کون بنے گا صدرِ پاکستان؟

خرم

محفلین
منشور تو درست ہے مگر یہی تو پیپلزپارٹی کہتی ہے
بھیا دنیا کا ہر مذہب جنت میں لےجانے کی بات کرتا ہے لیکن جنت میں تو صرف مسلمان ہی جائیں گے۔ اسی طرح کہتی تو ہر پارٹی ہے لیکن ہم انشاء اللہ کرکے دکھائیں گے۔
شامل ہوں گے نا آپ ہمارے ساتھ؟
 

خرم

محفلین
ظہور بھیا۔ زبان ٹھونسی تو نہیں جاتی نا۔ اور کچھ تنگ دلی سی لگتی ہے کہ اگر ہماری زبان نہ بولی تو تم ہم سے ہی نہیں۔ سندھ کا دامن ایک اور زبان کو قبول نہیں کرسکتا کیا؟ میرے خیال میں تو یہ اتنا تنگ نہیں۔ اگر قوم بننا ہے تو ہر ایک کو اپنانا ہوگا۔ اردو، سندھی، پنجابی، پشتو، شنیا، بلوچی، سرائیکی سب کو اپنا سمجھنا ہوگا اور ان سے پیار کرنا ہوگا اور ان کے بولنے والوں کو اپنا سمجھنا ہوگا۔ وگرنہ وہی حشر ہوگا کہ تمہاری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں۔ شاہ عبدالطیف ہوں کہ سچل سرمست، وارث شاہ ہوں کہ میاں محمد بخش سب نے اپنے کلام میں اپنا بنانے کی ترغیب دی ہے۔ زبان نہ سیکھیں ان کا پیغام سیکھیں، یہی انتہا ہے سندھی ہونے کی اور پنجابی ہونے کی۔
 

ظفری

لائبریرین
امریک نے جب مشرف کو مجبور کیا کہ وہ بینظیر کو ملک واپس لائے اور اس کے ساتھ اتحاد کرکے ایک ایسی حکومت تشکیل دے ۔ جس میں جمہوری پلندے کیساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بھی تسلسل قائم رہے لہذا مشرف نے ایک ڈیل کے تحت بینظر کو واپس آنے کی اجازت دی تو سعودی عرب ہتھے سے اکھڑ گیا اور اس نے بھی مشرف پر دباؤ ڈالا کہ اب نواز شریف کی بھی پاکستان ناگزیر ہوگئی ہے ۔ سعودی عرب کو بھی انکار کرنا ناممکنات میں سے تھا ، چنانچہ میاں جی بھی اس ڈیل سے فائدہ اٹھا کر پاکستان واپس آگئے ۔ وطن واپسی بھی بینظیر نے پلٹا کھایا جس کو غیر ملکی طاقت نے پسند نہیں کیا اور بےنظیر جان سے گئی ۔ میاں صاحب کہیں سے بھی کسی پلان کا حصہ نظر نہیں آئے ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ میاں صاحب کو ملک واپسی بھی انتخاب میں نمایاں کامیابی ملی ۔ مگر ان کی ایک دو اپنی ترجیحات کی وجہ سےامریکہ کی آنکھ کا تارہ بننے میں خاطر خواہ کامیابی نہ ہوسکی ۔ مشرف زوال پذیر تھے ۔ ان کا اس عہدہ پر رہنا ، اس پلان کی ناکامی کا باعث بن سکتا تھا ۔ جس کا آغاز بینظیر کی وطن واپسی سے ہوا تھا ۔ اس سے پہلے نواز شریف مذہبی اور دیگر پارٹیوں کی ہمدردیاں سمٹیں اور حکومت کے لیئے ایک مضبوط امیدوار بن جائیں تو مشرف کو ہری جھنڈی دکھا دی گئی اور یوں مذہبی اور عام حلقوں میں بے چینی ختم کرکے پیپلز پارٹی کا مورال اور بڑھا دیا گیا ۔ صدر کے عہدے کے لیئے اب ایک ایسی شخصیت رہ گئی ۔ جو متنازعہ ہونے کے باوجود بھی ایک قابلِ اعتبار ہستی ٹہری ۔ بینظیر کی موت کے بعد ، پیپلز پارٹی کی حیثیت ایک یتیم سے بچے کی طرح ہو کر رہ گئی ۔ لہذا پارٹی میں موجود ہر سنئیر رکن نے بینظیر سے کی گئی ڈیل کو سامنے رکھ کر زرداری کے سامنے سرِ خم تسلیم کرکے اپنی یتیمگی کا غم غلط کرنے کی کوشش کی ۔ اور یوں زرداری صدارت کے لیئے منظرَ عام پر آگئے ۔ بینظیر کی موت اور بینظیر کی سیکورٹی کے ذمہ دار ایک اہم شخصیت شہنشاہ کی بہمیانہ قتل تک کئی گھتیاں ہیں ۔ جنہیں سلجھانا ضرروی ہے ۔ بنیظیر کی موت کے حقائق جاننے والے زرداری کے ایک اہم دوست کا ایک اہم موقع پر منظر سے ہٹ جانا بھی کئی خدشات کو جلا بخشتا ہے کہ زرداری نے اس دفعہ اکیلے ہی اس بہتی گنگا سے ہاتھ دھونے کا ارادہ کر لیا ہے ۔ بے نظیر ایک انتہائی زیرک سیاستدان تھی جو اس وقت موجود ہوتی تو صورتحال سنھبال لیتی ، مشرف کے پاس پاور اور آشیرواد تھا ۔ اس لیئے وہ بھی آٹھ سال کھینچ گیا ۔ مگر ایک سنیما گھر پر ٹکٹ پیچنے والا ، کس قسم کا کردار ادا کرنے جا رہا ہے ، یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے ۔ یہ تو طے ہے کہ زرداری ایک مقررہ وقت میں بہت کچھ سمیٹ کر یو ۔ کے ، یا کہیں اور نکل جائے گا ۔ مگر جو کچھ اس کے دور میں او پھر اس کے جانے بعد ہوگا وہ منظر کچھ واضع نہیں ہے ۔ یا یوں کہہ لیں کہ اس کی تصویر کچھ بھیانک سی نظر آرہی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک افواہ سُنی ہے کہ بختاور نے خود کشی کی کوشش کی تھی۔ کسی کو کچھ معلوم ہے کہ اس میں کچھ سچائی بھی ہے یا بس افواہ ہی ہے؟
 
