کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اہووو۔۔۔۔۔ آپ کے ہوتے ہوئے ہم نے خود کو مابدولت کہنے کی گستاخی کرلی۔۔۔ توبہ توبہ!
کیسے ہیں آپ اور آپ کی سلطنت؟
 

ساجد

محفلین
عمار ،
اللہ کی مہربانی ہے۔ خوش و خرم وقت گزر رہا ہے۔
آپ بتاؤ سر کا درد ٹھیک ہوا یا نہیں؟ آپ کو ٹیسٹ کروا لینا چاہئیے تھا۔ ویسے تو کسی مرض کو بھی معمولی نہیں سمجھنا چاہئیے اور اس کا بر وقت علاج کروانا چاہئیے لیکن دیر تک رہنے والا سر درد اور سینے کے درد کے فوری علاج کی طرف سے کبھی غفلت نہیں کرنا چاہئیے۔​
 

فاتح

لائبریرین
الحمد اللہ کرم ہے مالک کا۔ اور یہ بلاگ پر نہ لکھنے کی خبر آپ تک بھی پہنچ گئی۔ :grin:
 
بڑے بھائی! طبیعت اب درست ہے الحمد للہ۔ در اصل یہاں گرمی شدید پڑ رہی ہے۔۔۔ اور پھر سارا دن گرمی میں تپنے کے بعد افطار کے وقت جب یک دم ٹھنڈا یخ پانی چڑھایا جائے تو ایسی صورتحال ہو ہی جاتی ہے۔ نو وری!
 

فاتح

لائبریرین
نوید صاحب! کیسے مزاج ہیں؟
عمار! آپ کا دورہ جات کا ٹی اے، ڈی اے شکریہ کی صورت میں ہی ادا کر سکتا ہوں۔
بس کاہلی کے باعث ہی کچھ نہیں لکھا اب تک لیکن اب کچھ کرنا ہی پڑے گا۔:)
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم یارانِ محفل ۔
کیسے مزاج ہیں ۔ ماشاءاللہ آج تو بہت رونق لگی ہوئی ہے ۔ اور یہ شہنشاہ ِ خطوط کہاں ہیں ۔ ؟
 

ظفری

لائبریرین
نہیں‌ فاتح بھائی ۔۔۔ بس محسن حجازی صاحب کے سوال پر ایک بار پھر اندر کا پاکستانی متحرک ہوگیا ۔

اسی سوچ میں ہوں کہ کیا لکھوں ۔ ویسے آپ نام دوستوں کے خیالات اور آراء سے ایک خاک مرتب ہوا تو ہے اسی کو سامنے رکھ کر اپنی سی سعی کوشش کرتا ہوں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top