کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

پردیسی

محفلین
کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی
جان بحق ہونے والوں افراد کا تعلق ہزارہ کیمونٹی سے ہیں، زخمیوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
دھماکہ ریمونٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیرانی روڈپر ہزارہ ٹاؤن میں کی گئی، ڈی آئی جی اپریشن وزیر خان ناصر ۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین کا شٹرڈاؤن ہڑتال جبکہ عزاداری کونسل کا 7روزہ اورجعفریہ الائنس کا تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔مزید۔۔۔۔۔۔تفصیل
 

زین

لائبریرین
دھماکا کوئٹہ کے مغربی پہاڑی کے دامن میں واقع ہزارہ اکثریتی علاقے ہزارہ ٹاؤن میں حسین آباد کی سبزی منڈی میں ہوا۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ دو منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ اور چار عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کی آواز دس کلو میٹر دور تک سنی گئی۔

اب تک 63 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ کئی افراد اب تک تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کی تعداد ایک سو پچاس سے زائد ہیں جن میں بیس سے زائد کی حالت تشویشناک ہیں اس لیے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ موجود ہے ۔ دھماکے میں نشانہ بننے والوں میں تقریبا تمام کا تعلق ہزارہ قبیلےاور شیعہ مسلک سے ہے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے ایک اہلکار کے مطابق دھماکے میں کم و بیش سو کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیاجو ٹریکٹر ٹینکر میں چھپایا گیا تھا۔

کالعدم لشکر جھنگوی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ تنظیم کے ترجمان ابو بکر صدیق نے دعویٰ کیا کہ دھماکا خودکش تھا ۔ ترجمان لشکر جھنگوی نے کہا کہ ’’ یہ 2013ءمیں شیعوں کے علاقے میں ہمارا دوسرا فدائی حملہ تھا، اس طرح کی 20گاڑیاں بارود سے بھری اور فدائی جانثاروں کے ساتھ تیار ہیں صرف ایک حکم ملتے ہی ان کا ٹارگٹ علمدار روڈ ‘مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن ہوں گے‘‘
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
بلوچستان میں آگ اور خون کا یہ کھیل رکنے کا نام نہیں لے رہا ۔۔۔ جینے کے حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے ان لوگوں کو ۔۔۔ اللہ رحم فرمائے ۔۔۔
 

زین

لائبریرین
تباہی کو دیکھتے ہوئے میرا خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرجائے گی
 

زرقا مفتی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
رحمان ملک کہاں ہیں؟؟ کوئٹہ میں گورنر راج کا کیا فائدہ ہوا؟ لشکرِ جھنگوی کو اسلحہ اور پیسہ کون دے رہا ہے؟
 

زین

لائبریرین
ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی، 44 لاشیں بولان میڈیکل کملپیکس اور 29 لاشیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لائی گئی ہیں۔
 

زین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
رحمان ملک کہاں ہیں؟؟ کوئٹہ میں گورنر راج کا کیا فائدہ ہوا؟ لشکرِ جھنگوی کو اسلحہ اور پیسہ کون دے رہا ہے؟

حکومت رئیسانی اور ان کی پچاس رکنی کابینہ کی ہو یا گورنر کی، کوئی فرق نہیں پڑتا۔نظام اور پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہوگا
 

زرقا مفتی

محفلین
کچھ روز پہلے ایک خاتون سے ملاقات ہوئی جن کا ایک بھانجا پچھلے واقعے میں جاں بحق ہوا تھا۔ اُن کے دو بھانجے پہلے دھماکے کے بعد امدادی کاموں میں ہاتھ بٹانے کے لئے گھر سے گئے کہ دوسرا دھماکہ ہو گیا ایک بھائی ہلاک ہو گیا اور دوسرا معذور دونوں اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے۔
اللہ ہمارے حال پر رحم کرے
حکومت تو ایک دن کے سوگ کا اعلان کر کے فارغ ہو گئی ہے ۔ مجرموں کی گرفتاری اور سزا دینا کس کا کام ہے ؟؟؟
 

زین

لائبریرین
دس جنوری کو علمدار روڈ میں یکے بعد دیگرے ہونےوالے دو دھماکوں کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان دھماکوں میں سی فور استعمال کیا گیا جو عام دھماکا خیز مواد کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ مہلک ہے ۔

تازہ دھماکے میں بھی ہوسکتا ہے کہ اس طرح کا مہلک دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہو
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون

بہت ہی افسوسناک خبر ہے۔ اللہ جانے کب تک یہ قتل و غارت گری چلتی رہے گی یہاں۔
 

طالوت

محفلین
کہیں ایک آدھ ، کہیں ایک آدھ درجن اور کہیں ایک آدھ سو ، لگتا ہے موت کے فرشتے کو پاکستان کی حدود میں قید کر دیا گیا ہے۔
کرپٹ لیڈران اور مذہب کی دکانیں سجائے جبوں والوں کی نیتیں تو ٹھیک ہونے سے رہیں ، اب عوام اگر ہوش کے ناخن لے لے تو بڑی مہربانی ۔
 
Top