کون کہاں کہاں اور کیسے کیسے عید گزارے گا؟

فہد اشرف

محفلین
گاؤں میں، صبح عید کی نماز کے بعد دوستوں کی ٹولی میں گھر گھر چل کر عید کے پکوان کھانا پھر اس کے بعد عید کے دن کا اسپیشل کرکٹ میچ کھیلنا۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
میں صبح عید کی نماز پڑھ کر کھانا کھا کر سوتا ہوں پھر دوپہر کو ظہر کے لیے جاتا ہوں. اس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ شہر سے دور جا کر موسم کا مزہ لیتے ہوئے فوٹوز وغیرہ لے کر شام میں واپس آتا ہوں. رشتہ داروں میں نانی کے گھر یا بڑے ابو کے یہاں شام میں عید مل کر آ جاتا ہوں اور یوں عید کا دن ختم ہو جاتا ہے. مجھے عید کی رات سڑکوں پر سناٹا پسند نہیں آتا.
بڑے ابو سے مراد پاکستان میں عام طور پر تایا جی ہوتے ہیں (میں خود کئی بچوں کا بڑا ابو ہوں)، آپ نے کیا مراد لی ہے۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
بڑے ابو سے مراد پاکستان میں عام طور پر تایا جی ہوتے ہیں (میں خود کئی بچوں کا بڑا ابو ہوں)، آپ نے کیا مراد لی ہے۔ :)
پہلے ہم آپ کے مراسلے سے متفق ہوئے۔ لیکن پھر قوسین میں لکھے گئے فقرے پہ غور کر کے ریٹنگ بدل دی۔ :)
 
“تایا” کے ہوتے ہوئے “بڑے ابو” کچھ جچتا نہیں۔
گھر میں جو کہلوا دیا جاتا ہے، وہی رائج ہو جاتا ہے۔ ہماری طرف بھی کچھ فیملیز میں بڑے ابو کی اصطلاح رائج ہے۔
البتہ ہمارے گھر بڑا بھائی تایا ابو اور اس سے چھوٹا بھائی تایا جان ہے۔ مجھے تایا کہنے والا ابھی 3 ماہ کا ہے، دیکھیں کیا کہلوایا جاؤں۔ :)
 
زیک

مسافر

آسانی کی خاطر تایا نام کر لیتے
 
محمد وارث

لائبریرین
پہلے ہم آپ کے مراسلے سے متفق ہوئے۔ لیکن پھر قوسین میں لکھے گئے فقرے پہ غور کر کے ریٹنگ بدل دی۔ :)
میں پانچ چھوٹے بھائیوں کا سب سے بڑا بھائی ہوں، ان پانچ میں سے فی الحال تین صاحب اولاد ہیں اور یوں میں(فی الحال) چھ بچوں کا "بڑا ابو" ہوں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
“تایا” کے ہوتے ہوئے “بڑے ابو” کچھ جچتا نہیں۔
عام طور پر چچا کو تو چچا یا چاچو کہا جاتا ہے لیکن تایا کے لیے مختلف نام مختلف گھروں میں ہو سکتے ہیں، بڑا ابو بھی ان میں سے ایک ہے۔ میرے ابو کے جو تایا تھے ان کو سب "وڈا لالہ" کہتے تھے، یہاں تک کہ ہم بھی۔ :)
 
گھر میں جو کہلوا دیا جاتا ہے، وہی رائج ہو جاتا ہے۔ ہماری طرف بھی کچھ فیملیز میں بڑے ابو کی اصطلاح رائج ہے۔
البتہ ہمارے گھر بڑا بھائی تایا ابو اور اس سے چھوٹا بھائی تایا جان ہے۔ مجھے تایا کہنے والا ابھی 3 ماہ کا ہے، دیکھیں کیا کہلوایا جاؤں۔ :)
اس سے میرے بچپن کی ایک یاد تازہ ہوئی کہ سب کزنز کے تایا جی تھے اور میرے نہیں تو مجھے تایا کی کمی اتنی محسوس ہوتی تھی کہ گاؤں میں بہت سے سینئر انکلز کو پکے پکے تایا جی بنا لیا، ان میں سے اب کوئی بھی حیات نہیں. اسی طرح بچپن میں بہت سی بہنیں بھی بنائیں.... آہستہ آہستہ سمجھآ ئی کہ منہ بولے رشتے شاید کم ہی دیر پا ہوتے ہیں اور پھر جو چیز اللہ تعالی نے نہیں بنائی کسی وجہ سے ہی نہ بنائی ہوگی!
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
پھر والد کس کو کہتے تھے؟
کسی کو نہیں۔

پندرہ بیس سال پرانا واقعہ ہے کہ ہماری امی کی ایک کزن کے والد صاحب فوت ہوئے۔ وہ شہر میں رہتی تھیں تو ہمسایوں میں سے چند ایک بھی ایک دو دن بعد تعزیت کرنے آئے۔ یہاں انہوں نے آنٹی کو متوفی کو یاد کرتے یا روتے ہوئے چاچا جی کا صیغہ ہی استعمال کرتے دیکھا تو بعد میں باقاعدہ ناراضگی کا اظہار کیا کہ ہم سے جھوٹ کیوں بولا۔ چچا ہی فوت ہوئے تھے تو والد کا کیوں کہا۔
 
Top