تعارف کیا آپ مجھے جانتےہیں؟

زیک

مسافر
انھوں نے اپنا اصل نام ہی لکھا تھا لیکن ہم نے شائع نہیں کیا انھوں نے تو ایک خط لکھا تھا محفل کو جو میں نے ٹائپ کیا ہے دل تو تھا وہ خط ہی یہاں لگا دیتا لیکن مشاورات کے بعد نہیں‌لگایا

تو آپ ٹائپسٹ کے علاوہ سنسر بورڈ بھی ہیں۔ :grin:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
:blushing: میں نے کچھ نہیں کیا :sad2: مجھ سے ناراض نا ہونا :blushing: یہ تو میں نے تکُا لگایا تھا جو ٹھیک نکلا مگر میرا کہنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ خرم خود سے جواب لکھ رہا ہے بلکے مطلب یہ ہے کہ الفاظ ناز جی کے ہیں ہاتھ خرم کے ہیں :blushing:
کون ناراض ہو گا اور کس سے ایسا ہو سکتا ہے کیا
 

الف عین

لائبریرین
میں خرم سے کچھ نہیں کہوں گا، جب اصل موقع آئے گا تو مبارکباد دوں گا۔ منگنی تو تین سال پرانی ہو چکی نا۔۔۔ لیکن یہ راز اب بھی میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا میں ان کو جانتا تھا؟ میرے خیال میں آج سے پہلے تو نہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں خرم سے کچھ نہیں کہوں گا، جب اصل موقع آئے گا تو مبارکباد دوں گا۔ منگنی تو تین سال پرانی ہو چکی نا۔۔۔ لیکن یہ راز اب بھی میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا میں ان کو جانتا تھا؟ میرے خیال میں آج سے پہلے تو نہیں۔
بابا جانی آپ اُن کو نہیں جانتے لیکن وہ آپ کو اچھی طرح جانتی ہے کیونکہ میں آپ کو جانتا ہوں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میری طرفسے خرم بھائی کو " اتنی اچھی کزن " ملنے پر بہت بہت مبارک ہو اور ناز بہنا کو ایک بار پھر خوش آمدید

اتنی پُرانی مبارک باد کس بات کی میرا تو خیال تھا کہ محفل پر سب کوپتہ ہے کہ میری منگنی ہوئی ہے اور میں نے کہیں دفعہ ذکر بھی کیا ہے کہ میری منگنی ہو چکی ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم
یوں تو میرا نام کچھ اور ہے لیکن آپ مجھے ناز پری کے نام سے پکار سکتے ہیں۔ میرا تعلق سرزمینِ پاک کے ایک چھوٹے سے شہر جہلم سے ہے۔
میں نے گورنمنٹ کالج جہلم سے ایم۔ اے اُردو اور علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے بی۔ ایڈ کیا ہے۔ تقریباََ ایک سال گورنمنٹ کالج جہلم میں درس و تدریس کا فریضہ بھی انجام دیا ہے۔ وہاں چونکہ عارضی طور پر لیکچرار کے فرائض انجام دے رہی تھی اس لئے اب میں آرمی پبلک سکول و کالج جہلم کینٹ میں بطور ٹیچر کام کر رہی ہوں
ایم۔ فل کا ارادہ رکھتی ہوں مگر فی الحال یہ ایک ارادہ ہی ہے انشاءاللہ جلد ہی اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کروں گی۔
شاعری سے لگاؤ ہے اور اردو ادب سے شناسائی چاہتی ہوں اس لئے یہاں ہوں۔ آپ لوگوں کی رہنمائی میں بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملے گا انشاءاللہ۔ علاوہ ازیں خرم شہزاد خرم میرے کزن ہیں اور ہماری منگنی تین سال قبل ہوئی۔ میرے یہاں آنے کی ایک وجہ اِ ن کی خواہش بھی تھی۔ اب تو آپ مجھے اچھی طرح جان گئے ہیں ناں مجھے ٹائپنگ نہیں آتی۔ یہ فریضہ آجکل کوئی اور انجام دے رہا ہے مگر انشاءاللہ میں جلد ہی خود ٹائپ کرنے لگوں گی
آپ ہمیشہ اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھیئے گا۔
والسلام

خرم کو تو ہم مبارک باد دے چکے، اب آپ کو بھی مبارک ہو، اللہ تعالیٰ خوش و خرم رکھیں آپ دونوں کو :)
 

شمشاد

لائبریرین
انھوں نے اپنا اصل نام ہی لکھا تھا لیکن ہم نے شائع نہیں کیا انھوں نے تو ایک خط لکھا تھا محفل کو جو میں نے ٹائپ کیا ہے دل تو تھا وہ خط ہی یہاں لگا دیتا لیکن مشاورات کے بعد نہیں‌لگایا

یہ سراسر دھاندلی ہے۔
 
Top