کھیل ہی کھیل میں‌ اپنی املاء درست کریں۔

آج کل طلباء کے لیے اردو تحریر واملا سے متعلق ہدایات جمع کر رہا ہوں۔ اس ضمن میں کثیر الوقوع غلط املا اور اس کے مقابل درست املا کا کا معتبد بہ ذخیرہ درکار ہے۔ اس ضمن میں گوگل نے اس لڑی کا پتہ دیا۔ یہاں آکر اس لڑی کے سولہ صفحات کا مطالعہ کیا۔ اس کے ساتھ اسی جیسی دوسری لڑی :

اراکین کی اردو املا کی اغلاط

کا مطالعہ کرلیا۔ نیز اس کے بعد عنوانات کی تلاش میں ”املا“ کے زیر عنوان جس قدر لڑیاں میسر تھیں، سب پر نظر ڈالی۔ موضوع سے غیر متعلقہ مراسلات سے بھری ہوئی لڑیوں میں سے غلط اور درست الفاظ کی املا کو جمع کیا
ایک لڑی میں تو صرف لفظِ نرگس پر سیر حاصل بحث کی گئی تھی :) :)
ان لڑیوں میں جو املا کی غلطیوں کی نشان دہی کی گئی ہے ان سے استفادہ کرکے درست اور غلط املا کی صورتوں کو درج ذیل جدول میں جمع کر رہا ہوں۔ اپنی سی کوشش تو کی ہے کہ تمام الفاظ کو جمع کرلوں۔ تاہم ممکن ہے کہ کچھ الفاظ رہ گئے ہوں۔ اس کے علاوہ اگر کوئی اور لڑی یا ایسا ذخیرہ کسی کے دوست علم میں ہو تو ضرور مطلع فرمائیں۔
(املا کے متعلق محفل میں اصولی مباحث بھی جابجا منتشر ہیں۔ اگر کسی دوست کو فرصت ہو تو انہیں بھی جمع کردے۔ ممکن ہے مجھ جیسے کسی طالب علم کے کام آجائیں۔)

غلط املا
السلام علیکم، اسلام و علیکم، السلام و علیکم
سہی، صحیع، صحی
بِلکُل
برگذیدہ
برائے مہربانی
برائے کرم
زیادہ
گذشتہ
راہ گذر
گذارش
ٹھیرنا
معزرت
معبوث
اسرار
گم سم
رہائش پزیر
وابسطہ
تعویز
مذید
شعائیں
ملاخطہ
پزیرائی
ذندگی
انشاء اللہ
آذان
درستگی
کاروائی، کاروائیوں
ناں
رحجان
اکھٹا
اسمیں
دوکان
بمع، بمعہ
مذائقہ
موقعہ
جمعتہ المبارک
تغمہ
آیئیے، آئیئے، آیئیے
ابراھیم
علماءِ کرام
فورًا
کُنیّت
بُرقَعہ
پَرواہ
تَقاضہ
تَماشہ
تنازُعہ
شوربہ
طُغرہ
عاشُورہ
گُوارہ
ماجَرہ
مُتَوَقِّعہ
مُحابہ
مَذبَحہ
مُربَّعہ
مُرَبّہ
مُرَقَّعہ
معہ
مُعَمَّہ
مَقطَعہ
مُلَمَّعہ
مُنافعہ
مُنَقَّہ
مَوقَعہ
کہہ
بہہ
تشبیہہ
تنبیہہ
توجیہہ
تہہ
سہہ
فقیہہ
کرَِیہہ
قہقہ
مُشافَہ
عِنائیت
آزمائش
ستائش
افزائش
کیجئے، پیجئے، ڈرئے
درست املا
اَلسلامُ علیکم
صحیح
بالکل
برگزیدہ
براہِ مہربانی
براہِ کرم
زیادہ
گزشتہ
راہ گزر
گزارش
ٹھہرنا
معذرت
مبعوث
إصرار
گم صم
رہائش پذیر
وابستہ
تعویذ
مزید
شعاعیں
ملاحظہ
پذیرائی
زندگی
ان شاء اللہ
اذان
درستی
کارروائی، کارروائیوں
نا
رجحان
اکٹھا
اس میں
دکان
مع
مضائقہ
موقع
جمعۃ المبارک
تمغہ
آئیے
ابراہیم
علمائے کرام
فوراً
کُنیت
بُرقَع
پَروا
تَقاضا
تَماشا
تنازُع
شوربا
طُغرا
عاشُورا
گُوارا
ماجَرا
مُتَوَقِّع
مُحابا
مَذبَح
مُربَّع
مُرَبّیٰ یا مُرَبّا
مُرَقَّع
مع
مُعَمَّیٰ یا مُعَمَّا
مَقطَع
مُلَمَّع
مُنافع
مُنَقَّیٰ یا مُنَقَّا
مَوقَع
کَہ: کہنا کا فعل امر
بَہ: بہنا کا فعل امر
تشبیہ
تنبیہ
توجیہ
تَہ: پیندا، نچلی سطح
سَہ: سہنا کا فعل امر
فقیہ: فقہ کا ماہر
کرَِیہ: قابلِ نفرت
قہقہہ
مُشافَہہ
عِنایَت
آزمایش
ستایش
افزایش
کیجیے، پیجیے، ڈریے

