کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
فاتح بھائی سے معزرت، لیکن میں آگیا ہوں۔۔۔ اب بعد میں آ جائیں۔
اب چلتا ہون، آپ سب کو شبّہ خیر۔

والسلام، نوید
 

شمشاد

لائبریرین
شبّہ خیر نہیں ہوتا، شب بخیر ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے رات خیریت سے گزرے یا Good Night
اسی طرح صبح الخیر بھی ہوتا ہے۔

اب ضبط
 

فاتح

لائبریرین
شمشاد بھائی کہاں غائب ہو گئے آج؟ لگتا ہے کل کی طرح آج رات بھی مٹر گشت کرنے نکل گئے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
کوئی ہے؟؟؟ ،
مابدولت طبیعت کی صباحت کے لئیے مصاحبین سے مصاحبت کا ارادہ رکھتے ہیں:)
 

فاتح

لائبریرین
کوئی ہے؟؟؟ ،
مابدولت طبیعت کی صباحت کے لئیے مصاحبین سے مصاحبت کا ارادہ رکھتے ہیں:)

ایک صبیح دل مصاب حضور کی دعوت مصاحبت پر علی الصباح دربار میں شرف صحبت حاصل کرنے حاضر ہوا لیکن ما بدولت شاید صبوح کشی کی غرض سے تشریف لے جا چکے ہیں اور اس مصاب کی مشیت میں مصائب و مصابرت ہی آئی۔
 

ساجد

محفلین
ایک صبیح دل مصاب حضور کی دعوت مصاحبت پر علی الصباح دربار میں شرف صحبت حاصل کرنے حاضر ہوا لیکن ما بدولت شاید صبوح کشی کی غرض سے تشریف لے جا چکے ہیں اور اس مصاب کی مشیت میں مصائب و مصابرت ہی آئی۔
حضور ،
ایسی صاب تحریر !!! واللہ آپ نے تو جملہ مصائبِ گرامر و انشاء کو ایک ہی سطر میں پرو دیا۔ اور جناب اس پر بھی صباحت کا گماں رکھتے ہیں۔
قبلہ اس پائے کی تحریر بجائے خود صباحت کی بجائے فصاحت وبلاغت کی ترجمان ہوتی ہے ۔ مصابرت تو میرے جیسے کم علم کا سرمایہ ہے آپ اس پر ہاتھ صاف کر کے مجھے اصابت لفظی سے دو چار تو نہ کیجئیے۔​
 

ساجد

محفلین
لجیئے ہم آگئے ۔ مگر یہ زنجیرِ عدل کھنیچی کس نے تھی ۔ ;)
ظفری بھائی ،
خوش آمدید۔
کیسے ہیں آپ ؟
آج کسی نے زنجیر عدل نہیں کھینچی ۔ہم خود سب کو کھینچنے کے لئیے تشریف لائے ہیں۔
ابھی تو فاتح بھائی کا ہی "گَٹا" کھینچا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام جناب
آپ کی دعائیں ہیں۔ آپ سنائیں۔

اس وقت تو کوئی بھی نہیں اور میں بھی اب نکلتا ہوں، کچھ دیر نیند لوں گا، پھر دفتر بھی جانا ہے۔

اس لیے اللہ حافظ
 

ظفری

لائبریرین
چلیں پھر میں بھی نکلوں ۔ آج ویسے بھی طبعیت کچھ صحیح نہیں ہے ۔ اسی بہانے آج جلدی سو جانے کی تیاری پکڑ لوں

اللہ حافظ ۔ پھر ملتے ہیں ۔ انشاءاللہ
 

محمد وارث

لائبریرین
ابھی تو میں اکیلا ہی مارا مارا پھر رہا ہوں۔ ابھی کچھ دیر بعد شاید دن کے راہی تشریف لاویں گے ادھر۔

ع ۔
ہے مکّرر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top