کون ہے جو محفل میں آیا 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ارے شمشاد بھائی جان‌آئے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔
السلام علیکم
کیا حال ہیں بھائی جان؟؟؟ کہاں پر ہیں؟؟؟ کیسا رہا سفر۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم اہلیانِ محفل

کیا حال احوال ہیں؟ میرا سفر تو خیریت سے گزرا تھا لیکں یہاں گرمی کی شدت، بجلی کا نا ہونا، اگر ہو تو انٹرنیٹ کا نہ ہونا، وغیرہ وغیرہ سب شامل ہیں۔

ابھی بھی بمشکل انٹرنیٹ سے رابطہ ہوا ہے۔

امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب خوش ہیں، سب مزے میں ہیں۔

اس وقت لاہور میں ہوں۔ گرمی اپنے جوبن پر ہے۔ شام کا پتہ نہیں کدھر ہوں گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد صاحب

بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو کافی دنوں بعد محفل پر دیکھ کر۔

خوب مزے لوٹ رہے ہونگے آپ پاکستان کی گرمی اور مون سون کی حبس کی!
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ وارث بھائی

اپنا ملک پھر اپنا ہے جیسا بھی ہے۔
پنڈی میں بارش کے مزے لیے تھے، یہاں کل پہنچا ہوں، ابھی یہاں بارش نہیں ہوئی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سیالکوٹ میں گذشتہ رات کو بہت زیادہ بارش ہوئی ہے، لاہور میں بھی، مجھے لگ رہا ہے، کہ آپ کی وجہ سے بارانِ رحمت ضرور نازل پوگی۔

کافی سارے ارکان آپ کو بہت مِس کر رہے ہیں، خاص طور پر پچھلے دنوں جب سیاست کی گہما گہمی اور ہلاکتوں کی وجہ سے محفل بہت اداس تھی۔
 

سارہ خان

محفلین
ویسے ہونا تو تمھیں وہیں چاہیے تھا۔:grin:

میں ذرا آج کچھ کام کر رہی تھی۔ اور سوچ رہی تھی کہ چیٹنگ کم کر دوں۔ لیکن تم نے رہنے نہیں دیا ۔۔۔ اور آ گئی۔:(

اچھا کیا نہ اگئیں ۔۔ ہم دونوں بلکہ تینوں تمہیں مس کر رہے تھے ۔۔ آج میں پھر نہ آ سکوں گی آج تم کر لینا کام ۔۔۔:rolleyes::)
 

سارہ خان

محفلین
بیخودی بے سبب نہیں غالب
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے
:)

ہاہاہا ۔۔۔ یہ شعر پڑھ کر مجھے گانا یاد آ گیا ۔۔ پردے میں رہنے دو پردہ نہ اٹھاؤ ۔۔;)۔۔ lol..
یہ تو خیر گانا تھا ۔۔ ورنہ بیخودی کی وجہ وہ ہرگز نہیں جو آپ سمجھ رہی ہو جیہ ۔۔۔:rolleyes:۔۔ میری بھتیجی کی ولادت ہوئی ہے تو اس وجہ سے مہمانوں کا آنا جانا ۔۔ اور میرا تقریباً سارا وقت کچن میں ہی گزرتا ہے آجکل اس لئے ۔۔ اکیلی لڑکی ہوں نہ گھر میں ۔۔:(۔۔ یہ ماورا کی باتوں پر مت جاؤ ۔۔ اس کو ویسے عادت ہے تنگ کرنے کی ۔۔:rolleyes::)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top