کون ہے جو محفل میں آیا 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پاکستانی

محفلین
لیجیئے!!!!!!!!
کون ہے جو محفل میں آیا سلسلے کا 7 دھاگہ حاضر ہے۔

اسے میں محفل کے تمام ممبران کے نام کرتا ہوں تاکہ کسی ذہن میں کوئی خلش باقی نہ رہے۔
 

ماوراء

محفلین
اور سب سے پہلے ماوراء تشریف لاتی ہیں۔ ماوراء کے بعد یقیناً کوئی اچھا بچہ یا بچی آئے گی۔
 

ثناءاللہ

محفلین
جی آج لال مسجد کے حوالے سے رپورٹیں پڑھ پڑرررھ کے دل بہت دکھی ہے۔ اور سوائے آنسوبہانے اور دکھ بری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیسے بیان کروں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

اب تومیں ہی آجاتاہوں اوراپنی حاضری لگارہاہوں۔ بڑی دیرکے بعدحاضری ہوئي ہے اورمحفل کاسیٹ بدلابدلاساہے۔جوکہ بہت خوبصورت لگ ہے۔


والسلام
جاویداقبال
 

جیہ

لائبریرین
جی


ثناء اللہ دل ہمارا بھی خون کے آنسو رو رہا ہے، بقول غالب
آئے ہے بے کسئ عشق پہ رونا غالب
کس کے گھر جائے گا سیلابِ بلا میرے بعد

مگر

مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آسان ہوگیں
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، جاوید بھائی کچھ دن سے واپس سعودی عرب آ چکے ہیں۔ فی الوقت ان کی پرانی جاب ختم ہو چکی ہے اور وہ نئی جگہ پر جاب کر رہے ہیں۔ براہ کرم ان کے لئے دعا کیجئے گا کہ ان کے لئے بہتری ہو
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
پیارے دوستو، جاوید بھائی کچھ دن سے واپس سعودی عرب آ چکے ہیں۔ فی الوقت ان کی پرانی جاب ختم ہو چکی ہے اور وہ نئی جگہ پر جاب کر رہے ہیں۔ براہ کرم ان کے لئے دعا کیجئے گا کہ ان کے لئے بہتری ہو

قیصرانی بھائی آپ نے یہ تو بتایا ہی نہیں کہ یہ بھی پاکستان سے شادی شدہ ہو کر آئے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی ڈاکٹر بھیا، یہ‌ خبر تو پرانی ہوئی۔ ابھی ان کو تھوڑا سا سیٹ ہو لینے دیں، مبارکباد کا دھاگہ کھول کر ان کی اچھی طرح خبر گیری کرتے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top