوست

محفلین
یہ بات سب کے سامنے ہے روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مرد جسمانی طور پر مضبوط ہوتا ہے اور میں نے یہی بات اوپر کہی ہے۔۔
آج صبح ہی فوج میں خواتین کے پہلے دستے کی شمولیت کے بارے میں سن رہا تھا۔۔میجر صاحب فرما رہے تھے کہ انھیں ڈیسک جاب وغیرہ دی جائے گی۔۔ایسی ہی برابری ہے تو بندوق اٹھائیں اور مورچوں میں جاکر بیٹھیں۔۔۔
بات صرف اتنی کہی تھی کہ جسمانی فرق قدرتی ہے جس کو ہم مٹا نہیں سکتے جو صلاحیتوں کے اظہار اور میدان کو محدود کردیتا ہے کئی جگہوں پر۔۔
بوچھی پاکستان کے علاوہ بھی ایسا ہوتا ہے۔ یورپ اور امریکہ میں آن دی ریکارڈ بات ہے کہ شوہر اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اور انھیں قتل بھی کردیتے ہیں۔۔
بےشک ان پڑھ شاید تہذیب یافتہ نہ ہوں تو ان پر غصہ آسکتا ہے لیکن اس طرح تو خواتین کے ساتھ بھی ہوتا ہے خصوصًا دیہات میں تو اکثر ان پڑھ ہیں تو کیا وہ بھی؟؟؟؟؟
جبکہ وہ مشقت کے کام بھی کرتی ہیں۔۔
بات کہیں سے کہیں نکل جائے گی۔۔
ذہن ایک جیسے ہیں لیکن جسمانی ساخت مختلف سو ہم مجبور ہیں اس معاملے میں یہ سب اوپر سے آرڈر ہیں۔۔میں تو بس اتنا ہی کہوں گا۔۔
وسلام
 

تفسیر

محفلین
:D
ہاں عورتیں اور مرد برابر ہیں ۔اسلئے کہ ۔۔۔۔

1۔ مسلم خواتین لیڈر، حکمراں اور سپہ سالار تھیں اور انہوں نے جنگیں لڑیں

250 مسلم خواتین لیڈر


2 ۔عورتوں نے اپنے جائز حقوق کے جنگیں لڑی ہیں
اپنی کتاب “Great Acestorors: Women Assertig Rights in Muslim Contexts“ فریدہ شاہد اور آئشہ شاہد میں لکھتیں ہیں کہ عورتوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان ملکوں میں موجود نہیں ۔ جنہوں نے اسلام اپنایا ہے۔حقیقت یہ ہے جسطرح دوسرے ممالک کی عورتوں نے اپنے جائز حقوق کے جنگیں لڑی ہیں۔ مسلمان ملکوں کے لیے عورتوں نے بھی اس کام میں اسلام کے شروع دنوں سے بارہوں صدی تک عام اور مشہور عورتوں کے سماجی انصاف اور حقوق میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔

3 ۔محنت کے کام میں برابری

خاص پوانیٹ؛

پاکستان کی 48 فی صد آبادی عورتیں اور52 صد مرد ہیں۔
16 فی صد عورتیں تعلیم یافتہ ہیں اور 35 صد مرد
دیہاتوں میں 61 فی صد عورتیں زراعت میں کام کرتی ہیں اور 79 فی صد مرد
عورتوں پر کی زمہ داری میں کشتکاری کرنا ، بیچنے کے لیےمویشی پالنا ، بچوں کو دیکھ بھال اور گھر کا کام شامل ہے۔

پاکستان کی کاشتکاری میں جنس کا حصہ
کام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عورت ۔۔۔۔۔۔۔ مرد۔۔۔۔۔۔۔۔۔دونوں
زمین کی تیاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔X
کھات ڈالنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔X۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔XX
کیمیاوی کھاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔X
نلائی اور ہل چلانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔X
فصل کاٹنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔X
چھلکا نکالنا اور چھاٹنا۔۔۔۔۔۔XX ۔۔۔۔۔۔۔X
سوکھنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔X
گودام کے تیار کرنا اور کھنا ۔۔X ۔۔۔۔۔۔۔۔۔X

