کوئٹہ‘ کیبل سروس بند‘سٹار پلس دیکھنے والی خواتین نے کھاناپینا چھوڑ دیا

زین

لائبریرین
کوئٹہ میں گزشتہ تین روز سے کیبل پر ٹی وی چینلز کی نشریات بند ہیں جس کی وجہ ریلوے حکام کی جانب سے کیبل کی تاریں کاٹناہے ۔
کیبل آپریٹرز نے بتایا ہے کہ ریلوے حکام ریلوے پر سے گزرنے والی فی تار پر ڈیڑھ لاکھ روپے سالانہ چارجز مانگ رہے ہیں تاہم کیبل آپریٹرز نے کہا ہے کہ وہ اتنی بڑی رقم ادا نہیں‌کرسکتے ۔

تین روز سے ٹی وی چینلز خصوصآ نیوز چینلز بند ہونے کے بعد کوئٹہ کے شہریوں‌نے سکھ کا سانس لیا ہے :praying: :grin:

تاہم انڈین ٹی وی چینل سٹار پلس کے ڈرامے باقاعدگی اور شوق سے دیکھنے والی خواتین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور بعض نے کھانا پینا بھی بند کردیا ہے :chatterbox: :timeout:
 
زین

لائبریرین
ہاہاہا!
پہلے ایک جاننے والے سے سن کر میں‌بھی حیران ہوگیا پھر آس پاس کے کئی لوگوں نے بھی یہی بتایا

ویسے اس طرح‌کی خبر اخبارمیں بھی آنی چاہیئے :grin:
 
تعبیر

محفلین
ہاہاہا

چلیں اس بہانے موٹی خواتین سلم تو ہو جائینگی
ویسے پاکستان میں خواتین سے زیادہ مرد حضرات بھی اسٹار پلس کے شوقین ہیں جن میں سرفہرست میرے بابا ہیں اور شکر ہے کہ وہ کوئٹہ نہیں رہتے ورنہ انکا کیا ہوتا کالیا :rollingonthefloor:
 
فہیم

لائبریرین
یہ اسٹار پلس نہ ہوا کوئی منشیات ہوگئی کہ لوگوں‌ پر سے اس کا نشہ نہیں اتر کے در رہا:frustrated:
توبہ۔
 
فہیم

لائبریرین
ہاہاہا

چلیں اس بہانے موٹی خواتین سلم تو ہو جائینگی
ویسے پاکستان میں خواتین سے زیادہ مرد حضرات بھی اسٹار پلس کے شوقین ہیں جن میں سرفہرست میرے بابا ہیں اور شکر ہے کہ وہ کوئٹہ نہیں رہتے ورنہ انکا کیا ہوتا کالیا :rollingonthefloor:

ویسے میں ان مردوں میں نہیں آتا۔
میں اسٹار پلس کے مخالف گرو کا ہوں:grin:
 
عسکری

معطل
میں نے سٹار پلس کو تو دیکھا نہیں کہ اس کا لوگو کیسا ہے پر یہ سن کر افسوس بہت ہوا کہ ہماری مائیں جو راشد مہناس عزیز بھٹی پیدا کرتی تھیں آج بھارت کے کلچر میں اس قدر ڈوب گئی ہیں کہ اب ہمارے یہاں سے بھی ہری کرشن کے اشلوگ سنے بغیر ہماری ماؤں بہنوں کو روٹی اچھی نہیں لگتی۔یہ کسی قوم کے لیے پستی کی انتہا کہا جا سکتا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
مردوں میں کہاں آپ تو لڑکے بلکہ بچے ہیں ابھی :laughing:
اگر جو آپ کی ہونے والی مسز فہیم اسٹار پلس کی شوقین نکلی تو

ڈرانے والی باتیں تو مت کریں:timeout::nailbiting:
ویسے ابھی تو میں چونکہ بچہ ہوں اس لیے مسز کے آنے میں ابھی کافی وقت ہے۔
تب تک اس کے لیے بھی کوئی حل سوچ لیا جائے گا:grin::grin::grin:
 
عسکری

معطل
میرے خیال میں بھارتی فلمیں اور ٹی وی چینل مکمل طور پر بند کر دیے جائیں جب تک بھارتی میڈیا پاکستان کو وہ مقام نہیں دیتا جو ان کی نشریات میں دنیا کے تمام ممالک کو دیا جاتا ہے ۔اور ہمیں بھی کچھ تو شرم کرنی چاہیے یہ وہی ٹی وی چینل ہیں جو بھارت میں بلی مرنے پر واویلہ مچا کر پاکستان کو بدنام کرنے کو کوئی موقع نہیں جانے دیتے۔ابھی بمبئی میں گولیاں چل رہی تھی اور انہیں نے سارا کا سارا ملبہ کراچی پر ڈال دیا۔مجھے کبھی کبھی بہت دکھ ہوتا ہے کہ افسوس ہم اتنے گرے ہوئے کیوں ہیں کہ ہمارے ہر گھر میں بھارت گھس چکا ہے اور ہم بے حسوں کی طرح اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں بیویوں کو بھارتی رنگ میں رنگتا دیکھ رہے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے۔ہماری سرحدیں چین ایران سے بھی تو ملتی ہیں ان سے کیوں نہیں سیکھتے یا ان کو کیوں نہیں کاپی کرتے۔اگر مجھے اس وزارت اطلاعات ملتی تو سب سے پہلا کام پہلے دن یہی کرتا اور اس کو آئین کا حصہ بنوانے قرارداد پیش کرتا۔
 
تیشہ

محفلین
کوئٹہ میں گزشتہ تین روز سے کیبل پر ٹی وی چینلز کی نشریات بند ہیں جس کی وجہ ریلوے حکام کی جانب سے کیبل کی تاریں کاٹناہے ۔
کیبل آپریٹرز نے بتایا ہے کہ ریلوے حکام ریلوے پر سے گزرنے والی فی تار پر ڈیڑھ لاکھ روپے سالانہ چارجز مانگ رہے ہیں تاہم کیبل آپریٹرز نے کہا ہے کہ وہ اتنی بڑی رقم ادا نہیں‌کرسکتے ۔

تین روز سے ٹی وی چینلز خصوصآ نیوز چینلز بند ہونے کے بعد کوئٹہ کے شہریوں‌نے سکھ کا سانس لیا ہے :praying: :grin:

تاہم انڈین ٹی وی چینل سٹار پلس کے ڈرامے باقاعدگی اور شوق سے دیکھنے والی خواتین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور بعض نے کھانا پینا بھی بند کردیا ہے :chatterbox: :timeout:

اچھا ہوا جو بکواس ڈرامے بند ہی ہوگئے ۔۔ چینل بند ۔۔ ڈرامے بند ۔ بہت اچھا ہوا ۔۔کچھ بھی نہیں ہوتا ان سٹار پلس کے ڈراموں میں ۔۔ :chatterbox: ساڑھیاں پہن کر ۔۔زیوارت سے لدی پھدی خواتین ۔میک اپ فلُ میک اپ میں ہی بستر پے سوئی ہوئی ہوتیں ہیں :battingeyelashes: صبح بھی لد پھد کے فلُ تیاری میں کچن کے کاموں میں دیکھائی جاتیں ہیں ۔۔ اور سارے فیملی والے ایک بڑے سے کمرے میں ہر وقت تیار الرٹ کھڑے ہوئے دیکھائے جاتے ہیں ۔۔ کبھی کوئی صوفہ پے نہیں بیٹھا دیکھاتے ۔۔بس صرف کھڑے ۔۔۔ جیسے ہی کوئی انٹری ہوتی ہے ٹن ۔۔ٹن ۔۔ٹن جتنے لوگ اسُ سین میں موجود ہوتے ہیں سب کے چہرے دیکھا کر ٹھن ۔۔ پھر ٹھن ۔۔ ٹھن بس :notlistening: اور خود سے ہی اونچی آواز میں بات کرنا ہوتا ہے ۔۔۔۔ اور جو کام کی بات ہوتی ہے مجال ہے اسے کوئی آخری قسط تک سن پائے :confused: اور جو بکواس فضول بات ہوتی ہے اسکو سب سن لیتے ہیں :battingeyelashes:
اور دس ، دس ، سال ہوجاتے ہیں اس سٹار پلس کے ڈرامے چلتے ہوئے :noxxx: لوگ اس میں مر کر بھی قبروں میں سے نکل کر زندہ آن کھڑے ہوتے ہیں ۔۔ اور جو زندہ نا ہوسکے اسکی فیس پلاسٹک سرجری سے چینج ہوجاتا ہے اور پھر سے ڈرامہ شروع :noxxx: :worried:
 
ماوراء

محفلین
اور مجھ معصوم نے کبھی سٹار پلس کی شکل تک نہیں دیکھی۔۔صرف نام سنا ہے۔ :( یا یہ پتہ ہے کہ جب سٹار پلس کا نام آتا ہے، ساتھ خواتین کا نام بھی ضرور آتا ہے۔:grin:
 
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
کل تک اگر کیبل بند رہا تو اس پر ایک "سٹوری" بنائونگا :grin:
 
تیشہ

محفلین
اور مجھ معصوم نے کبھی سٹار پلس کی شکل تک نہیں دیکھی۔۔صرف نام سنا ہے۔ :( یا یہ پتہ ہے کہ جب سٹار پلس کا نام آتا ہے، ساتھ خواتین کا نام بھی ضرور آتا ہے۔:grin:

تم تو خیر ٹی وی ہی کبھی کبھار دیکھتی ہو ناں ۔۔۔ مگر سٹار پلس نہ دیکھنا دماغ خراب ہوجائے گا :battingeyelashes: وہ جو پیلے پیلے دانتوں والی رائٹر ہے ناں جسکا نام '' K سے شروع ہوتا ہے وہ اپنے سارے ڈرامے بھی ایک ہی سٹوری کے بناتی ہے ۔۔اس میں ہوتے بھی اسکی اپنے ہی گھر کے افراد ہیں بھائی ۔۔باپ ۔۔بہن وغیرہ وغیرہ ۔۔اور ان ڈراموں کے نام بھی سب ''کے سے ہی رکھتی ہے :noxxx: :frustrated:

مجھے وہ سخت زہر لگتی ہے ہر وقت اسکا منہ کھلا رہتا ہے ذرا سا ۔۔اور دانت بھی صاف نہیں ہوتے :idontknow:
 
Top