کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
مجھے کچھ دیر ہو گئی کہ وی بلیٹن کے ٹیبل فارمیٹ کو اس دھاگے کے لیے سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔:grin: (آخر کار ایکسل کے فارمولے کام آ‌ہی گئے)

اور شمشاد بھائی! آج آپ نے سحری سے قبل قیلولہ نہیں کرنا کیا؟
 
شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ اتوار کو دفتر سے چھٹی تھی تو سارا دن سویا ہی رہا بقول آپ کے لمبی تان کے۔

اب سحری کے بعد سوؤں گا، ویسے ابھی باہر جا رہا ہوں، واپسی ہو سحری تک ہی۔
 
فاتح

لائبریرین
اوہ تو یہ چکر ہے۔۔۔ ویسے اتنی رات گئے باہر کہاں جا رہے ہیں؟ خدانخواستہ کہیں کوئی شرطہ باہر جانے کے جرم میں اندر نہ کر دے۔:grin:
 
ظفری

لائبریرین
السلام علیکم ۔کیسے مزاج ہیں سب کے ۔ ؟

ویسے فاتح نے بلکل صحیح کہا ہے شمشاد بھائی ۔۔۔ کہ اتنی رات کو باہر جانے پر شرطہ اندر نہ کردے کیونکہ ایک تو اتنی رات اور پھر دوسرا کسی محرم کے بغیر ۔ :grin:
 
ساجد

محفلین

وعلیکم السلام و رحمۃاللہ ،
ظفری بھائی ، اللہ کا بہت کرم ہے اور آپ کی دعائیں ہیں۔
آپ آئے ایک جھلک دکھلائی اور یکم کے چاند کی طرح سے غائب ہو گئے۔:)
شمشاد بھائی تو ابھی ابھی باہر نکل گئے ہیں انہوں نے مجھے حکم دیا ہے کہ آپ کو جواب میں لکھوں کہ سعودیہ میں ، رمضان کے مہینے میں ، دن سوتے ہیں اور راتیں جاگتی ہیں اس لئیے پکڑے جانے کا کوئی ڈر نہیں۔;)
ظفری بھائی آپ کے ہاں رمضان کا مہینہ کس انداز سے گزارا جاتا ہے کبھی لکھئیے نا؟ کیا مصروفیات ہوتی ہیں؟ افطاریوں کا احوال ، شاپنگ اور عید کی تیاریاں۔
 
ساجد بھائی ۔۔ بس یہی وقت ہوتا ہے کہ محفل پر آؤں کہ یہ وقفہ مغرب اور عشاء کی نماز کے دوران ملتا ہے ۔ اگر اگلے دن چھٹی ہو تو پھر تراویح کے بعد سحری تک بیٹھا رہتا ہوں ۔
رہی بات سعودیہ کی تو آپ نے بھی کیا یاد دلا دیا ۔ میں بھی سعودیہ میں ایک سال تک رہا ہوں ۔ جدہ میں میرا قیام تھا ۔ اور کیا ہے خوبصورت دن تھے ۔ بس یہاں کی چکاچوند مجھے یہاں لے آئی جس پہ آج تک میں پشیمان ہوں ۔ ورنہ ہر جمعرات کو مکہ مکرمہ جاکر عمرہ کرنا اور جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آنا ۔ رمضان میں واقعی وہاں راتیں جاگتیں ہیں ۔ کتنی رونق ہوتی ہے ۔ ایمان بھی تازہ اور محفوظ اور دنیا جہان کی آسائیشیں بھی دسترس میں ۔ میں تو بہت مس کرتا ہوں ۔ جبکہ یہاں‌ تو بس سب ایک مشینی انداز سے ہوتا ہے ۔ کیا رمضان تو کیا عید تو کیا عید کی شاپنگ ۔۔۔ سب بڑا ہی بےکیف گذرتا ہے ۔ کیونکہ میں جس معاشرے میں رہتا ہوں اس کے بارے میں آپ بھی جانتے ہونگے کہ یہ ایک تنہائی کا معاشرہ ہے ۔ جبکہ ہم لوگ اجتماعیت پسند ہیں ۔ اور اگر یہ اجتماعیت مذہبی دائرے میں ہو تو پھر یہ دنیا اور آخرت ہاتھوں کی دونوں ہتھیلوں میں سمٹ آتی ہے ۔ آپ اتنی پاک جگہ ہیں ۔میں گذارش کروں گا کہ آپ میرے لیئے وہاں ضرور دعا کریں کہ مجھے اللہ دین و دنیا کی خوشی سے نوازے ۔ اور ایسے وسائل اور مواقع پیدا کرے کہ میں وہاں ایک بار پھر آسکوں ۔ :)
 
ماشاء اللہ ،
ظفری بھائی ،
مجھے تو آج پتا چل رہا ہے کہ آپ بھی جدہ کو شرف قیام بخش چکے ہیں۔
بہ خدا آپ کی تحریر پڑھ کر دل کو اطمینان ہوا کہ رب کریم کا شکر ہے ہم اس مقدس مقام پر بیٹھے ہیں ۔ مہینے دو مہینے میں ایک عمرہ کر لیتے ہیں اور شہرِ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں قیام رکھتے ہوئے درِ رسول پر بھی ہفتے مین دو تین بار حاضری دے لیتے ہیں۔ مجھے بھی ایک بار سخت بخار ہوا تھا امریکہ جانے کا اور ہماری کمپنی کے امریکی مدیر نے میرے پیپر بنوانے میں مدد بھی کی لیکن نو گیارہ کی وجہ سے سب کچھ نو دو گیارہ ہو گیا۔ آپ کی بھابھی تو وہاں جانے کے پہلے ہی سے خلاف تھی ۔ اب میں سوچتا ہوں تو سمجھ میں آتا ہے کہ یہ میرے لئیے بہتر ہی رہا کہ شہر رسول میں رہنے کی جگہ مل گئی۔
آپ کے لئیے کل حرم شریف جا کر خصوصی دعا کروں گا۔ اللہ تعالی آپ کے ارادوں میں برکت دے۔ کوشش جاری رکھئیے تو انشاءاللہ ضرور یہاں آ جائیں گے۔ اس سلسلے میں میرے لائق کوئی خدمت ہو تو فرمائیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی ہمیں بھی یاد رکھیئے گا دعاؤں میں۔

