کوچۂ آلکساں

اے خان

محفلین
ابھی اوپر والی پوسٹ پڑھ کر ہی تو ہم تصور ہی تصور میں گاؤں کے بیچوں بیچ بہت سارے ویلوں کے ساتھ پلنگ پر چوہدری بنے بیٹھے تھے۔ :chill:

آپ نے تو آ کر ہمارے پیروں تلے پلنگ نکال لیا۔ :oops:
ہوتا ہے ہوتا ہے میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا نیرنگ خیال نے بھی ہمارے پیروں تلے پلنگ نکال لیا تھا.
آپ نے اتنی جلدی جواب دے کر خود اپنے اوپر مہر لگا لیا کہ آپ اس کوچے کے اہل نہیں 😂😂😂
اؤ مل کر کوئی اور کوچہ ڈھونڈتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں جی۔ آپ کا آنا بھی اہم ہے اور یہ لڑی بھی بے حد اہم ہے۔
بہت ہی قیمتی کوچہ ہے۔
گاؤں میں سب ویلے گاؤں کے چوک پہ یا کہیں کسی تھڑے پہ یا بہت ہی بڑے پلنگ پہ بیٹھ کے گپ شپ کرتے ہیں تو وہ جگہ بھی بے حد قیمتی اور اہم ہوتی ہے۔
:)
تو کیا ہمیں یہاں رکنے کی اجازت نہیں ہے؟
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
ڈیڑھ سال پہلے ایک گروپ بنایا تھا مراسلہ نگاری جس میں چُن چُن کر ممبرز کو شامل کیا لیکن ڈیڑھ سال میں گروپ نے شہرِ خاموشاں کا نقشہ پیش کیا۔ جس طرح قبرستان میں کبھی کبھار جب کوئی ایک زندگی سے دوسری میں منتقل ہوتا ہے تو وہاں کچھ دیر کے لیے رونق لگ جاتی ہے اسی طرح گروپ میں بھی کچھ لوگ کبھی کبھار تشریف لاتے اور کچھ دل میں ہی دُعا کرنے کو ترجیح دیتے۔
پھر چند دن پہلے اُس کو ختم کرکے 5 ممبرز کا نیا گروپ بنایا (زندگی)۔ سوچا کہ شاید نام رکھنے سے ہی گروپ زندہ ہوجائے اور ممبرز میں زندگی کی کوئی رمق نظر آئے لیکن۔۔۔۔۔
آج یہ لڑی نظر سے گُزری اور اُستادِ محترم کا پہلا مراسلہ پڑھا تو فٹا فٹ اس لڑی کے عنوان کو گروپ کے نام کے طور پر رکھ دیا۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ اس آلکسی کے میدان میں ہمارا پہلا قدم ہے اگر چہ اس دھاگے سے واقفیت شروع ہی سے تھی ۔
ہے کوئی آلکسی کا مارا مقابلے پر ۔ یا کوئی اور کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا الکسی کا تمغہ جیتنے کو ؟
نیرنگ خیال بھیا ۔
 
فہد اشرف

محفلین
یہ اس آلکسی کے میدان میں ہمارا پہلا قدم ہے
اور آپ پہلے قدم پہ ہی ڈگمگا گئے۔
ہے کوئی آلکسی کا مارا مقابلے پر ۔ یا کوئی اور کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا الکسی کا تمغہ جیتنے کو ؟
ڈس کوالیفائیڈ۔ ڈس کوالیفائیڈ۔ ڈس کوالیفائڈ۔
ایسی انرجیٹک باتوں سے کسی آلکسی کو کیا سروکار، یہاں تو ہر آلکسی یہ چاہتا ہے کہ کوئی تمغہ لا کے اس کے گلے میں باندھ دے (ڈالنا اس لیے نہیں کیوں کہ اس میں گردن کو جنبش دینے کی زحمت کرنی پڑے گی)۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اور آپ پہلے قدم پہ ہی ڈگمگا گئے۔
اس کا سبب بھی آلکسی ہی ہے بھائی ۔
ڈس کوالیفائیڈ۔ ڈس کوالیفائیڈ۔ ڈس کوالیفائڈ۔
احتجاج احتجاج احتجاج۔
ایسی انرجیٹک باتوں سے کسی آلکسی کو کیا سروکار
موسم سرما کی آمد آمد ہے جو آلکسی کو رضائی کے اندر چار چاند لگانے کو تیار ہے ۔
ہم بند آنکھوں سے تمغہ رضائی سے ہاتھ باہر نکال کر لیں گے ۔ بشرطے کہ تمغے کا اعلان کانوں میں پڑ چکا ہو۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ابھی اوپر والی پوسٹ پڑھ کر ہی تو ہم تصور ہی تصور میں گاؤں کے بیچوں بیچ بہت سارے ویلوں کے ساتھ پلنگ پر چوہدری بنے بیٹھے تھے۔ :chill:

