کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

حسان خان

لائبریرین
عوام کا مطالبہ: لشکرِ جھنگوی کے خلاف کاروائی
حکومت کی لالی پاپ: یومِ سوگ کا اعلان

"شیعہ نسل کشی کی حالیہ پیش رفت"
65553_455286701209175_2069539885_n.jpg
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
افسوس، صد افسوس۔ میں کوئٹہ میں دھماکے کے مقام سے تقریباً ایک دو کلومیٹر کے فاصلے پر رہتا تھا۔ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے، وہاں سے تھوڑے ہی فاصلے پر موجود ایک انگلش لینگویج سینٹر میں پڑھاتا بھی رہا ہوں۔ انہی حالات کی وجہ سے (باوجود اس کے کہ تین میں تھا نہ تیرہ میں) برسوں قبل کوئٹہ سے ہجرت کر کے راولپنڈی منتقل ہوا۔ کوئٹہ سے ہزار ہا لوگ ہجرت کر چکے ہیں۔ اکثر لوگ جو پیچھے رہ گئے ہیں، ایسے مظلوم اور بے بس ہیں کہ ہجرت تک کی استظاعت نہیں رکھتے۔

افسوس کہ جو لوگ ان سب جرائم میں شریک ہیں، ان کے سر پرست ملک کی بڑی سیاسی لیڈر شپ کے پہلو میں جگہ پاتے ہیں۔ اس پر بھی ہم سوچتے ہیں کہ امن کیوں نہیں ہوتا۔
 

زین

لائبریرین
صرف سیاسی قیادت کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ ہمارے ادارے بھی ذمہ دار ہیں۔ ایک منصوبے کے تحت فرقہ واریت کو فروغ دیا جارہا ہے ۔

کوئٹہ میں بیٹھ کر اس معاملے پر کھل کر بات کرنا بہت مشکل ہے
 

مغزل

محفلین
کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی
جان بحق ہونے والوں افراد کا تعلق ہزارہ کیمونٹی سے ہیں، زخمیوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
دھماکہ ریمونٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیرانی روڈپر ہزارہ ٹاؤن میں کی گئی، ڈی آئی جی اپریشن وزیر خان ناصر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
مجلس وحدت مسلمین کا شٹرڈاؤن ہڑتال جبکہ عزاداری کونسل کا 7روزہ اورجعفریہ الائنس کا تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔مزید۔۔۔ ۔۔۔ تفصیل

خدا ان عام لوگوں پر رحم فرمائے جو مفادات کی جنگ کا ایندھن بنتے چلے جا رہے ہیں ۔۔ حق ہی ہمیں حق کی توفیق دے اللہ ہی ہم پر اپنا رحم کرے ،،
کتنی ماؤں کی گودیں اجڑیں گی ، کتنے بچے یتیم ہونگے ، کتنے خاندن سسکیوں کو زندگی مان کر سسکتے رہیں گے ۔۔ خون تھوکتے رہیں گے خون روتے رہیں گے۔۔ اففف۔
یہ انسان کے چیتھڑے ہیں یہ اس انسان کےچیتھڑے ہیں جسے خالق نے کہا کہ ’’ ہم نے انسان کو خوبصورت تخلیق کیا ‘‘۔۔ اور ہم انسان ۔۔ ہہاہاہاہاہہا
کتے بھیڑیے سؤر درندے ہم سے منھ چھپاتے پھرتے ہیں ۔۔ تف ہے ہم پر۔۔ ہمارے جینے پر ہمارے مرنےپر ہمارے ان سیاسی لسانی مذہبی گرکھوں کےلیے ایندھن بننے پر۔۔۔
کتنا بڑا گیم ہے یہ ہزارہ قبائل کے افراد کا قتل یہ قتل کرنے والوں کو بھی نہیں پتہ اور نہ ہی قتل ہونے والوں کو پتہ ہے ۔۔ تفف ہے ہم پر ہمارے ایسے جینے مرنے پر۔۔ تففف
 
ٹویٹر پر جو بچوں کی مسخ شدہ تصاویر دیکھنے میں آ رہی ہیں اس تو دل دہل گیا ہے اور انسانیت پر اعتماد اٹھ گیا ہے۔

https://twitter.com/search?q=#ShiaGenocide&src=tren (نوٹ: اس لنک کو احتیاط سے کھولیں، اگر آپ دل کے کمزور ہیں تو بہتر ہے کہ اس کو نہ کھولیں )
میں تو پہلی تصویر دیکھ کر ہی بھاگ آیا
 

زین

لائبریرین
ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے ، ہزارہ برادری تعداد سو سے زائد بتارہی ہے ، ان کے مطابق دھماکے کے بعد سے کئی افراد لاپتہ ہیں ۔
 

کاشفی

محفلین
عوام کا مطالبہ: لشکرِ جھنگوی کے خلاف کاروائی
حکومت کی لالی پاپ: یومِ سوگ کا اعلان

"شیعہ نسل کشی کی حالیہ پیش رفت"
65553_455286701209175_2069539885_n.jpg
We request all Muslims, please call it​
MuslimGenocide
Do not isolate the incident as ShiaGenocide only. There were Sunni's killed in yesterdays blast as well.
FEEL THE PAIN AND WAKE UP
 

کاشفی

محفلین
ٹویٹر پر جو بچوں کی مسخ شدہ تصاویر دیکھنے میں آ رہی ہیں اس تو دل دہل گیا ہے اور انسانیت پر اعتماد اٹھ گیا ہے۔
https://twitter.com/search?q=#ShiaGenocide&src=tren (نوٹ: اس لنک کو احتیاط سے کھولیں، اگر آپ دل کے کمزور ہیں تو بہتر ہے کہ اس کو نہ کھولیں )