ظفری بھائی ہمت کریں اور عمرے یا حج کا پروگرام بنائیں۔

اور بھائیو سعودی عرب ہی تو ایک ایسی جگہ ہے کہ نہ دن دیکھیں نہ رات، جب جی چاہے اور جہاں جی چاہے اٹھ کے چل دو بغیر کسی خوف و خطرہ کے۔

سعودی عرب میں رہنے والے اراکین خوب جانتے ہوں گے۔
 
بلکل ساجد بھائی ۔۔۔ یہ آپ واقعی خوشنصیبی ہے کہ آپ ایک مقدس جگہ پر موجود ہیں ۔ اور مکمل طور پر روح کی آسودگی سے فیضیاب ہیں ۔ قلبِ اطمینان جو کہ انسان کا اصل اثاثہ ہے وہ صرف ایمان کی روشنی سے ہی پُھوٹتا ہے ۔ اور ایسی مقدس جگہ جہاں جگہ جگہ ایمان افروز مناظر ہیں وہاں اپنے ایمان کو تازہ کرنا اور اپنے تقوی کو مذید تقویت پہنچانا نسبتاً دیگر جہگوں کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے اور ایسی صورتحال میں انسان کو مادی خواہشات کی کہاں طلب ہوگی ۔ آپ نے بروقت بہت ہی مناسب فیصلہ کیا تھا اور بھابھی کا آپ کے منصوبے کی منظوری نہ دینا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نے آپ کو دین دار اور انتہائی سلجھی ہوئی زوجہ سے نوازا ہے ۔ اللہ آپ دونوں کو بہت خوش رکھے ۔ آمین

میری لیئے آپ دعا ضرور کجیئے گا ، کوشش کی شروعات میں کرتا ہوں ۔ باقی اللہ کی مرضی ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
ساجد بھائی ہمیں بھی یاد رکھیئے گا دعاؤں میں۔

ظفری بھائی ہمت کریں اور عمرے یا حج کا پروگرام بنائیں۔

اور بھائیو سعودی عرب ہی تو ایک ایسی جگہ ہے کہ نہ دن دیکھیں نہ رات، جب جی چاہے اور جہاں جی چاہے اٹھ کے چل دو بغیر کسی خوف و خطرہ کے۔

سعودی عرب میں رہنے والے اراکین خوب جانتے ہوں گے۔

شمشاد بھائی حج تو اب سر پر ہی ہے ۔۔ مگر اگلے سال انشاءاللہ عمرے کا پروگرام جی جان لگا کر بناؤں گا ۔:)
 
ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ،
ضرور ، آپ سب دوستوں کو حرم شریف اور روضہ رسول (علیہ صلوۃ و السلام ) پر حاضری کی وقت دعاؤں میں یاد رکھوں گا۔
جی یہاں رات کو دروازہ کھلا چھوڑ کر سو جائیے یا ساری رات سڑکوں پر مٹر گشت کیجئیے نو پرابلم یعنی ما فی مشکلہ۔
 
ساجد

محفلین
ظفری بھائی ،
پھر آئیے نا حرمین میں حاضری دینے کے لئیے۔ اور جدہ کے نئے رنگ دیکھنے کے لئیے۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی ،
پھر آئیے نا حرمین میں حاضری دینے کے لئیے۔ اور جدہ کے نئے رنگ دیکھنے کے لئیے۔

ضرور انشاءاللہ ساجد بھائی کیوں نہیں ۔۔۔ جدہ تو واقعی اب بدل گیا ہوگا ۔ اس میں کوئی شک نہیں ۔
یہ فاتح کہاں‌ مصروف ہیں بھئی ۔;)
 
ظفری

لائبریرین
مگر فتح تو میں‌ ہوں اور فاتح ۔۔۔ فتح کے بغیر فاتح کیسے بن سکتا ہے ۔ تو پھر وہ کہاں نکل لیئے ۔ ( واضع رہے کہ میرے نام کا مطلب فتح ہے ۔ ;) )
 
ساجد

محفلین
۔ آج کل تو کسی دوست نما دشمن نے خبر دی تھی کہ رات کو خالی گاڑی لئیے سڑکوں پر گھومتے رہتے ہیں۔ اور اتنی بچت کر رہے ہیں کہ فون کرنے سے بھی گئے:cool:
اندازہ لگا لیں کہ اب کے بار فتح کے بغیر فتح کرنے کیوں نکلے ہیں۔:grin:
 
فاتح

لائبریرین
معذرت خواہ ہوں لیکن ایک صاحب کی والدہ کی وفات ہو گئی ہے ہندوستان میں اور ان کا فون آیا ہے ایئرپورٹ سے۔ دعا کیجیے گا کہ انہیں آج کی ٹکٹ مل جائے جانے کے لیے۔
تو میں چلتا ہوں ان کی طرف۔ باقی باتیں بعد میں۔ اللہ حافظ!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top