کھیل ہی کھیل میں‌ اپنی املاء درست کریں۔

فرحت کیانی

لائبریرین
میرے خیال سے " شفٹ پلس ای " سے الف پر ہمزہ آجائے گی ۔
اؑ
جزاک اللہ نایاب بھائی۔ میرے پاس محفل کی بورڈ پر شفٹ پلس ای کرنے سے ہمزہ کی بجائے تشدید نظر آتی ہے۔ 'اّ' ۔اور اپنے کمپیوٹر سے شفٹ ای دبانے سے علیہ السلام والا نشان نظر آتا ہے۔ 'اؑ'
 

نایاب

لائبریرین
جزاک اللہ نایاب بھائی۔ میرے پاس محفل کی بورڈ پر شفٹ پلس ای کرنے سے ہمزہ کی بجائے تشدید نظر آتی ہے۔ 'اّ' ۔اور اپنے کمپیوٹر سے شفٹ ای دبانے سے علیہ السلام والا نشان نظر آتا ہے۔ 'اؑ'
اب زوم کر کے دیکھا ہے تو علم ہوا کہ
میرے پاس بھی " اؑ " علیہ السلام ہی لکھا جا رہا ہے ۔
محفل کا کی بورڈ کہاں ہے ۔ مجھے اس بارے علم نہیں ۔
میرے پاس " پاک اردو انسٹالر " انسٹال ہے
 
آخری تدوین:
الف کے اوپر 'ء' کیسے ٹائپ ہو گا؟ مثلاً اگر قرات کے الف پر 'ء' لگانا ہو تو کیا کیا جائے؟
میرے خیال سے " شفٹ پلس ای " سے الف پر ہمزہ آجائے گی ۔
اؑ
میرے پاس ”khazain ul hidayat“ کی بورڈ انسٹال ہے، اس میں Alt + u سے یہ ہمزہ آتا ہے جیسے: أ ؤ یٔ ۓ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ یہ ڈھونڈ رہی ہیں أ بٔ پٔ تٔ ٹ ٔ وغیرہ تو شفٹ ۷ دبا کر دیکھیں۔ پہلے حرف لکھ لیں بعد میں شفٹ ۷ دبائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اردو دوست کی بورڈ میں، اکثر صوتی کی بورڈس کی طرح أ محض ہائفن والی کنجی سے بنتا ہے۔ ایک ہی کی سٹروک سے۔ دو عدد کنجیاں استعمال کرنے سے شکل تو درست نظر آتی ہے، لیکن یہ غلط ہی ہے۔ اوپر والی ہمزہ جو میں نے بھی شفٹ 7 میں رکھی ہے، شاید ہی کہیں اردو میں درست استعمال کی جاتی ہو۔ لوگ تو ؤ بھی واؤ لکھ کر اوپر سے ہمزہ لگا دیتے ہیں۔
 

bilal260

محفلین
کچھ لوگ دو کان لکھتے ہیں اصل میں دُکان ہے۔
ایک جگہ میں نے ایک سائن بورڈ دیکھا اس پر بڑے حروف میں لکھا تھا۔
دوکان برائے فروحت۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت سارے لوگ السلامُ علیکم کو مندرجہ ذیل املاء میں لکھتے ہیں :

السلام علیکم
اسلام و علیکم
السلام و علیکم

جبکہ اس کی صحیح املا مندرجہ ذیل ہے :

اَلسلامُ علیکم

یہ عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے " تم پر سلامتی ہو"۔
السلام میں حرف ل حرف شمسی ہے۔ اس کی آواز نہیں آتی لیکن لکھنے میں آتا ہے۔


اس کے ہجے کچھ اس طرح ہیں :

اَس سَ لً ا مُ عً لًے کُ م

شمشاد بھائی نے یہ مراسلہ 9 جون 2008 کو ارسال کیا تھا لیکن ابھی بھی "السلام علیکم" کی املا میں لوگ ڈنڈی مار جاتے ہیں :)
 
اکثر لوگ برائے مہربانی یا برائے کرم لکھتے ہیں جبکہ صحیح املا
براہِ مہربانی
اور
براہِ کرم ہے
براہ یعنی کے راستے سے مطلب ہوا مہربانی کرتے ہوئے - جبکہ برائے کا مطلب ہے کے لیے جو کہ غلط ہے -

السلام علیکم! معلومات کے لیے شکریہ۔ چند ماہ قبل جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں جدید املا کے حوالے سے ایک سیمینار ہوا تھا۔ براہِ کرم کے حوالے سے میرا نقطہ نظر یہ تھا کہ برائے کرم لکھنے سے زیادہ عاجزی انکساری کا اظہار ہوتا ہے۔ مثلا برائے کرم فلاں شخص کا فون نمبر دے دیجیے۔ اب اس کا سادہ مطلب جو الفاظ کے حوالے سے بنتا ہے وہ یہ ہے کہ کرم فرماتے ہوئے فلاں شخص کا فون نمبر دے دیجیے۔ میرے خیال میں اس کو برائے کرم لکھنے میں کچھ خاص مضائقہ نہیں۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں ؟
 
آخری تدوین:
Top