کون کہاں کہاں اور کیسے کیسے عید گزارے گا؟

میں چاند رات سے لے کر عید کے دوسرے دن تک عموما اتنی ککنگ کرتی ہوں کہ پورا سال گھر سے باہر رہنے کا کفارہ (تھوڑا سا) ادا ہو جائے. بھائی اور ابو میرے ہاتھ کی بنی ہوئی ہر چیز بہت شوق اور خوشی سے کھاتے ہیں اس لیے ان دو دنوں کے لیے امی کی چھٹی.....بلکہ چھٹی تو نہیں، گھر بھر میں ہم دو خواتین ہی تو ہیں، جو کام میں نہ کروں وہ انہیں تو کرنا پڑے گا ہی مگر پھر بھی ان کا کام عید پر اب پچھلے کچھ سالوں سے خاصا ہلکا کرنے کی کوشش ہوتی ہے. جب عید گاؤں منانی ہو اور بہت زیادہ مہمانوں نے آنا ہو تب بھی اتنے زیادہ لوگوں کا کھانا اور سویٹ ڈش عید پر بنا کر بہت خوشی ملتی ہے لیکن اس بار تو عید بھی شہر میں گھر پر ہی کریں گے. کچھ لوگ جن سے سال بھر ملاقات نہیں ہوتی جیسے میری بچپن کی سہیلی.....ان کی طرف لازما عید کی شام کو چکر لگے گا ان شاء اللہ. :)
 
آخری تدوین:
ہمارے پاس متوقع ہے کہ بروز جمعہ عید ہو گی انشاءاللہ اس لیے ساری رات تیاریوں میں گزار جائے گی عید نماز پڑھنے کر آنے کے بعد کھانا وغیرہ کھا کر لمبی نیند پوری کرنی ہے سب سے پہلے
 

یاز

محفلین
پکانے کا شوق رکھتی ہیں؟
اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ ہمیں اس فن سے بھی دلچسپی ہے۔
جی بالکل جب بھی پکانا ہو شوق سے پکاتی ہوں یہ الگ بات ہے کہ کم پکاتی ہوں.
امیدِ واثق ہے کہ یہاں کھانا پکانے کی ہی بات ہو رہی ہے
 
Top