بھیا دنیا کا ہر مذہب جنت میں لےجانے کی بات کرتا ہے لیکن جنت میں تو صرف مسلمان ہی جائیں گے۔ اسی طرح کہتی تو ہر پارٹی ہے لیکن ہم انشاء اللہ کرکے دکھائیں گے۔
شامل ہوں گے نا آپ ہمارے ساتھ؟

میں بنیادی طور پاکستان کی سیاسی پارٹیوں سے متنفر نہیں‌ہوں۔ نئی پارٹی بنانے کی صورت میں ایک نیا انفراسٹریکچر بنانا پڑے گا اور اس میں‌وقت لگے گا۔ مناسب بات یہ ہے کہ پہلے سے موجود پارٹیوں میں‌سے کسی ایک پارٹی میں شمولیت کی جائے تاکہ تبدیلی کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔ ائیے ہم ملکر پی پی میں‌شامل ہوکر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔ نیت کرلیں‌جب بھی جانا ہوگا پی پی میں‌شامل ہوجائیں گے۔
 

کاشف رفیق

محفلین
جی ہاں۔ جس جس نے رج کے مال بنانا ہے، وہ پی پی کا جیالا بننے کیلئے تیار ہوجائے۔ زرداری کے دور میں مزے نہیں ہوں گے تو کب ہوں گے۔
 
جی ہاں۔ جس جس نے رج کے مال بنانا ہے، وہ پی پی کا جیالا بننے کیلئے تیار ہوجائے۔ زرداری کے دور میں مزے نہیں ہوں گے تو کب ہوں گے۔
قطع نظر اسکے کہ پی پی کا جیالا بننے کے بعد لوہے کے چنے چبانے پڑتے ہیں اپ یہ لال رنگ سے زر لکھنے کا سلسلہ موقوف کیجیے۔ کیونکہ اس سے مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر زرداری ایک قومیت کا ٹائٹل ہے لہذا اپ سب کو تو اس میں نہ لپیٹیں
 

خرم

محفلین
میں بنیادی طور پاکستان کی سیاسی پارٹیوں سے متنفر نہیں‌ہوں۔ نئی پارٹی بنانے کی صورت میں ایک نیا انفراسٹریکچر بنانا پڑے گا اور اس میں‌وقت لگے گا۔ مناسب بات یہ ہے کہ پہلے سے موجود پارٹیوں میں‌سے کسی ایک پارٹی میں شمولیت کی جائے تاکہ تبدیلی کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔ ائیے ہم ملکر پی پی میں‌شامل ہوکر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔ نیت کرلیں‌جب بھی جانا ہوگا پی پی میں‌شامل ہوجائیں گے۔
ہمت بھیا جو کچھ میں پاکستان کے نام نہاد سیاسی قائدین کے بارے میں جانتا ہوں اس کے بعد بھی اگر ان پارٹیوں میں شامل ہو جاؤں تو منافق سے کم نہ ٹھہروں گا۔ واضح رہے کہ میرا تجربہ ذاتی ہے عام لوگوں کی طرح سنی سنائی نہیں لہٰذا ان سے تو کوئی امید نہیں۔ پی پی میں شامل ہونا تو انتہائی خارج از امکان ہے کہ ان کی ابتداء سے لیکر آج تک ان کا سارا کردار سامنے ہے اور جو وہ کل کرنے جا رہے ہیں اس کے متعلق بھی نہ مجھے کوئی شبہ پہلے تھا اور نہ آج ہے۔:hatoff: تبدیلی اگر آنی ہے تو پی پی، نون قاف، جماعت و جمعیت سے نہیں آنی۔ اس کے لئے تو نیا خون اور سچا عزم چاہئے ہوگا اور ایک ایسی تنظیم جو کڑی خوداحتسابی کی خوگر ہو۔ شخصیت کی پجاری نہ ہو۔
 

