کون ہے جو محفل میں آیا 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
چھوٹی تو نہیں ہو گی، چھوٹی رہ جائے گی۔ حالانکہ باتوں کے لحاظ سے پوری نانی اماں ہے۔
 

تیشہ

محفلین
آپ نے خود ہی تو کہا تھا کہ برتن خالی نہیں لوٹاتے۔




ہاں مگر نہاری ۔۔ ۔ اور وہ بھی چائے کے کپ میں ۔ ۔ ۔:eek: سوچکر ہنسی آگئی ۔ ۔۔
tea.gif


آئندہ کہیں بھی جائیے گا چائے کو ۔ ۔ تو اک فالتو برتن ساتھ رکھ کر لے جایا کریں ۔ ۔ کام ہی آ سکتا ہے ۔ :grin:
 

سارا

محفلین
یہ ساتھ ضرور اور پلیٹیں بھی لاتے جس میں ہمارے لیے بسکٹ ' کیک' سموسے 'پکوڑے وغیرہ ہوتے۔۔۔;)
 

سارا

محفلین
میرا خیال ہے کہ میں اپنے کپ میں چائے ہی ڈالوں اور آرام سے بیٹھ کر پی لوں۔


جی ایسا ہی کرنا چاہیے۔۔میں تو چائے پیتی ہی نہیں ہوں۔۔۔ہاں اگر کوئی کپ لا کر سامنے رکھ دے تو انکار بھی نہیں کرتی۔۔۔:grin: جیسے میں صبح سونے کی ناکام کوشش کر رہی تھی تو بھابھی نے چائے 'جام اور مٹھائی سامنے رکھی تو میں نے سونے کا پروگرام کینسل کر دیا اور سامنے پڑی ہوئی چائے اٹھا لی کہ اب انکار کیا کرنا ;)
 

شمشاد

لائبریرین
چائے کو انکار کرنا بھی نہیں چاہیے، یہ کفرانِ نعمت ہو گا۔
مجھے تو کوئی سوتے سے اٹھا کر چائے پلائے تو پی کر پھر سو جاؤں گا۔

کل ڈاکٹر نے کہا اپنا خون ٹیسٹ کروا لو تو میں لیبارٹری والے سے کہا کہ سرنج میں چائے کے دو گھونٹ ڈال لو۔ ;) کہ اب تو خون کی جگہ یہی چائے ہی ہے۔
 

سارا

محفلین
چائے کو انکار کرنا بھی نہیں چاہیے، یہ کفرانِ نعمت ہو گا۔
مجھے تو کوئی سوتے سے اٹھا کر چائے پلائے تو پی کر پھر سو جاؤں گا۔

کل ڈاکٹر نے کہا اپنا خون ٹیسٹ کروا لو تو میں لیبارٹری والے سے کہا کہ سرنج میں چائے کے دو گھونٹ ڈال لو۔ ;) کہ اب تو خون کی جگہ یہی چائے ہی ہے۔

میں تو اکثر انکار کرتی رہتی ہوں البتہ صبح کے ناشتے میں کبھی کھبار لے لیتی ہوں یا جب سر میں درد ہو تو دوائی کی بجائے تیز پتی والی چائے پی لیتی ہوں۔۔۔
اردو پوائنٹ میں اور بی بی سی میں ایک مضمون چھپا تھا جس میں چائے کے نقصانات بتائے گئے تھے۔۔آپ وہ تلاش کر کے ضرور پڑھیں۔۔۔:rolleyes:
 
بھائی صاحب! میں نے آپ ہی کا کہا تھا کیونکہ آپ شکایت کرتے ہیں کہ میں آپ کو بھول جاتا ہوں۔۔۔ :lll:
لیں جی۔۔۔ آپ نے کسی اچھے انسان کو بلایا تھا لیکن اتفاق سے میں آگیا۔
 

زینب

محفلین
ہاں نا یہی بات تو ہے جو میں اپ کو سماجھا رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔اب اپ آجاو کیوں کہ میں نے اجازات دی اپ کو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top