سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 12 ( 14 جولائی)

عثمان

محفلین
عثمان آپ بتائیے بھئی ۔ پاکستان میں تو یہی سمجھا جاتا ہے ۔
عاطف سے متفق ہوں۔ ملٹری کے لوگ ریاست سے وفاداری اور ذمہ داریاں نبھانے کا باقاعدہ حلف اٹھاتے ہیں اور ریاست کے بنیادی عناصر کا حصہ ہیں۔
 
زیک

مسافر
یہ شخصیت جو کٹنجر کی تھی ، جو امریکی لڑاکا طیاروں کا پائلٹ تھا ۔ ویتنام کی جنگ بھی لڑی اور سال تک جنگی قیدی بھی رہا ۔
دوسرے دلچسپ بات اپنے وقت کا سب سے بلندی کا سکائی ڈائیونگ کا ریکارڈ ہولڈر بھی رہا تھا ۔ تیس کلومیٹر بلندی سے کامیابی سے چھلانگ لگائی لانگیسٹ فری فال کا یہ ریکارڈ 2012 میں بامگارٹنر نے توڑا ۔ 39 کلومیٹر سے چھلانگ لگا کر ۔ ۔ ۔

800px-Joseph_Kittinger%2C_Jr.jpg
شخصیت خوب تھی۔ اگرچہ بامگارٹنر کے ریکارڈ کا علم ہے اور ویڈیوز بھی دیکھ رکھی ہیں لیکن ان صاحب کا ذکر نہیں سنا پہلے۔
 
علی وقار

محفلین
عاطف سے متفق ہوں۔ ملٹری کے لوگ ریاست سے وفاداری اور ذمہ داریاں نبھانے کا باقاعدہ حلف اٹھاتے ہیں اور ریاست کے بنیادی عناصر کا حصہ ہیں۔
ریاست کے بنیادی عناصر کا حصہ ہیں مگر بذات خود ریاست کا ستون نہیں کہلائے جا سکتے، کم از کم تھیوری کی حد تک۔ عملی طور پر یہی صورت ہے جیسا کہ آپ فرما رہے ہیں۔ ریاستی ادارے ریاستی ستون کا حصہ ہوتے ہیں، اس میں کیا شک ہے مگر جزو کُل کی جگہ نہیں لے سکتا۔
 
زیک

مسافر
عاطف سے متفق ہوں۔ ملٹری کے لوگ ریاست سے وفاداری اور ذمہ داریاں نبھانے کا باقاعدہ حلف اٹھاتے ہیں اور ریاست کے بنیادی عناصر کا حصہ ہیں۔
اس صورت میں ہمیں یہ سوال بہتر انداز میں کرنا چاہیئے تھا۔ جیسے یہ ہوا تو عہدہ والا سوال ضائع گیا۔ میں پوری کسوٹی ایسا فوجی تلاش کرتا رہا جس کا فوج کے علاوہ بھی کوئی عہدہ رہا ہو۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شخصیت خوب تھی۔ اگرچہ بامگارٹنر کے ریکارڈ کا علم ہے اور ویڈیوز بھی دیکھ رکھی ہیں لیکن ان صاحب کا ذکر نہیں سنا پہلے۔
شروع میں جب سوال کا ارادہ کیا تو عباس ابن فرناس کی شخصیت ذہن مین تھی ، جس نے دسویں صدی میں پر باندھ غرناطہ ٹاور سے کود کر اڑنے کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔ لیکن کل کٹنجر ذہن میں آئے تو زیادہ واضح اور کسوٹی کے زیادہ مطابق لگے ۔
 
Top