امکانات

محفلین
جیسا کہ پرویز مشرف مسندِ اقتدار سے علیحدہٰ ہو چکے ہیں اور شاید پاکستان کے دوسرے صدر تھے جنہوں نے خود استعفیٰ دیا ( حالات چاہے کچھ بھی تھے) ایوب کے استعفے کے بعد بھی قوم کو پچھتانا پڑا تھا اور لگتا ہے بلکہ یقینن مشرف کے استعفیٰ کے بعد بھی ایسا ہی ہوگا، جیسے بھٹو کو پھانسی دینے کے بعد پاکستان کو اس پائے کا کوئی لیڈر نہ مل سکا، میں سمجھتا ہوں کہ مشرف کا اس جمہوری دور میں بھی صدر برقرار رہنا بہت ضروری تھا، وہ خود جمہوریت کے حامی تھے اور انکے وقت میں جمہوریت جتنی پنپی ہے اتنی کبھی نہیں، ملک نے بہت ترقی کی یہ بھی سب لوگ جانتے ہیں، سچ کو سچ کہنا ہی ترقی کا راز ہے غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں، اور گناہ بھی انسانی وطیرہ ہے، مگر ملک کے لیئے مشرف بہت بہتر تھے، انکا بڑا گناہ لال مسجد کا سانحہ ہے مگر اس راز سے پردہ اٹھانا ابھی باقی ہے اور حقیقت عیاں نہیں ہے۔
بحر حال مشرف جا چکا، اب آپ کیا سمجھتے ہیں کون ایسا قابل شخص ہے جو آپ کی نظر میں صدرِ پاکستان کی ذمہ داریاں بہتر ترین انداز مین نبھا سکتا ہے اور ملک کو
سیاسی اور معاشی بحرانوں سے بچا کر قوم کو متحد رکھ سکتا ہے کیوں کہ مضبوط اور دانشمند صدر فیڈریشن کی مضبوطی اور ملکی بقا کے لیئے نہایت اہم ہوتا ہے۔
خدا اس ملک کو سلامت رکھے اور اسکے دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔​
آمین۔
یہ بات اس وقت صرف ذرداری کو معلوم ہے میں کوشش کر رہا ہوں‌ وہ آج کل بہت مصروف ہیں زرداری سے پوچھ کر بتاوں گا جب تک صحیح بات معلوم نہ ہو سکے سب لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں
 

امکانات

محفلین
شکریہ ہمیں آپ کے میرا مطلب ہے زرداری کے بیانات کا انتظار رہے گا۔

زرداری بھائی نے کہا ہے کہ میں سونیا گاندھی کی طرح بے وقوفی نہیں کرونگا اور صدر بنوں گا میں نے بھائی کو مشورہ دیا تھا کہ نواب زادہ نصرللہ خان ،پیر پگارہ اور الطاف بھائی کی طرح آرام سے بادشاہ گری کرو جو عزت ملی ہے اس سے ہاتھ دہو ڈالو گئے مگر انہوں نے میری ایک بات نہیں مجھے لگ رہا ہے زردای بھیا کو عزت راس نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
فکر نہی کریں انہوں نے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں پلاننگ کی ہوئی ہیں۔ دونوں میں سے ایک تو کامیاب ہو گی ہی اور اس کے بعد اُڑنچھو۔ مایا تو پہلے ہی باہر ہے۔
 

امکانات

محفلین
فکر نہی کریں انہوں نے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں پلاننگ کی ہوئی ہیں۔ دونوں میں سے ایک تو کامیاب ہو گی ہی اور اس کے بعد اُڑنچھو۔ مایا تو پہلے ہی باہر ہے۔

اُڑنچھو۔ مایا یہ کونسے جہاز کا نام ہے این چہ مراد شما چہ است ؟من نمی دانم
 

شمشاد

لائبریرین
جناب یہ اسی جہاز کا نام ہے جس سے ہردلعزیز اڑ کر گئے اور مایا یا لکشمی کے ذخائر تو پہلے ہی باہر ہیں۔ اگر یہ پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت پاکستان کو واپس کر دیں تو پاکستان جیٹ ہوائی جہاز کی طرح سفر کرتا ہوا ترقی کی تمام منازل طے کر جائے گا۔
 

ساجداقبال

محفلین
آخر کون بنے گا صدر پاکستان؟

بھائیوں آپ نے پوچھا کون بنے گا صدر پاکستان؟ یہ رہا ہمارا ”سچا لیڈر“
2812307595_8b2362f15d.jpg
 

امکانات

محفلین
جناب یہ اسی جہاز کا نام ہے جس سے ہردلعزیز اڑ کر گئے اور مایا یا لکشمی کے ذخائر تو پہلے ہی باہر ہیں۔ اگر یہ پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت پاکستان کو واپس کر دیں تو پاکستان جیٹ ہوائی جہاز کی طرح سفر کرتا ہوا ترقی کی تمام منازل طے کر جائے گا۔

نیب کی چئرمیں شپ آپ کے لیے کیسی رہی گی بھائی سے بات کر کہ دیکھ لوں
 
Top