تعارف کچھ میرے بارے میں ۔۔۔ ایم بلال

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
سب سے پہلے فورم کے تمام ممبران کو
السلام علیکم
میں اس فورم میں نئا ہوں اور کچھ زیادہ نہیں جانتا۔ ایک دن نیٹ پر اردو یونیکوڈ کے بارے میں سرچ کرتے ہوئے اس فورم تک آ پہنچا اچھی لگی اور اس کا ممبر بن گیا۔ ایک دوست نے تعارف لکھنے کا کہا تو وہ لکھ رہا ہوں۔
اب کچھ میرے بارے میں۔
نام ۔۔۔۔۔۔ محمد بلال محمود
عمر۔۔۔۔۔۔ 24 سال
شہر ۔۔۔۔۔۔ گجرات
پیشہ، تعلیم اور مصروفیت ۔۔۔۔۔۔ سب کام چھوڑ کر تعلیم ہی حاصل کر رہا ہوں اس لئے فلحال تو اسے ہی پیشہ کہوں گا۔ دوستوں کے ساتھ مل کر ایک اسلامی ویب سائیٹ بنا رہا ہوں۔ باقی نیٹ اور اخبارات پر کوئی اچھی سی اسلامی، ادبی، سائنسی اور حالات حاضرہ کے بارے میں تحریر پڑھنا اور کبھی کبھی وقت ہو تو چیٹ کرنا۔ جب کبھی موقع ملے (بلکہ خود موقع بنا لیتا ہوں) تو سیروتفریح کے لئے جانا اور حتی المقدور قدرتی نظارات، تاریخی اور اچھی چیزوں کو اپنی یاداشت کا حصہ بذریعہ فوٹو گرافی بنانا۔ اس کے علاوہ کچھ خاص نہیں اب اس فورم کا ممبر بنا ہوں دیکھو اب کیا مصروفیت ہوتی ہے یعنی کوئی نئی مصروفیت شروع ہوتی ہے یا پہلی میں کوئی کمی آتی ہے۔ ویسے امید ہے یہاں اچھا وقت گزرے گا۔
 

تیشہ

محفلین
سلام ن ویلکم ، ۔۔
اک گجراتن کی طرف سے ویلکم ۔۔ ۔

sssss.gif
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید بلال۔ امید ہے کہ یہاں اچھا لگے گا، آتے رہیں پابندی سے۔ بلکہ کچھ دن پابندی سے آئیں گے تو پھر محفل چھوٹ نہیں سکے گی۔۔
 

بلال

محفلین
شمشاد صاحب میں روزانہ 1 سے 2 گھنٹے فورم پر ہی گزارتا ہوں ایک تحریر پوسٹ کرنے لگا تو جواب ملا کہ یہاں پوسٹ نہیں ہو سکتی پہلے 25 پوسٹ ہوں گی تو پھر آپ یہاں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ ایک دو اور جگہ پر گیا تو وہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا تو اب چیک کر رہا ہوں کہ کہاں کہاں میں پوسٹ کر سکتا ہوں پھر جب 25 ہوں گی تو کچھ کریں گے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی محفل کے کچھ زمرے ایسے ہیں جہاں پوسٹنگ کے لیے 25 پیغامات کا ہونا ضروری ہے۔

آپ " کھیل ہی کھیل میں" والے زمرے میں آئیں اور دیکھیں کہ کتنی جلدی آپ کے پیغامات کی تعداد 25 سے تجاوز کرتی ہے۔
 
برادرم بلال کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اپنے 25 کے عدد کو جلد چھو لیں گے اب یہ انکی مرضی ہے اسکے پیچے کتنے صفر لگاتے ہیں
 

ماوراء

محفلین
خوش آمدید بلال۔

ایک سوال ہے اگر آپ جواب دینا چاہیں تو۔۔۔۔

گجرات میں آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟
 
Top