کوچۂ آلکساں

محمداحمد

لائبریرین
ٹھیک ہے۔۔۔ آج سے اس کوچے پہ ہمارا قبضہ ہو گیا۔ بس آپ جلدی سے کوئی پٹواری بلا کر اس کے سارے جملہ حقوق ہمارے نام محفوظ کروا دیجئیے تا کہ کوئی جھنجھٹ نہ گلے پڑے بعد میں۔

جلدی سے؟

آپ شاید غلط جگہ پر آ گئیں ہیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
یہ تو آپ کی محبتیں ہیں نا سیما آپا جو ہمیں آلکسی نہیں سمجھتیں۔ ورنہ ہم بہت ہی بڑے آلکسی ہیں۔
اتنا سلیقہ کہاں آلکسی لوگوں میں ہوتا ہے جو آپ میں ہے
سلامت رہیے اللہ بہت اچھے نصیب کرے بہت قدر دان لوگوں سے واسطہ رکھے بہت ساری دعائیں اور ڈھیر سارا پیار 🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کئی سال بعد ایک پوسٹ سے چستی کا بیج تو نہیں لگے گا نا
اللہ معاف فرمائے ۔ پہلےیہ چست خیال آیا تھا کہ پہلے پرانی ایک پوسٹ ڈھونڈوں اس پر
 
محمداحمد

لائبریرین
اب آلکسی پن میں باتیں ہی تو رہ جاتی ہیں باقی۔۔۔ بس وہی کئے جا رہے ہیں احمد بھائی۔

اس پر ایک لطیفہ یاد آ گیا۔

پہلے زمانے کی بات ہے کہ کسی گاؤں میں دو انتہائی کاہل بھائی رہا کرتے تھے۔ ایک روز گاؤں میں آگ لگ گئی۔ دونوں بھائیوں نے کھڑکی سے دیکھا کہ گاؤں میں آگ لگ گئی ہے۔

اور لوگ پریشانی کے عالم میں ادھر سے اُدھر جا آ رہے ہیں۔ کوئی اپنا سامان لے کر دوڑ رہا ہے تو کوئی بچوں کو لے کر بھاگ رہا ہے۔ دونوں بھائی اپنے اپنے پلنگ پر لیٹے ہوئے ہیں اور یہ سارا ماجرا دیکھ رہے ہیں۔

آگ اچھی خاصی بڑھ جاتی ہے اور سارے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ رفتہ رفتہ آگ ان کے گھر تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ یہاں تک کے آگ اُن کے اردگرد پہنچ جاتی ہے۔

اچانک ایک بھائی کہتا ہے۔ "میں جل رہا ہوں!"

تو دوسرا بھائی کہتا ہے۔ "میرا بھی تو بول!"
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس پر ایک لطیفہ یاد آ گیا۔

پہلے زمانے کی بات ہے کہ کسی گاؤں میں دو انتہائی کاہل بھائی رہا کرتے تھے۔ ایک روز گاؤں میں آگ لگ گئی۔ دونوں بھائیوں نے کھڑکی سے دیکھا کہ گاؤں میں آگ لگ گئی ہے۔

اور لوگ پریشانی کے عالم میں ادھر سے اُدھر جا آ رہے ہیں۔ کوئی اپنا سامان لے کر دوڑ رہا ہے تو کوئی بچوں کو لے کر بھاگ رہا ہے۔ دونوں بھائی اپنے اپنے پلنگ پر لیٹے ہوئے ہیں اور یہ سارا ماجرا دیکھ رہے ہیں۔

آگ اچھی خاصی بڑھ جاتی ہے اور سارے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ رفتہ رفتہ آگ ان کے گھر تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ یہاں تک کے آگ اُن کے اردگرد پہنچا تی ہے۔

اچانک ایک بھائی کہتا ہے۔ "میں جل رہا ہوں!"

تو دوسرا بھائی کہتا ہے۔ "میرا بھی تو بول!"
:ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
شکر ہے بھائیوں کا تذکرہ تھا۔۔۔۔ بہنوں کا ہوتا تو ہم سمجھتے کہ ہمارا ذکرِ خیر تو نہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارا یہاں تک آ جانا ہی اہم ہے۔ :ROFLMAO:
ہاں جی۔ آپ کا آنا بھی اہم ہے اور یہ لڑی بھی بے حد اہم ہے۔
بہت ہی قیمتی کوچہ ہے۔
گاؤں میں سب ویلے گاؤں کے چوک پہ یا کہیں کسی تھڑے پہ یا بہت ہی بڑے پلنگ پہ بیٹھ کے گپ شپ کرتے ہیں تو وہ جگہ بھی بے حد قیمتی اور اہم ہوتی ہے۔
:)
 
Top