کون بنے گا صدرِ پاکستان؟

ایم اے راجا

محفلین
جیسا کہ پرویز مشرف مسندِ اقتدار سے علیحدہٰ ہو چکے ہیں اور شاید پاکستان کے دوسرے صدر تھے جنہوں نے خود استعفیٰ دیا ( حالات چاہے کچھ بھی تھے) ایوب کے استعفے کے بعد بھی قوم کو پچھتانا پڑا تھا اور لگتا ہے بلکہ یقینن مشرف کے استعفیٰ کے بعد بھی ایسا ہی ہوگا، جیسے بھٹو کو پھانسی دینے کے بعد پاکستان کو اس پائے کا کوئی لیڈر نہ مل سکا، میں سمجھتا ہوں کہ مشرف کا اس جمہوری دور میں بھی صدر برقرار رہنا بہت ضروری تھا، وہ خود جمہوریت کے حامی تھے اور انکے وقت میں جمہوریت جتنی پنپی ہے اتنی کبھی نہیں، ملک نے بہت ترقی کی یہ بھی سب لوگ جانتے ہیں، سچ کو سچ کہنا ہی ترقی کا راز ہے غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں، اور گناہ بھی انسانی وطیرہ ہے، مگر ملک کے لیئے مشرف بہت بہتر تھے، انکا بڑا گناہ لال مسجد کا سانحہ ہے مگر اس راز سے پردہ اٹھانا ابھی باقی ہے اور حقیقت عیاں نہیں ہے۔
بحر حال مشرف جا چکا، اب آپ کیا سمجھتے ہیں کون ایسا قابل شخص ہے جو آپ کی نظر میں صدرِ پاکستان کی ذمہ داریاں بہتر ترین انداز مین نبھا سکتا ہے اور ملک کو
سیاسی اور معاشی بحرانوں سے بچا کر قوم کو متحد رکھ سکتا ہے کیوں کہ مضبوط اور دانشمند صدر فیڈریشن کی مضبوطی اور ملکی بقا کے لیئے نہایت اہم ہوتا ہے۔
خدا اس ملک کو سلامت رکھے اور اسکے دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔​
آمین۔
 

مغزل

محفلین
بہرکیف راجا صاحب مشرف کے بارے میں آپ کی رائے، رائے ہے۔
اگلا صدر جو بھی ہوگا، محض گنی پگ Giniiypig ہوگا۔
میرے خیال میں دو ایک نام اس منصب کیلیئے۔
غوث علی شاہ ، فریال تالپور اور عطا اللہ مینگل ہوسکتے ہیں۔
 

نوید صادق

محفلین
پاکستان میں ایک ایسا وقت بھی دیکھا جب سول انجینئر ہوتے ہوئے بھی میں بے روزگار تھا۔ حالات کا تقاضا سمجھ کر میں پاکستان سے باہر چلا گیا۔ 2005 میں بچوں کو چھوڑنے کے لئے واپس آیا تو ہمارے شعبہ کی کایا پلٹ چکی تھی۔اخبار میں سول انجئنرنگ کی ملازمتیں کثرت سے دکھائی دیں۔ سو میں یہیں رہ گیا۔ کیونکہ میرا ملک مجھے بہت عزیز ہے۔ اور پھر وہ وقت بھی آیا کہ کمپنیاں ہمیں بلاتی تھیں۔ میں نے کنسٹرکشن میں وہ دور بھی دیکھا جب مزدور آ کر منتیں کیا کرتے تھے کہ کام دے دو۔ اور وہ دور بھی دیکھا جب ہم خود جا کر مزدور بلا کر لاتے ہیں۔ یہ سلسلہ جاری تھا کہ نئی حکومت بن گئی۔ تب ست اب تک کنسٹکشن کے کام ٹھنڈے پڑتے جا رہے ہیں۔ کنسٹرکشن کسی ملک کی ترقی کا پیمانہ ہے۔ آگے کیا ہو گا۔ اللہ کرے پاکستان کو ایسے لیڈر ملیں جو اسکی بہتری کے خواہاں ہوں۔
ویسے 10فیصد والی فیملی سنا ہے اب 18 فیصدی کہلاتی ہے۔ اور اڑتی اڑتی سن رہا ہوں کہ اسی خاندان سے کوئی خاتون بھی امیدوار ہے، واللہ اعلم۔
 

