کون ہے جو محفل میں آیا (18)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تعبیر

محفلین
سعود میں نے سوچا کہ شاید الف عین جی جواب دینگے پھر اسکے بعد دوسرا


کیا دوسرے مہمان کو انوائٹ کر لیں :confused: چندا آپ بھی تو پوسٹ کر سکتے ہیں۔ سوال سب موجود ہیں اور ہم اگلہ مہمان بھی سوچ چکے ہیں
اس دفعہ آپ کرو :)
 

تعبیر

محفلین
ارے واہ زونی سے کتنے عرصے کے بعد لائیو بات ہو رہی ہے

اوہ میں سلام کا جواب تو دینا بھول ہی گئی خوشی میں وعلیکم السلام
ہم دونوں تھیم اور آپ کیسی ہیں اور کہاں ہیں :confused:
 
سعود میں نے سوچا کہ شاید الف عین جی جواب دینگے پھر اسے بعد دوسرا


کیا دوسرے مہمان کو انوائٹ کر لیں :confused: چندا آپ بھی تو پوسٹ کر سکتے ہیں۔ سوال سب موجود ہیں اور ہم اگلہ مہمان بھی سوچ چکے ہیں
اس دفعہ آپ کرو :)

نہیں اپیا میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں امتحانات میں مصروف ہوں۔ اور ان دنوں دعاؤں کا محتاج ہوں۔ اس لئے یہ ذمہ داری اٹھا سکنے سے قاصر ہوں۔

ویسے بھی میں یہ کام تبھی کروں گا جب مہمان آپ ہوں۔ ورنہ یہ کام آپ کو ہی سجتا ہے اپیا۔ :)
 

زونی

محفلین
ارے واہ زونی سے کتنے عرصے کے بعد لائیو بات ہو رہی ہے

اوہ میں سلام کا جواب تو دینا بھول ہی گئی خوشی میں وعلیکم السلام
ہم دونوں تھیم اور آپ کیسی ہیں اور کہاں ہیں :confused:



ہم تو پڑے ہیں راہوں میں;)

جی بالکل کافی دنوں بعد بات ہو رہی ھے ، میں بلکل ٹھیک ہوں لیکن آپ آجکل کچھ غائب غائب رہتی ہیں یا پھر میری ٹائمنگ چینج ھے:)ویسے میری ٹائمنگ تو ھے ہی کوئی نہیں:grin:
 

تعبیر

محفلین
ہائیں :eek: جب دیکھو سعود کے امتحان
ہمیں تم پر پورا بھروسہ ہے بچہ کہ تم محفل کی ناک نہیں کٹواؤ گے ;)

کب فارغ ہو گے :confused:
کر تو دوں
جواب دو گے

ہائے سعود مجھے اپنے بارے میں دوسروں کے کمنٹ سن کر بڑا مزا آتا ہے ویسے :grin:
 

زونی

محفلین
انٹر کے امتحانات ہورہے ہیں کیا؟ کچھ تفصیل تو بتائیے گا۔

16 جون سے میرے بھی امتحانات شروع ہیں، انٹر سیکنڈ ائیر آرٹس۔۔۔ ابھی میں کچھ دن بعد یہاں سے غائب ہونے والا ہوں۔




ارے واقعی :eek: میں تو سمجھ رہی تھی آپ انٹر والوں کو پڑھاتے ہونگے;)

میں ماسٹرز کر رہی ہوں ان پولیٹکل سائنس:)
 

تعبیر

محفلین
زونی

امی کہتی ہیں کہ راہوں میں پڑی ہوئی چیزیں نہیں اٹھاتے ;)

پہلے تو نہیں ہوتیں تھیں غائب غائب اب کیا ہوا؟؟؟

یہ کہان کہاں سے باتیں کوٹ کیے جا رہی ہو؟؟؟ :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو ایک گھنٹے سے کہیں زیادہ کی تاخیر ہو گئی۔

پُر امید بھائی یقین کریں جب میں محفل میں آیا تھا تو میری بھی املا اور اردو بہت خراب تھی، اب تو خاصی بہتر ہو گئی ہے اور یہ سب اردو محفل کی وجہ سے ہے۔
 
الحمد للہ ابھی تک تو پرچے اچھے ہی ہوئے ہیں۔ :)

13 مئی کو تمام ہو رہا ہے پر اس کے بعد لیب اور میجر پروجیکٹ رہ جاتا ہے جس کی ابھی تاریخ نہیں ملی ہے۔

جواب دینے کی کوشش انشاء اللہ کروں گا آپ شروع تو کیجئے اپیا۔ :)
 

زونی

محفلین
زونی

امی کہتی ہیں کہ راہوں میں پڑی ہوئی چیزیں نہیں اٹھاتے ;)

پہلے تو نہیں ہوتیں تھیں غائب غائب اب کیا ہوا؟؟؟

یہ کہان کہاں سے باتیں کوٹ کیے جا رہی ہو؟؟؟ :eek:





لو اب میں چیز ہو گئی :grin:ویسے اٹھا کے سائیڈ پہ کر دینگی تو کسی کو ٹھوکر نہیں لگے گی;):grin:
ابھی جیسا کہ لکھا ھے امتحان کی تیاری میں کچھ مصروف ہوں اسلئے :)
جناب پچھلے ایک دو صفحات الٹ کر دیکھئے ، ابھی دوپہر کی حاضری کا جواب دے رہی ہوں:cool:
 

زونی

محفلین
ماسٹرز ان پولیٹیکل سائنس ۔۔۔۔۔ :eek:
میرا خیال ہے مجھے تمہیں بھتیجی کے بجائے اب بہن کہنا مناسب رہے گا ۔ ;)





کیوں جی آپ بھی ماسٹرز کر رہے ہیں کیا ;) یا ابھی انٹر ہی چل رہا ھے :grin:
اگر ایسی بات ھے تو میں آپکو چھوٹا بھائی بھی کہنے کو تیار ہوں;)
 

ظفری

لائبریرین
کیوں جی آپ بھی ماسٹرز کر رہے ہیں کیا ;) یا ابھی انٹر ہی چل رہا ھے :grin:
اگر ایسی بات ھے تو میں آپکو چھوٹا بھائی بھی کہنے کو تیار ہوں;)
میرا ماسٹرز کچھ عرصے قبل حکومت کے تعاون سے مکمل ہوا ہے ۔ اس لیئے ذرا عمروں کا فاصلہ ناپ رہا تھا ۔ ;)
ویسے چھوٹا ہو یا بڑا ۔۔۔ بھائی ۔۔۔ بھائی ہی ہوتا ہے ۔ آپ جو بھی کہہ لیں ۔ :grin:
 

حجاب

محفلین
وعلیکم السلام !
سب ٹھیک ہیں ۔ آپ اپنی سنائیں ۔ ویسے کیا بات ہے آج " سلام " پر اچھے خاصے " پیش " لگے ہوئے ہیں ۔ ہم کیا اسے " خاص سلام " سمجھیں ۔ ;)
میں بھی ٹھیک ہوں ، یہ سلام آپ نے آج نوٹ کیا ہے شائد ، جب سے شمشاد صاحب نے دانشکدہ میں سجّل کو صیحیح سلام لکھنا سکھایا ، اُس وقت سے حجاب بھی صحیح سلام لکھ رہی رہے ، لہٰذا اس کو صرف سلام سمجھا جائے کوئی خاص اور عام نہیں ;)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آج آپ کی اس دھاگے پر آمد مجھے کچھ کچھ معنی خیز لگا رہی ہے۔ کہیں پھر یہ خوا-4 کچھ نیا شروع کرنے جا رہی ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top