کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

کاشفی

محفلین
شدت پسندی پر کسی ایک خطے، علاقے یا کسی ایک زبان بولنے والی کی اجارہ داری نہیں ہے کہ صرف مقامی افراد کو امام مقرر کرنے سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ مقامی افراد بھی زہر پھیلانے میں کسی سے کم نہیں ہوتے۔ نیز یہ بات مبالغے پر مبنی ہے کہ کراچی کے ۹۹ فیصد عبادتی مراکز کی انتظامیہ باہر سے درآمدہ ہے۔ اس کے علاوہ اس سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ کراچی میں فرقہ واریت بھی دوسروں کی دین ہے، ورنہ یہاں کے لوگ تو طبعاً روادار ہیں۔ یہ بات بھی نادرست ہے۔
آپ کی بات سے متفق نہیں۔آپ کی باتیں بالکل بھی درست نہیں ۔
کراچی میں فرقہ واریت دوسروں کی دین ہے۔۔کراچی کے لوگ شیعہ سنی کے لڑائی جھگڑوں سے بہت دور تھے۔۔دوسروں نے یہاں آکر ان کے ذہن کو بھی اپنے ذہنوں کی طرح پراگندہ کر دیا۔باقی میں دوستی وغیرہ کی بنیاد میں غیروں کی غلط حرکت کو صحیح نہیں کہہ سکتا۔۔
مع السلام
 

کاشفی

محفلین
ابھی میرے ایک اچھے مہذب اورپڑھے لکھے سٹوڈنٹ کی فیس بک پر شئیرنگ تھی کہ جس میں اہل تشیع کو لعنت ملامت کر کے ان پر کفر کا فتویٰ جاری کیا گیا تھا۔ مجھے انتہائی شدید حیرت کے ساتھ افسوس ہوا، لیکن وہ صاحب جو میرے چھوٹے بھائی کی طرح مجھے عزیز تھے، ٹس سے مس نہیں ہوئے
یزیدی قوتوں کے کفر کے فتوے سے کہیں بندہ کافر ہی نہ ہوجائے ۔۔۔۔اس طرح کا باتیں عام ہوگئی ہیں۔۔اور اس طرح کی باتیں کر کے بندہ نفرتوں میں اضافہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔۔۔
 
Top