سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 12 ( 14 جولائی)

اہا ... اچھی شخصیت پوچھی عاطف بھائی ... جو کٹنگر کے بارے میں ہسٹری چینل کی ایک ڈاکیومنٹری (شاید 2008 میں، جب ہسٹری چینل واقعی ہسٹری چینل ہوا کرتا تھا) سے پتہ چلا جو پراجیکٹ ایکسلسیئر سے متعلق تھی.
 
محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی۔۔۔۔ دیکھ لیجئیے پینل والوں نے عادت ہی بنا لی ہے کہ سوال تو پورے 20 پوچھنے ہیں مگر جواب درست پھر بھی نہیں دینا۔ :D
ویسے آج میں شاید، شاید بوجھ لیتا ... سرد جنگ اور اس سے ملحقہ خلائی دوڑ میرے پسندیدہ موضوعات میں سے ہیں :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
روؤف بھائی کی بات تو نہیں کر رہے۔۔۔ وہ بھی ہماری طرح معصوم ہیں بھائی

اب کوئی غلط نام نہ دیکھئیے گا خواب میں وقار بھائی۔۔۔

وہ خواب میں یہی کر رہے ہوں گے ۔

ابھی ابھی تو یہیں تھے۔۔۔ سو بھی گئے

روؤف بھائی بھی کب کے جا چکے ہیں۔۔ انھیں تو معلوم بھی نہیں "کون جیتا کون ہارا"

صبح قہقہے لگاتے ہوئے آئیں گے دیکھیے گا۔بلکہ آکر لگائیں گے ۔
محمد عبدالرؤوف بھائی

روؤف بھائی کا قہقہے لگانا تو بنتا ہے آج پھر :ROFLMAO:

اوہو۔۔۔۔۔ مجھے نیند آ گئی تھی، ورنہ صحیح یا غلط (خصوصاً غلط) جواب کے بعد کا سیشن کوئی مِس کرنے والے ہوتا ہے
:)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شخصیت خوب تھی۔ اگرچہ بامگارٹنر کے ریکارڈ کا علم ہے اور ویڈیوز بھی دیکھ رکھی ہیں لیکن ان صاحب کا ذکر نہیں سنا پہلے۔
ایک جنگی پائلٹ اور وار پرزنر اور قید و بند کے تشدد اور صعوبتوں کو برداشت کرنا تو الگ ۔ لیکن یہ ریکارڈ انتہائی حیرت کا باعث تھا اور ان کے لیے ایک الگ شہرت کا سبب بنا ۔ اس زمانے ٹیکنالوجی اتنی مستحکم نہ تھی جتنی بامگاٹنر کو میسر ہوئی ۔ اگرچہ بامگاٹنر کا ریکارڈ بھی شاید سال بھر ہی میں ٹوٹ گیا جو گوگل کے ملازم نے توڑا ۔
ان کی وڈیو میں دیکھا کہ زمین پر اترنے کے بعد پہلا کام سگریٹ سلگانے کا کیا :)
 

علی وقار

محفلین
میرے خیال میں عاطف بھائی نے شخصیت کا انتخاب تو نہایت مہارت اور دانائی سے کیا۔ جوابات بھی نہایت فیاضی سے دیے۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ اگر ایک بھی سوال کا جواب غیر واضح ہو یا کم از کم کسوٹی کا سوال پوچھنے والے کو شبہ پڑ جائے کہ اس جواب سے سوال بوجھنے والے غلط رخ پر چلے جائیں گے تو اس جواب سے متعلق وضاحت دینی چاہیے یا جواب بوجھنے والوں کو جرح کرنی چاہیے۔ میرے خیال میں عاطف بھائی کے کہنے کے باوجود ہم نے درست طور پر یہ حق استعمال نہ کیا بصورت دیگر وہ تو فیاضانہ انداز میں سوالات کے جواب واضح طور پر دینے پر آمادہ دکھائی دیتے تھے۔ بہرصورت، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے۔ یہ کسوٹی بھی شاندار رہی جس کا کریