کون بنے گا صدرِ پاکستان؟

پارٹی کا منشور تو ابھی مکمل نہیں ہوا لیکن ایک نقطہ پر مرکوز ہوگا۔ وہ نقطہ ہے ایک خوشحال، علم دوست، انصاف و رعایا پرور پاکستان کا قیام جہاں ہر کسی کو بلا امتیاز رنگ و نسل خوشحال زندگی گزارنے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔

کیا اب شامل ہوں گے آپ ہمارے ساتھ؟
منشور تو درست ہے مگر یہی تو پیپلزپارٹی کہتی ہے
 
ڈان کے مطابق زرداری کا نام الطاف حسین نے صدارت کے لئے تجویز کیا ہے۔
http://www.dawn.com/2008/08/20/welcome.htm

لگتا ہے کہ تارکین ہند اب "حقیقت و حق پرستی" کی طرف مائل ہیں۔ ہمت علی کے لئے کوششیں رنگ لا رہی ہیں ۔
تارکین ہند تو نہیں‌مہاجرین
ویسے تو اب سندھی ہیں
میں‌نے تو بہت پہلے ہی کہا تھا کہ مہاجروں کے لیے پی پی پی ہی ہے زیادہ اچھا یہ ہے کہ اسی میں‌ضم ہوجائیں۔ میری باتیں اگرچہ درست ثابت ہوتی ہیں‌مگر لوگوں‌کو دیر سے سمجھ اتی ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین

میں یہاں تمہارے لطیفے پڑھتا رہتا ہوں ۔ مگر یہ لطیفہ پڑھکر ہنسے بغیر نہیں رہا گیا ۔ یہ تمہارے تمام لطیفوں میں سب سے دلچسپ لطیفہ ہے ۔ ;)
 
پھر تو سندھ میں رہنے والے تمام لوگ سندھی ہوگئے چاہے فارسی بولنے والے ہوں افغان مہاجر ہوں یا پنجابی برادران صرف مہاجر ہی کیوں؟
آصولی طور پر اپکی بات درست ہے۔ سندھ میں‌ رہنے والے پنجابی بھی سندھی ہی ہیں۔
مگرایک اور بات قبولیت کی ہوتی ہے۔ یعنی مقامی رہنے والے اس بات کو مانتے ہیں یا نہیں۔ مثلا مہاجر ایک طویل عرصہ سے سندھ میں نسلی طور پر اباد "پرانے سندھیوں" میں‌ مہاجر، مکڑ ، تلیر وغیرہ کے نام سے پکارتے جاتے تھے بلکہ ہیں۔ یعنی مہاجر کا نام خود مہاجروں‌نے ردعمل کے طور پر اپنایا ہے۔
اگر مقامی کسی ابادی کے گروہ کو مقامی تسلیم کرتے ہیں تو کیا مسئلہ ہے
 
اگر آپ خود مہاجر ہیں تو مجھ سے بات کریں اگر نہیں تو یہ معاملہ یہاں رہنے دیں کسی کو سندھی یا پنجابی قرار دینے سے اس کی حیثیت تبدیل نہیں میں چاہے پنڈی میں 50 سال رہوں اور پنجابی یا پوٹھوہاھری زبان نہ اختیار کروں تو سندھی کہلاؤں گا کہ پنجابی۔
 
اگراپ 50 سال پنڈی میں‌رہیں‌تو پنجابی ہی کہلائیں‌گے۔ جیسے سندھی ہندو جو سندھ سے انڈیا ہجرت کرگئے اب ہندوستان میں‌ان ہی علاقوں سے جانے جاتے ہیں‌جہاں‌وہ رہتے ہیں۔ اگرچہ وہ سندھی زبان بھی بولتے ہیں۔
زبان کا معاملہ اہم ہے مگر یہ سندھ صوبے سے وابستہ ہونے کے لیے ضروری نہیں۔ سندھ ایک الگ ملک نہیں پھر زبان ضرورت کے تحت سیکھی اور بولی جاتی ہے۔ اگر میں امریکہ میں‌ رہوں‌اور انگریزی نہ بولوں تو بھی میں امریکی کہلایاجاسکتا ہوں ۔ مگر انگریزی اس لے بھی تمام غیر امریکی سیکھتے ہیں‌کہ اس کے بغیر گزارہ نہیں۔
ویسے میں‌کراچی ہوں اور میرے والدین نے انڈیا سے ہجرت کی تھی۔ اب میں نے پاکستان سے ہجرت کرلی ہے۔
 
اب ہوئی نا کام کی بات اب مجھے صرف یہ بتائیں کہ آپ سندھی کیوں نہیں جانتے؟ مجھے اس وقت خوشی ہوتی جب پنجاب میں مہاجرین (جو اصولی طور پر مہاجر نہیں( یہاں جس علائقے میں آئے وہاں کی زبان کی اپنائی ملتان میں جو زیدی رہتے ہیں وہ سرائیکی بولتے ہیں اور جو شیخوپورہ میں زیدی رہتے ہیں وہ پنجابی بولتے ہیں جبکہ سندہ میں بسنے والے مہاجر سندھی کو دور سے بھی نہیں جانتے سوائے ایک سو نام کے جیسے مرحوم اسلم خیال زیدی جس نے نہج البلاغہ کا سندھی میں ترجمہ کیا تھا اور سندھی میں شاعری کی تھی اور دوسرا نام ہے ناظم علی خان جو آج کل آغاخان بورڈ میں ہیں اور ہاں ایک اور بڑا نام تھا مرحوم سرمد سندھی (اصل نام رحمٰن مغل( سرمد سندھی کے سندھی گانوں کو لوگ سن کر آج بھی روتے ہیں اور میرے کانوں میں وہ آج بھی گونجتی ہے اور آج کل اس کے چھوٹے بھائی کا سندھی میوزک میں بڑا نام ہے شاید آپ نے نام سنا ہو احمد مغل کا۔ یہ دونوں برادران اردو بولنے والے ہیں مگر سندھیوں نے ان کو عزت و مقام دیا ہے شاید ہی کسی فنکار کو دیا ہے آپ قدم بڑھائیں سندھی سیکھیں، سندھی ثقافت کو اپنائیں پھر دیکھیں ہماری محبت!
نفرت سے کچھ نہیں ہوتا مہاجر ایک حقیقت ہیں اگر وہ خود کو مہاجر نہ کہلاوائیں تو کیا ہی بات ہے، مہاجر وہ ہوتا ہے جس کہیں عارضی طور پر سکونت اختیار کرے مگر مستقل ٹھکانہ اور ہو۔
 
بھائی مجھے اور بھی بہت سی زبانیں‌نہیں‌اتیں
ویسے اپس کی بات ہے میرے رشتہ دار جو اندرون سندھ رہتے ہیں‌سب سندھی بولتے ہیں۔کراچی میں سندھی جاننے کی کبھی ضرورت ہی نہیں‌پڑی۔
ویسے ہم نے 1972 میں‌ٹنڈوجام سے ہجرت کی اور اس سے پہلے لاڑکانہ سے۔
سندھ میں اباد اس لیے ہوئے کہ پاکستان بنایا تھا۔ پاکستان اس لیے بنایا تھا کہ اچھے مسلمان بنیں۔ سندھی پنجابی تو بہت چھوٹی چیزیں ہیں۔
 
یہ مسلمان والی بات نہ کریں ورنہ آپ پھنس جائیں گے بات سندھی اردو سے عربی تک پہنچ جائے گی سو بہتری اسی میں ہے سندھی زبان سیکھیں یہ نسبتا آسان زبان ہے جبکہ عربی کے چودہ صیغے یادکرتے زندگی گزجائے گی پھر بھی یاد نہیں ہونگے۔
 
مجھے تو ٹھیک سے اردو بھی نہیں‌اتی۔
ویسے میں‌کورین زبان سیکھ رہا ہوں۔ یہاں ہی اسلام پھیلانا ہے ان شاللہ شاہ لطیف کی طریو۔
 
بھائی اپکا اصول ہی اپنایا ہے جدھر رہو وہان کی زبان سیکھو
ویسے سندھ والے بہت اچھے ہیں۔ مگر زبان سیکھنے کے معاملے میں‌کچھ زیادہ اچھا نہیں۔ اردو بھی اچھی نہیں۔
 
زینب

محفلین
ٹاپک کی طرف واپس اتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اطلاعات کے مطابق زرداری نے کمال چالاکی سے خود کو صدارات کے لیے پیش کر دیا ہے۔۔۔۔۔مزاق ایک طرف پر۔۔۔۔ہم پاکستانی قوم کو یہ جان لینا چاہیے کہ واقعی میں اللہ کی ذات ہم سے بہت ناراض ہے جو زردازری جیسا انسان ہم پے مسلط ہو رہا ہے۔۔۔۔۔اب ہم زرداری کے دور حکومت میں‌راج کریں گے واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں اپنے کرتوتوں کی اللہ سے معافی مانگنی چاہیے جب ہم پے ناپسندیدہ لوگ مسلط کیے جاتے ہیں تو جان لینا چاہیے اللہ ہم سے سخت ناراض ہے۔۔۔۔۔کیوں کہ جیسی قوم ہوتی ہے ویسے ہی اسے حکمران ملتے ہیں۔۔۔۔۔۔
 
Top