کون کس کو مس کر رہا ہے؟۱۰

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mfdarvesh

محفلین
میں جب پاکستان سے آیا تھا تو چار کلو مونگ پھلی لے کر آیا تھا مون پورہ کی مونگ پھلی اچھی سمجھی جاتی ہے پنڈی میں وہاں سے تو مجھے 130 روپے کلو کے حساب سے ملی تھی حالانکہ عام مارکیٹ میں 40 روپے پاؤ یا 50 روپے پاو مل رہی تھی

یہ مون پورہ کون سی جگہ ہے پنڈی میں؟ راجہ بازار کے اندر کو مارکیٹ ہے مونگ پھلی کی، اس کی بات کر رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
مون پورہ نہیں موہن پورہ کی بات کر رہا ہو گا۔ ویسے اسے اب مومن پورہ کہتے ہیں۔

درویش بھائی آپ غالباً نمک مندی کی بات کر رہے ہیں جس میں اب نمک تو خال خال ہی نظر آتا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
پتہ نہیں جی، وہاں بہت ساری منڈیاں ہیں، غلہ منڈی بھی ہے، وہاں مونگ پھلی اور چھولے بکثرت دیکھے جا سکتے ہیں، یہ مومن پورہ کہاں ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
مومن پورہ، فوارہ چوک (فوارہ تو اب رہا نہیں) سے کشمیری بازار کی طرف جائیں تو آگے جا کر بائیں طرف کا جو علاقہ ہے وہ مومن پورہ کہلاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکرپورہ سیالکوٹ میں ہو گا۔ ویسے میں تو میانہ پورہ، وزیر پورہ، ڈرما والا چوک، گندم منڈی وغیرہ جانتا ہوں۔
 

mfdarvesh

محفلین
جی سمجھ گیا، فوارہ چوک کے ساتھ جو سینما ہے یہی علاقہ ہے مگر یہاں مونگ پھلی کہاں سے آئی
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں بھائی، آپ تو گندم منڈی پہنچ گئے، تھانہ ڈی ڈویژن کے پاس۔

نمک منڈی راجہ کے درمیان میں جو اندر کو سڑک جاتی ہے اس کی بات کر رہا ہوں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ مون پورہ کون سی جگہ ہے پنڈی میں؟ راجہ بازار کے اندر کو مارکیٹ ہے مونگ پھلی کی، اس کی بات کر رہے ہیں؟

اصل میں نام موہن پورہ ہی کہتے ہیں اس لیے لکھ بھی دیا اور یاد آیا مونگ پھلی وہاں سے نہیں لی تھی وہ شاہد غلہ منڈی منڈی ہی تھی جہاں مونگ پھلی بہت زیادہ ہوتی ہے یار مجھے جگہ کا ٹھیک سے پتہ نہیں کزن کے ساتھ گیا تھا وہی جانتا ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم شہزاد خرم کو مس کر رہا ہوں، نجانے کہاں رہ گیا؟

جی مس تو میں بھی کر رہا ہوں، کافی دن ہو گئے ہیں، غائب ہیں


میں تو یہاں ہی ہوں روز آتا ہوں میں نے کہاں جانا ہے یہ مجھ پر الزام ہے کہ کافی دن ہوگے ہیں کہ غائب ہوں :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top