داغ کوئی تو محبت میں مجھے صبر ذرا دے - داغ دہلوی

کاشفی

محفلین
غزل
(داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)

کوئی تو محبت میں مجھے صبر ذرا دے
تیری تو مثل وہ ہے نہ میں دوں نہ خدا دے

بے جرم کرے قتل وہ قاتل ہے ہمارا
یہ شیوہ ہے اُس کا کہ خطا پر نہ سزا دے

دولت جو خدائی کی ملے کچھ نہیں پروا
بچھڑے ہوئے معشوق کو اللہ ملا دے

کرتا ہے رقیب اُن کی شکایت مرے آگے
ڈرتا ہوں کہ مِل کر نہ کہیں مجھ کو دغا دے

پھٹ جائے اگر دل تو کبھی مل نہیں سکتا
یہ چاک نہیں وہ جو کوئی سی کے ملا دے

تیرے تو برسنے سے ترستا ہے مرا دل
اے ابر کبھی میری لگی کو بھی بجھا دے

یہ دل کا لگانا تو نہیں جس سے ہو نفرت
تو بھی تو جنازے کو مرے ہاتھ لگا دے

ان جلوہ فروشوں سے تو سودا نہیں بنتا
جب مول نہ ٹھہرے ، کوئی کیا لے کوئی کیا دے

کیا کیا نہ کیا عشق میں ، اپنی سی بہت کی
تدبیر سے کیا ہو جسے تقدیر مٹا دے

میں وصل کا سائل ہوں، جھڑکنا نہیں اچھا
یا اور سے دلوا کسی محتاج کو یا دے

وہ لطف وہ احساں کر، اے چرخ مرے ساتھ
دوں میں بھی دعا تجھ کو مرا دل بھی دعا دے
 
خوشی

محفلین
کوئی تو محبت میں مجھے صبر ذرا دے
تیری تو مثل وہ ہے نہ میں دوں نہ خدا دے

ا
واہ بہت خوب مطلع زبردست ھے بہت عمدہ کلام ھے کاشفی جی شکریہ
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت عمدہ غزل ہے کاشفی صاحب۔ لیکن اس غزل کا بھی مقطع موجود نہیں ہے۔ ہو سکے تو دوبارہ دیکھ لیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بھائی میرے آپ نے تو تقریباً داغ کا پورا دیوان ٹائپ کر دیا، زندہ باد۔

ایک کام کیوں نہیں کرتے، لائبریری کے اردو شاعری والے فورم میں ایک نیا تھریڈ شروع کریں، داغ دہلوی کا، اور اب تک داغ کی جتنی غزلیں یہاں آپ نے پوسٹ کی ہیں ان کو وہاں کاپی کر دیں اور مزید بھی وہیں کرتے رہیں اور چاہے تو یہاں بھی علیحدہ علیحدہ تھریڈز شروع کرتے رہیں۔

اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ داغ کا کلام یک جا ہو جائے گا۔

والسلام
 
بہت اچھا خیال ہے وارث صاحب۔ لیکن لائبریری میں کاشفی صاحب پوسٹ نہیں کر سکتے۔ پہلے انہیں لائبریری کا ممبر بنوائیے لیکن آج کل یہ کام کافی مشکل ہے کہ لائبریری کے کرتا دھرتا میں سے ایک بھی نظر نہیں آتا۔
 
کاشفی

محفلین
بھائی میرے آپ نے تو تقریباً داغ کا پورا دیوان ٹائپ کر دیا، زندہ باد۔

ایک کام کیوں نہیں کرتے، لائبریری کے اردو شاعری والے فورم میں ایک نیا تھریڈ شروع کریں، داغ دہلوی کا، اور اب تک داغ کی جتنی غزلیں یہاں آپ نے پوسٹ کی ہیں ان کو وہاں کاپی کر دیں اور مزید بھی وہیں کرتے رہیں اور چاہے تو یہاں بھی علیحدہ علیحدہ تھریڈز شروع کرتے رہیں۔

اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ داغ کا کلام یک جا ہو جائے گا۔

والسلام

شکریہ محمد وارث صاحب۔۔
 
Top