جو الفاظ الف کے ساتھ درست ییں:
اَولا، باجا، بَتاشا، بُلبُلا، بھُرتا، بھَٹّا، بھروسا، پانسا، پسینا، پٹاخا، پُتلا، پھایا، پیندا، تانبا، تانگا، تَسلا، تھَیلا، جالا، جھنڈا، چبوترا، چرخا، چمچا، چمڑا، چولہا، چھَتّا، چھَجَّا، چھَرَّا، دَلیا، ڈِبَّا، ڈِبیا، ڈنڈا، ڈیرا، راجا، رَسَّا، رَس گُلَّا، روڑا، سِرکا، سموسا، غُبّارا، غَلَّا، کُرتا، کَمرا، کُنڈا، کوئلا، گھونسلا، گیندا، مَسالا، نَخرا، چھَلّا، ڈاکا، باڑا،بھروسا ، پتا ، انڈا ، رکشا ، مہینا ، پسینا ، دھبا ، ڈنڈا ، ذرَا ، مسالا ، چپا ، چرچا
جو الفاظ ہاء کے ساتھ درست ییں:
مزہ ، بستہ ، ذرّہ ، فرشتہ ، رشتہ ، مصالحہ ، رسالہ ، گزارہ ، خرچہ ، خربوزہ ، سرکہ ، سرمہ ، سکہ، ناشتہ، اشارہ، ستارہ
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
زبردست!
کھیل ہی کھیل میں ہم اچھے اسٹوڈنٹس میں شمار ہوں گے☺️
ایسے دھاگے تو اردو محفل کی زینت ہیں ان کو نظر آتے رہنا چاہیے۔
 
ظہیراحمدظہیر

عبید بھائی ، آپ کی محنت کی قدر نہ کرنا ظلم ہوگا ۔ آپ کا مراسلہ قابلِ صد ستائش و تحسین ہے ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
ایک دو باتوں کی طرف البتہ آپ کی توجہ دلانا چاہوں گا۔ چونکہ اردو برصغیر کے کئی خطوں میں پروان چڑھی اور اس زمانے میں مواصلات اور تشہیر و ترویج کے وہ ذرائع موجود نہیں تھے کہ جو آج ہمیں حاصل ہیں اس لیے اردو املا میں اختلاف در آنا ایک فطری بات تھی۔ اور ایک ہی لفظ کا مختلف املا صدیوں سے رائج چلا آیا ہے ۔ املا نامہ انہی اختلافات کو حل کرنے اور اردو دنیا کو ایک معیاری املا پر متفق کرنے کی عظیم الشان سعی ہے ۔ چنانچہ بہتر یہی ہے کہ ہم سب اردو کی ترقی کی خاطر املا نامہ کی سفارشات پر متفق ہوجائیں اور کسی بھی اختلاف کی صورت میں اس کی طرف رجوع کریں ۔
کہنا اور بہنا کے بارے میں جو آپ نے اپنی جدول میں لکھا ہے وہ درست نہیں ہے ۔ کہہ اور بہہ ہی درست ہیں ۔ تفصیلات کے لیے یہاں دیکھیے۔ اسی طرح کریہہ درست ہے کریہ ٹھیک نہیں ۔ اس کی وجہ بھی وہی ہے جو کہہ اور بہہ کی ہے ۔ یہاں آخری "ہ" کی آواز ادا کرنا ضروری ہے یعنی ہ ہائے مختفی نہیں بلکہ ہائے ملفوظی ہے ۔ سو اس اواز کو ادا کرنے کے لیے "ہ "کے بعد ایک شوشہ بنانا ضروری ہے۔ بدقسمتی سے اس شوشے کے لیے کیبورڈ پر الگ سے کوئی کلید موجود نہیں اس لیے ایک "ہ "کا اضافہ کرکے یہ شوشہ بنایا جاتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس لفظ کے آخر میں دو "ہ" ہیں ۔
اسی طرح آزمائش ، ستائش اور افزائش کی مثالیں ہیں ۔اب ان کے اصل فارسی املا پر اصرار کرنا درست نہیں۔ ان الفاظ کی تارید ہوئے زمانہ ہوا ور یہ اسی املا کے ساتھ اس قدر رواج پاچکے ہیں کہ ان کو بدلنے پر اصرار کرنا اب ٹھیک نہیں ۔ جس طرح اب طوطے کو توتے سے بدلنے پر مصر ہونا ٹھیک نہیں۔ :)
املا کا اصل مقصد تحریر کوقارئین تک اسی صورت میں پہنچانا ہے کہ جس سے وہ شناسا ہیں اور جو معروف ہو کر قبولِ عام کا درجہ پاچکی ہے۔
 
جزاکم اللّٰہ خیرا
 
Top