Proceedings of the Workshop on 'Role of Rural Women in Farming Systems Research', Pakistan Agricultural Research
Council, Islamabad


:p
نہیں - عورتیں اور مرد برابر ہیں ۔اسلئے کہ ۔۔۔۔

یاسمن مرزا اپنی کتاب “ Between Chaddor and the Market لکھتی ہیں کہ پاکستان میں عورتوں کی کام کاج اور کاروبار میں شمولیت میں یکسانیت نہیں ہے۔ ان عورتوں کو showpieces کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی سانولے اور گورے سنگ میں امتیاز برتا جاتا ہے۔یہ کتاب شہری عورتوں کی sociological and statistical study ہے۔
 

دوست

محفلین
جی خواتین محنت تو بہت کرتی ہیں لیکن ان کو جائز حقوق دینے کا ہی مسئلہ ہے۔
بس انتہاپسندی ہے۔ اسلام پسند انھیں برقعے میں لپیٹ لینا چاہتے ہیں اور مغرب نواز یہ چاہتے ہیں کہ عورت سربازار بے پردہ ہوجائے۔۔شوپیس کی اصطلاح بھی خوب کہی آپ نے۔۔۔
کاش خاتون کا اس کے جائز حقوق دیئے جائیں۔۔۔
 

بدتمیز

محفلین
قیصرانی نے کہا:
:lol:
معذرت کے ساتھ، یہ کام تو گدھا بہتر سرانجام دے دے گا، کیا وہ مرد سے بہتر ہوا؟

میرے خیال سے کچھ مرد گدھے ہی ہوتے ہیں :lol: دوسرے اگر جنس کے لحاظ سے دیکھا جائے تو گدھا بھی نر ہے اور مرد بھی لہذا بات تو ایک ہی رہی۔

اب سے کچھ عرصہ پہلے فلم ہم تم آئی اور اس کے بعد بھی جینڈر وار شروع ہو گئی orkut اور یاہو کے اکثر گروپس پر ایسے ایسے فضول کام شروع ہوئے کہ میں حیران اچھے بھلے لوگوں کو ہوا کیا ہے مثال کے طور پر کسی پوسٹ میں لڑکے ہر دفعہ لاگ ان پر ۲ پلس کر رہے ہیں اور لڑکیاں نفی

دوسرے میں نے عورتوں کا درد ہمیشہ مردوں میں ہی اٹھتے دیکھا ہے کسی صاحب نے عورتوں کی آزادی کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے اور کسی صاحب نے ان کے حقوق کے لئے بانگیں دینی شروع کی ہوئی ہیں۔ اب یہ برابری کی بحث نظر آ گئی
ان سب جگہوں پر ایک بات تو کامن تھی کہ یہ درد مردوں کے جگر کا ہے نہ کہ عورتوں کے دوسرے کسی بھی جگہ پر شرکا نے ان باتوں کی تعریف نہیں دی۔ ہر جگہ بحث تو زور و شور سے ہوئی ہے لیکن اس کو ڈیفائن نہیں کیا جاتا کہ عورتوں کے حقوق یا ان کی آزادی کیا ہے؟ اب یہ بھی مجھے نہیں پتہ چل رہا کہ برابری کسے کہتے ہیں؟ برائے مہربانی اس کی تعریف تو کر دیں۔

عورتیں ویسے عقل مند ہیں آج تک کہیں بھی وہ خود سے ایسی باتیں شروع نہیں کرتیں ہمیشہ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی مرد ہوتا ہے۔ دوسرے کبھی صنف نازک نے مردوں کے حق میں آواز بلند نہیں کی وجہ وہی کہ ان کو تو پتہ ہی نہیں یہ سب تو مردوں کو پتہ ہوتا ہے اور وہی کڑھ کڑھ کے جان ہلکان کر رہے ہوتے ہیں۔

