کون بنے گا صدرِ پاکستان؟

شمشاد

لائبریرین
ہمت بھائی یا تو آپ بہت بھولے ہیں یا پھر جان بوجھ کر انجان بنتے ہیں۔
میں یہاں ایک ہی بات لکھ دوں جو میری آنکھوں دیکھی ہے، پھر آپ اس کا ثبوت مانگیں گے اور ظاہر ہے ایسی باتوں کے ثبوت نہیں ہوتے اور جو ایسی کوشش کرے تو پھر وہ نہیں ہوتا۔ اس لیے آپ بھی جاگ جائیں اور حقیقت کو سمجھنا شروع کر دیں۔
 
اچھا اپ لکھیے۔ کوئی ثبوت نہیں‌مانگوں
پتہ تو پڑے کہ اپ نے کیا دیکھاہے۔ وعدہ کوئی ثبوت نہیں چاہیے۔
 

خرم

محفلین
ہمت بھائی اب جانے بھی دیں۔ ایسے مذاق تو نہ کیجئے۔ آپ نے کونسا مان جانا ہے پھر بھی :)
 

خرم

محفلین
ویسے اگر میں نے کبھی سیاسی جماعت بنائی تو ہمت بھائی کو اس کا ممبر ضرور بنانا ہے۔ کیوں ہمت بھائی بنیں گے نا آپ ممبر ہماری پارٹی کے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہمت بھائی ایک دفعہ آپ کی شامت کراچی کی سڑکوں پر آ چکی ہے اور کسی نے آپ کو بچانے کی جرات تک نہیں کی تھی۔ کیا وجہ ہوئی تھی بھلا؟
 
ہمت بھائی ایک دفعہ آپ کی شامت کراچی کی سڑکوں پر آ چکی ہے اور کسی نے آپ کو بچانے کی جرات تک نہیں کی تھی۔ کیا وجہ ہوئی تھی بھلا؟
کوئی بات نہیں۔ حق بات کے لیے تو جان بھی حاضر ہے۔ ہتھیلی پر ہے۔
اپ لکھیے ۔ کیا کیا دیکھا ہے اپ نے
 
ویسے اگر میں نے کبھی سیاسی جماعت بنائی تو ہمت بھائی کو اس کا ممبر ضرور بنانا ہے۔ کیوں ہمت بھائی بنیں گے نا آپ ممبر ہماری پارٹی کے؟
میں بھی اج کل سوچ رہا ہوں کہ پاکستان جاکر سیاست شروع کروں۔ آصل مزہ تو اسی میں‌ہے۔
ویسے کیا عہدہ پیش کریں گے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہر کوئی اپنے آپ کو سچائی پر ہی سمجھتا ہے۔ مار کھانے والا بھی اور مارنے والا بھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس لیئے کہ ابھی مجھے اپنی جان پیاری ہے۔ ویسے ایک بات تو بتائیں اگر کسی گھر کا کوئی بھید لینا ہو تو کیا کرنا چاہیے؟
 
چلیے ہمیں بھی اپ کی جان پیاری ہے۔
بھید کا مجھے نہیں معلوم ۔ اپ ہی کہہ رہے تھے کہ مجھے زرداری کی سارے جرائم پتہ ہیں۔
میرا خیال ہے کہ یہ بھی ہوائی ہی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیے ہمیں بھی اپ کی جان پیاری ہے۔
بھید کا مجھے نہیں معلوم ۔ اپ ہی کہہ رہے تھے کہ مجھے زرداری کی سارے جرائم پتہ ہیں۔
میرا خیال ہے کہ یہ بھی ہوائی ہی تھی۔

الزام تراشی سے گریز کریں۔ یہ میں نے کبھی بھی نہیں کہا کہ مجھے زرداری کے سارے جرائم پتہ ہیں۔
 

خرم

محفلین
مشکل ہے۔ میرا فی الحال پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ویسے پارٹی کا منشور کیا ہے۔
پارٹی کا منشور تو ابھی مکمل نہیں ہوا لیکن ایک نقطہ پر مرکوز ہوگا۔ وہ نقطہ ہے ایک خوشحال، علم دوست، انصاف و رعایا پرور پاکستان کا قیام جہاں ہر کسی کو بلا امتیاز رنگ و نسل خوشحال زندگی گزارنے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔

کیا اب شامل ہوں گے آپ ہمارے ساتھ؟
 
Top