حسن علوی

محفلین
جناب راجا صاحب سچ پوچھیئے تو ہمیں آپکی مندرجہ بال پوسٹ میں نیلے رنگ میں لکھا گیا مواد کچھ ہضم نہیں ہو پا رہا۔ کس ترقی اور خوشحالی کی بات کر رھے ہیں آپ؟
جنرل (ر)مشرف نے آج جب اقتدار چھوڑا تو ذرا احاطہ کیجیئے کہ حالات کیا ہیں ملک کے؟ آپ پاکستان میں رہتے ہیں اور اصل حالات اور حقیقت سے مجھ سے زیاد واقف ہونگے۔
رہی بات آئندہ صدر کی تو فی الحال اس ضمن میں ہمارے پاس بہت ہی گنے چنے امیدوار ہیں۔ اللہ پاک ہمارے ملک کے حال پر رحم فرمائے (آمین)
 

ساجداقبال

محفلین
بھئی ایوانوں سے اتنی بے عزتی سے رخصتی کے بعد کم از کم مجھے تو صدارت کی دوڑ سے باہر ہی سمجھیں۔ ;)
محسن آپکا کیا ارادہ ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
کوئلے کی کان میں کام کرنے کے مترادف ہے ۔ کام کتنا ہی اچھا کرو ہاتھ کالے ہی ہونے ہیں ۔ مگر یہاں تو ساتھ ساتھ منہ بھی کالا ہوجاتا ہے ۔ دیکھیئے اب کس کو اپنا منہ کالا کرنے کا شوق چرایا ہے ۔
 

زونی

محفلین
ہاہا یعنی آپ کا مطلب ھے کہ عوام کا خون نچوڑنے کے بعد بھی کم از کم روانگی کے وقت بھی منہ کالا نہ ہو ، پہلے جیسا ہی رہے :laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی ایسا منہ کالا کروانے والے بہت ہیں اور ہر کوئی یہی سمجھتا ہے کہ میرے ساتھ ایسا نہیں ہو گا۔
 

مغزل

محفلین
صدارت کیلئے ایک لیے ایک نیا نام۔۔ ضیا الحق (مرحوم بروزنِ مردود ) کا بھی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لا حول ولا قوۃ۔ کیا کہہ رہی ہیں زونی؟ اس سے تو اچھا ہے بندہ ٹانگہ چلا لے، کم از کم حق حلال کی روزی تو کما کھائے گا ناں۔
 

زینب

محفلین
میرے خیال میں‌تو کوئی بھی صدر نہیں بنے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ججز کے معاملے کی طرح اس بات پے بھی اتفاق مشکل نظر اتا ہے۔۔۔۔۔۔۔زرداری کا اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھنے والا
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں کی نوکری کی بات کر رہے ہیں ہمت بھائی؟ کیا صدر ہاؤس کی بات کر رہے ہیں؟
 

زینب

محفلین
ہی ہی ہی ہی ہی پی پی پی میں شمولیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب ہم اتنے بھی جاہل نہیں۔۔۔شمشاد بھائی اپ کو عقل کےا ندھے نظر اتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ ہمت بھائی وہاں کی چاکری سے بہتر یہی ہے کہ تانگہ ہی چلا لے۔ کم از کم اپنی مرضی کے مالک تو ہوں گے ناں۔ کسی کے گناہوں میں زبردستی کے شریک کیوں ہوں۔

ویسے یہ آپ کی سوچ سے بھی باہر ہے جو کچھ میں ان کے قریب، ان کے ساتھ رہ کر دیکھ چکا ہوں۔ آپ تو میڈیا کی خبروں پر اعتبار کرتے ہیں ناں، یہ فدوی چشم دید گواہ ہے اور بہت سالوں تک رہا ہے۔
 
Top