کون کہاں کہاں اور کیسے کیسے عید گزارے گا؟

ایم اے راجا

محفلین
میں کوشش کروں گا کہ یہ عید اپنے گھر میرپورخاص میں گزاروں، عید اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کھا پی کر اور شام میں گھوم پھر کر اور بچوں کو گھما پھرا کر گزاروں گا۔ ( بشرط عید گھر گذار سکا تو)
 

تیشہ

محفلین
میرا ہیڈکواٹر چوں کہ والتھم ستو میں ہے ۔ سو مجھے والتھم میں نکلنا ہوگا عید سے ایک دن پہلے ۔ سب بہنوں کے پاس ، جہاں ساری فیملی اکھٹی ہوگی ۔ :music:
 
ہمارا تو پہلا دن شاید مرحوم کزن کے ہاں گزرے گا کیونکہ ماں اور بھائی کے بچھڑنے کے بعد ان کی پہلی عید ہے۔
اگلے دن خالہ کے ہاں کیونکہ وہاں کزن کی شادی ہے عید کے کچھ دن بعد۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں کی عید بھی عید کی نماز کے بعد چند ایک فون کرنے اور اس کے بعد سارا دن سونے میں گزرتی ہے۔ شام کو بچوں کو لیکر باہر نکلتے ہیں۔ دوسرا اور تیسرا دن ملنے ملانے میں گزرتا ہے۔

عید اصل میں بچوں اور خواتین کی ہوتی ہے۔ مردوں کا کیا ہے کہیں بھی بیٹھ کر سیاست پر گپ شپ لگاتے وقت گزار دیں گے۔
 

تیشہ

محفلین
یہاں کی عید بھی عید کی نماز کے بعد چند ایک فون کرنے اور اس کے بعد سارا دن سونے میں گزرتی ہے۔ شام کو بچوں کو لیکر باہر نکلتے ہیں۔ دوسرا اور تیسرا دن ملنے ملانے میں گزرتا ہے۔

عید اصل میں بچوں اور خواتین کی ہوتی ہے۔ مردوں کا کیا ہے کہیں بھی بیٹھ کر سیاست پر گپ شپ لگاتے وقت گزار دیں گے۔




میرا فون بھی آئے گا آپ سبکو عید والے دن ، یا عید کے دوسرے دن ، یا تیسرے چوتھے دن :music:
 

ماوراء

محفلین
شکر ہے کہ موسمِ خزاں کی چھٹیاں آ گئی ہیں۔ اور عید بھی انہی دنوں میں ہے۔ اس لیے عید آرام سے سو کر گزاری جائے گی۔ اگر مہمان نہ آ گئے تو۔
 
اس بار عید میں کزنز کے ساتھ گھومنے پھرنے کا پروگرام ہے۔ لیکن دوسرے یا تیسرے دن۔ پہلا دن تو زیادہ تو سو کر یا ٹی وی دیکھ کر ہی گزرتا ہے۔
 

سارا

محفلین
کچن کا آدھا کام عید کے اگلے دن کر دیا جاتا ہے پھر وقفے وقفے سے مہمانوں کے آنے کا سلسلہ چلتا رہتا ہے تو ان کے لیے کھبی کھانا کبھی چائے تیار ہوتی رہتی ہے تو آدھا دن کچن میں گزرے گا جو شام کا ٹائم ہوتا ہے اس میں ہم کسی نہ کسی سے ملنے چلے جاتے ہیں یا کہیں گھومنے چلے جاتے ہیں۔۔
 

زبیر حسین

محفلین
پہلی عید گھر سے دور دیار غیر میں‌گزرے گی،کچھ آہیں‌بھر کے کچھ دل جلا کے ،کچھ سو کے اور کچھ کھا کے ،لیکن میں کام پہ بالکل بھی نہیں‌جاوں گا۔سن لیا آپ نے؟
:)
 

سارا

محفلین
سارا جی اسکا مطلب ہیکہ بڑی مصروف عید گذرے گی، میں تو سمجھ رہا تھا کہ سبھی سو کر گذاریں گے

ہمارے ہاں دن میں کم ہی کوئی سوتا ہے اور عید کے دن تو سونے کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔۔صبح کا ٹائم سب کو فون وغیرہ کرنے میں گزرتا ہے۔۔اگر کوئی گھر آجائے تو اسے کھانا کھلائے بغیر نہیں چھوڑتے۔۔سارا دن مہمانوں کا سلسلہ چلتا رہتا ہے ہمارے یہاں ماشا اللہ کافی جاننے والے ہیں جو تھوڑا ٹائم بچتا ہے وہ ماموں کے گھر یا گھومنے نکل جاتے ہیں۔۔۔
 
Top