کوچۂ آلکساں

فہد اشرف

محفلین
آج پتا چلا کی رئیس المتغزلین حضرت جگر مرادآبادی رئیس الکہلاء بھی تھے اور بھوپال میں انہوں نے اسی طرز کا ایک کوچہ "دائرۃ الکہلاء" نام کا قائم کر رکھا تھا۔
نوٹ: کسی آلکسی کی پڑھ کر سنانے کی خواہش پوری نہیں کی جائے گی۔
 
سیما علی

لائبریرین

بہت عمدہ !!!!!
ہر گناہ میں کمال رکھتے ہیں
مستحقِ ثواب ہیں ہم لوگ
پر اس سے اختلاف ہے جناب 😊
 
سیما علی

لائبریرین
دائرۃ الکہلا ء میں ایک دن تمام ممبران کو ایک دوسرے کا نام پلٹنے کی سوجھی۔ چنانچہ ایک دوسرے کے نام پلٹے گئے۔
جگر صاحب کا نام جگرؔ مراد آبادی کی جگہ “مگر جرادآبادی” ہوا , شریف ؔ فکری صاحب “شریف کفری” ہوئے۔ شاکر علی خاں “کاشر علی خاں” ہوئے۔ سب سے زیادہ مشکل ذوالفقار علی کیفیؔ کا نام پلٹنے میں آئی ۔ جب کچھ نہ بن پڑا تو نام بیچ سے پلٹ دیا گیا یعنی ذوالفقار سے “فل ذقار” ہو گیا ۔
پہلے نام پلٹنے میں کس کا نام آنا چاہیے 🤓🤓🤓🤓
بلایا جائے بانیِ کوچہ آلکساں
نین بھیا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایسے نکات نہ نکالیے بھئی ۔ خیال کا رنگ نہ اتر جائے کہیں ایسی تصدیق سے ۔ فلک شیر بھائی کی ایک نکتے کی جنبش سے نیرنگیاں بیرنگیوں میں پلٹ سکتی ہیں ۔ طلسمات کی تاثیر ہے ان کی محبت میں ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
Top