آپ نے تو آ کر ہمارے پیروں تلے پلنگ نکال لیا۔ :oops:
جو بیٹھ گیا وہ کاہے کا چوہدری؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تو کیا ہمیں یہاں رکنے کی اجازت نہیں ہے؟
افسوس ہوا یہ سوال پڑھ کر۔۔۔ یقینا آپ اس کوچے کے اغراض و مقاصد سے بالکل نا آشنا ہیں ورنہ ایسا سوال نہ ہوتا۔۔۔ ہر آدمی جانتا ہے کہ یہاں صرف رکنے ہی کی تو اجازت ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آج یہ لڑی نظر سے گُزری اور اُستادِ محترم کا پہلا مراسلہ پڑھا تو فٹا فٹ اس لڑی کے عنوان کو گروپ کے نام کے طور پر رکھ دیا۔
میں یہ دیکھنے چلا گیا تھا کہ پہلا مراسلہ کس نے لکھا ہے۔۔۔ کیوں کہ کل مجھے آپ کی طرف سے کوئی کارڈ بھی نہیں ملا۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
افسوس ہوا یہ سوال پڑھ کر۔۔۔ یقینا آپ اس کوچے کے اغراض و مقاصد سے بالکل نا آشنا ہیں ورنہ ایسا سوال نہ ہوتا۔۔۔ ہر آدمی جانتا ہے کہ یہاں صرف رکنے ہی کی تو اجازت ہے۔
اب تو ہمیں بھی افسوس ہو رہا ہے کہ کیوں پوچھا ایسا سوال
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ اس آلکسی کے میدان میں ہمارا پہلا قدم ہے اگر چہ اس دھاگے سے واقفیت شروع ہی سے تھی ۔
ہے کوئی آلکسی کا مارا مقابلے پر ۔ یا کوئی اور کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا الکسی کا تمغہ جیتنے کو ؟
نیرنگ خیال بھیا ۔
عجیب لوگ ہیں۔۔۔ کھیلنے کی باتیں کرتے ہیں۔۔۔ تمغوں پر نظر ہے۔۔۔ اللہ اکبر۔۔۔ حضرت یہ آلکسیوں کی دنیا ہے۔۔۔ یہاں سب درویش بستے ہیں۔۔۔۔ یہاں تمغوں کھیلوں کا کیا کام۔۔۔ کل ہی ایک دوست کے ساتھ کسوٹی کھیلی۔۔۔ ابھی تک سر میں درد ہے۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اور آپ پہلے قدم پہ ہی ڈگمگا گئے۔

ڈس کوالیفائیڈ۔ ڈس کوالیفائیڈ۔ ڈس کوالیفائڈ۔
ایسی انرجیٹک باتوں سے کسی آلکسی کو کیا سروکار، یہاں تو ہر آلکسی یہ چاہتا ہے کہ کوئی تمغہ لا کے اس کے گلے میں باندھ دے (ڈالنا اس لیے نہیں کیوں کہ اس میں گردن کو جنبش دینے کی زحمت کرنی پڑے گی)۔
اللہ کرے فہد کا جنت میں مکاں ہو۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم بند آنکھوں سے تمغہ رضائی سے ہاتھ باہر نکال کر لیں گے ۔ بشرطے کہ تمغے کا اعلان کانوں میں پڑ چکا ہو۔

پھر وہی کچے آلکسیوں والی باتیں۔ دینے والا تو رضائی کے اندر ہاتھ ڈال کے بھی دے سکتا ہے نا۔
فہد اتنا سخت ہاتھ نہ رکھو۔۔۔ نیا نیا آلکسی ہے۔۔۔ جیسے آج کل چائے فیشن میں ہے نا۔۔۔ پورے دن میں ایک کپ چائے پینے والے بھی اپنی ویڈیوز لگاتے رہتے ہیں۔۔۔ اسی طرح آلکس بھی فیشن میں ہے۔۔۔ آنے دو۔۔ آنے دو۔۔۔۔ ایک بار جو سہل پسندی کا عادی ہوگئے تو پھر سمجھو یہیں ہیں۔۔۔ ابھی تو بھاگ ہی نہ جائیں۔
 
Top