یہ فلسطین نہیں، پاکستان ہے
مارنے والے اسرائیلی نہیں، طالبان ہیں
بہت جلد مملکت کا مزید ستیاناس ہونے والا ہے۔۔
 

زین

لائبریرین
روزانہ لاشیں اٹھانے کے باوجود ہزارہ قبیلے کے متاثرین کے منہ سے ملک کے خلاف ایک لفظ نہیں سنا تو آپ کو یہ حق نہیں کہ ان کے خون کے نام پر ملک کے خلاف بولیں ۔
 

کاشفی

محفلین
آپ بے شک اپنے غم و غصے کا اظہار کریں لیکن ملک کے خلاف نہ بولیں۔
میں تو آپ کو متوازن انسان سمجھتا تھا۔۔لیکن آپ اوور اسمارٹ نکلے۔۔آپ بیشک اسمارٹ بنیں لیکن اوور اسمارٹ مت بنیں۔۔۔۔اوور اسمارٹنس مجھے بالکل بھی پسند نہیں۔۔
بات کو گھما پھرا کرکسی کو کمترکرنا ، کسی کو غیرمحب وطن قرار دینامجھے بالکل بھی پسند نہیں۔۔
بہت جلد ملک کا مزید ستیاناس ہونے والا ہے اس میں کہاں سے ملک کے خلاف بولنا آگیا جناب محترم۔۔۔
پہلے جیسا ملک تھا اور اب جیسا ملک ہے۔۔اس تناظر میں یہی کہا جائے گا کہ اگر یہی حالات رہے تو مملکت کا مزید ستیاناس ہوگا۔خدانخواستہ۔
ایسی باتیں یعنی بیچ میں لقمہ دینا اور خود کو ہی مملک کا محب سمجھنا نہ چھوڑا گیا تو مملکت کا مزید ستیاناس ہوگا۔بیچ میں لقمہ دینا وغیرہ جیسی باتیں نفرتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔۔۔
کسی کو ماردینا یہ کہنا کہ کچھ نہ بولو ۔واہ واہ سبحان اللہ۔
ایسا آشیانہ جہاں رہنے والے آپس میں دشمن ہوں۔اور آپس میں نفرت کرتے ہوں تو ایسے آشیانے کا ستیاناس ہی ہوتا ہے محترم آپ جناب۔ ۔۔۔۔میں نے مزید کا لفظ استعمال کیا تھا۔۔۔ کوئی رائے قائم کرنے سے پہلے غور سے پڑھ لیا کریں۔۔
 
سارا مسئلہ بہت سیدھا سادا ہے کراچی میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد ، لشکر مہدی پر پابندی لگائی جائے تو فرقہ واریت ختم، اس کے علاوہ چند ٹاپ کے اصل مفسدین نام نہاد علما کو گرفتار کر لیا جائے۔ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ یہاں ٹارگٹ کلنگ کرنے والے نہ تو افغانستان بھاگ سکیں نہ ہی ایران۔ ملک بھر میں امن کے لیے ٹی ٹی پی کا صفایا ضروری ہے، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لیے ایم کیو ایم ، اے این پی اور لیاری گینگ وار کا خاتمہ ضروری ہے۔بلوچستان کو سیدھا فوج کے حوالے کر دیا جائے کہ اب کوئی عذر باقی نہیں رہا ہزارہ والوں کو انسان سمجھا جائے جانور نہیں کہ کوئی ان کا پرسان حال ہی نہیں۔ لیکن سب سے بڑھ کر اس زرداری فسادی کی حکومت کا جانا ضروری ہے کہ اس کہ بغیر سب کچھ مفاہمت کے غلیظ نعرے کے تحت دبا رہ جائے گا۔
 

کاشفی

محفلین
روزانہ لاشیں اٹھانے کے باوجود ہزارہ قبیلے کے متاثرین کے منہ سے ملک کے خلاف ایک لفظ نہیں سنا تو آپ کو یہ حق نہیں کہ ان کے خون کے نام پر ملک کے خلاف بولیں ۔
جواب اوپر والے پیغام میں موجود ہے۔۔ پڑھ لیں۔۔
برائے مہربانی۔۔کیا حق ہے کیا حق نہیں یہ آپ مت سمجھائیے مجھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کاشفی بھائی غیر متفق ہونے کا موقع نہیں ہے۔ زین نے بالکل صحیح کہا ہے۔

کچھ لوگ لاشوں پر ہی سیاست کرتے ہیں اور اسی وجہ سے حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں۔

یہ وقت ہے اتحاد اور یگانگت کا کہ اکٹھے ہو کر برائی کے خلاف لڑنا ہے۔
 

کاشفی

محفلین
میں آپ کی بات کا جواب دینا چاہتا ہوں اور نہ اس کا کوئی فائدہ ہے ۔ شکریہ
بہت شکریہ آپ کا بھی۔۔میں بھی بہت کچھ کہنا چاہتا تھا لیکن رک گیا۔کیونکہ مجھے معلوم ہے لوگ آنکھیں بند کرکے یہی کہیں گے سب ٹھیک ہے سب ٹھیک ہے۔۔اور ہوگا وہی جو کہ ہورہا ہے یعنی کہ نفرتوں میں مزید اضافہ۔۔
 

عمراعظم

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون

انسانیت کے دشمنوں کا تعلق کسی بھی فرقے سے ہو انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں۔
 
Top