دوست نے شائد پہلی پوسٹ پڑھی نہیں جس میں مذہب کے حوالے سے بات کرنے کی ممانعت تھی۔ اسی لئے میں ان کی بات کی تصیح کرنے سے گریز کر رہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
بس بھائی جی ایویں گلاں بنی ہوئی ہیں۔۔
کون ہے جو عورت کی آزادی کے خلاف ہے یا ان کی برابری کو نہیں مانتا۔۔
سب مانتے ہیں الگ بات ہے عمل کوئی کوئی کرتا ہے۔۔
اور آپ کی بات درست ہے کہ آزادی کی بھی تعریف ہونی چاہیے۔۔
میں تو مذہب کی طرف ہی دیکھوں گا اس معاملے میں۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
مرد عورت برابر ہیں، صنعتی انقلاب کے دور کا نعرہ ہے حالانکہ طے شدہ حقیقت ہے کو دونوں برابر و مختلف ہیں بس کارخانہ دار کو سستا مزدور چاہیے تھا سو قضیہ کھڑا کر دیا۔
مذہب کے حوالے سے تو بات کرنے کی ممانعت کر دی گئی ہے لہذا کچھ نہیں کہوں گا۔
برابری سے مراد اگر یہ ہے کہ دونوں متبادلات کے طور پر ہیں یعنی کہSubstitution تو ایسا نہیں ہرگز نہیں۔
لیکن اگر رتبے کے اعتبار سے ہے تو پھر تو صریح طور پر برابر ہیں۔ دونوں انسان ہیں اور جنسی تفریق کے آفاقی تقاضے کچھ اور ہیں جن کا بہت پیچیدگی سے کئی سمتوں میں اثر ہے۔۔۔
 

شعیب صفدر

محفلین
برابری

ویسے تو عورت مرد سے برابری کے لئے لڑتی رہتی ہے!!!!
ہمارے ایک دوست کہتے ہیں کسی سے برابری مانگنے والا یہ تسلیم کروانے کے لئے میں تمہارے برابر ہو درست طریقہ یہ ہے کہ ثابت کرو کہ دوسرا تم سے آگے نہیں!!!
مرد عورت سے آگے نکل کے دیکھا دے!!! ہم نے تو کالج کے باہر لڑکوں کو ہی لڑکیوں کے پیچھے دیکھا ہے!!!
 

ظفر احمد

محفلین
میں A گروپ کی سفارش کرونگا۔

مرد اور عورت برابر ہیں۔ بس دونوں کے کام کچھ جگہ پر الگ الگ ہوجاتے ہیں یعنی کچھ جگہ پر عورت مرد سے بڑھ جاتی ہے تو کچھ جگہ پر مرد کو برتری حاصل ہیں اس کی مثال کچھ یوں کر سکتے ہیں جیسے ایک کلاس میں ایک مرد اور ایک عورت کا رزلٹ کچھ اسطرح سے ہے۔

عورت:
حساب 90، اردو 65، انگلش، 75، اسلامیات ، 86، ٹوٹل 316، مارکس

مرد :
حساب 80، اردو 75، انگلش، 85، اسلامیات ، 76، ٹوٹل 316، مارکس

رزلٹ دونوں کا برابر ہے پر کسی سبجکٹ میں عورت کی برتری حاصل کی تو کسی میں مرد نے لیکن مارکس دونوں کے برابر ہیں ۔ اسی طرح عام زندگی میں مرد اور عورت کا رتبہ برابر ہے۔ کہتے ہیں نا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اور اس عورت کے پیچھے بھی ایک مرد کاہاتھ ہوتا ہے۔ اور وہ ہے وہی مرد جو اس عورت کا کہا مان رہا ہے۔ یعنی یہ سرکل چل رہا ہے کبھی مرد آگے تو کبھی عورت۔
 
Top