کھیل ہی کھیل میں “غیرمنقوط“الفاظ لکھیئے

مغزل

محفلین
سلام ڈاکٹر ، دوا لے آئے ہوں گے ؟؟

آرام کا ارماں ہی رہا ہے مرے دل کو
ہے دل کی دوا اور دوا داریِ دل اور ۔۔


(صنعتِ غیر منقوطہ میں فی البدیہ : :biggrin: )
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جناب ولی رازی صاحب( غالبا" فرزند مفتی محمد شفیع صاحب) کی مذکورہ بالا غیرمنقوط کتاب کئی سال قبل دیکھنے اور غالبا" پڑھنے کا اتفاق ہوا تھا ۔ماشا اللہ لاجواب کتاب ہے ۔ کسی کو میسر ہو تو آن لائن لنک چسپاں کرکے اجر پائے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یاد پڑتا ہے کہ طویل عرصہ قبل، باوجود سعیء بسیار اس کتاب کا الیکٹرانک نسخہ مجھے نہ ملا تھا ۔ مگر آج چند منٹ کی معمولی سی کوشش سے الحمد للہ پی ڈی ایف فورمیٹ میں مکمل کتاب انتہا ٴ ی سہولت سے دستیاب ہو گئی۔۔۔ دلچسپی رکھنے والے علمی احباب کے لئے ڈائونلوڈ کرنے کے واسطے لنک مندرجہ ذیل ہے ۔ سو اگر احباب پڑھ کر شاد ہوں تو ضرور دعا فرمائیں اور فدوی پر احسان ہو۔ http://www.itdunya.com/t277068 ۔ والسلام - خاکسار
 

شمشاد

لائبریرین
syed Atif Ali صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

جس کتاب کا حوالہ اور ربط آپ نے دیا ہے وہ اسی دھاگے کے پہلے صفحے پر پیغام نمبر 19 میں موجود ہے۔ آپ نے شاید اس دھاگے کا شروع سے مطالع نہیں کیا۔
 
Top