کون ہے جو محفل میں آیا 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
"کون ہے جو محفل میں آیا 11" کی شاندار کامیابی کے بعد اب پیشِ خدمت ہے


"کون ہے جو محفل میں آیا 12"

اب حسن کو دعوت ہے ۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
"کون ہے جو محفل میں آیا 11" کی شاندار کامیابی کے بعد اب پیشِ خدمت ہے


"کون ہے جو محفل میں آیا 12"

اب حسن کو دعوت ہے ۔۔۔




حسن کو میں نے کیا ہے ابھی فون اس بچارے کا براُ حال ہے ۔ فلو ۔ ۔۔ بخار سے ۔ بات کرنا مشکل ہے اسکے لئے ،
اب کل ڈاکٹر کے جائے گا دکھانے کو ۔ ۔۔ سو کچھ مشورے میں بھی دے آئی کہ شہد لاکر کھا لو ۔ ۔ اور جوہر جوشاندہ تلاش کر کے لے آؤ اور چائے میں ڈال کر پی لو ،۔ ۔ باہر اب بغیر کوٹ ۔ ۔۔ گلوز ۔ ۔۔ ٹوپی کے مت نکلنا وغیرہ وغیرہ ۔ ۔۔ اور یہ کہ شمشاد ص پوچھ رہے ہیں ۔۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ باجو، مجھے بھی فکر ہو رہی تھی، پرسوں کہہ رہا تھا کہ محفل کے بغیر رہ نہیں سکتا اور ایکدم سے دو دن سے غایب ہے، ضرور کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہے۔

بہت اچھا کیا آپ نے۔
 

جیہ

لائبریرین
دھنک نے لکھا
مگر ہمارے کانوں میں اڑتے اڑتے یہ خبر بھی پہنچی ہے نہیں بتانے والی بات بھی آپ مزے سے بتا دیا کرتیں ہیں جویریہ جی ، تو اب بھی بتا دیتی کیا ہرج ہے ؟

تسلیمات دھنک۔

یہ جو اڑتی ہوئی خبر آپ کو زبان طیور کی پہنچی ہے ۔۔تو۔۔ یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہوگی۔ اور میرے صاحب کہتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں بھئی نہیں بتاسکتی۔۔۔:rolleyes:
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم جوجو۔ کیا سسرال پہنچ چکی ہو یا ابھی حالات کی وجہ سے بابا کے پاس ہی ہو۔ اور کیا سسرال بھی منگورا میں ہے؟
جوجو۔۔
 
سلامِ مسنون! کیا زکریا صاحب سے امید رکھوں یہاں آنے کی؟:) ویسے کبھی کبھی وہ آتے تو ہیں یہاں پر بھی!
یا پھر جیہ؟
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم جوجو۔ کیا سسرال پہنچ چکی ہو یا ابھی حالات کی وجہ سے بابا کے پاس ہی ہو۔ اور کیا سسرال بھی منگورا میں ہے؟

جوجو۔۔

سوری بابا جانی آپ کا یہ پیغام اس وقت دیکھا جب کب آپ جاچکے ہیں۔

میں سسرال گئی تھی۔ مگر ان کو اسلام آباد جانا پڑا تو موقع پاکر پھر بھاگ آئی۔ اور سسرال تو منگورہ ہی میں ہے۔ بابا کے گھر سے 10 منٹ کے پیدل واک پر۔

اب راہبر کو دعوت ہے کچھ رہبری کریں کہ سوات کے حالات کیسے ٹھیک ہوں۔
 
یہ تو سوات والے ہی بہتر جانتے ہیں کہ وہاں کیا ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ویسے کل قاضی صاحب نے کہا تو ہے کہ اگر ان پر اعتماد کیا جائے تو وہ حالات ٹھیک کرسکتے ہیں۔
اب آپ لوگ ان پر اعتماد کرلیں نا۔۔۔۔۔۔! :)
 

شمشاد

لائبریرین
سوات کے سابق والئ ریاست نے کہا ہے کہ حالات اب اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ وہ بھی ٹھیک نہیں کر سکتے۔

اب کس کو آنا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
انہوں نے پہلے کب ٹھیک کیے تھے جو اب کریں گے۔ سیاسی بیانات ہیں یہ سب
 

تیشہ

محفلین
بہت شکریہ باجو، مجھے بھی فکر ہو رہی تھی، پرسوں کہہ رہا تھا کہ محفل کے بغیر رہ نہیں سکتا اور ایکدم سے دو دن سے غایب ہے، ضرور کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہے۔

بہت اچھا کیا آپ نے۔



موسم بدلتے ہی سب کو ضرور فلو، ۔ کف ۔ ۔ فی ِور لگتا ہے ۔ جس کو دیکھو ہر کوئی اسی وائرس میں مبتلا ہے آجکل ، میں تو خود بہت دنوں سے کف ، فلو میں مبتلا ہوں :( حسن کو سن کر تھوڑی تسلی ہوئی کہ وہ اکیلا بیمار نہیں ہے سبھی آجکل ایسے ہی ہورہے ہیں :grin::grin: ،
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top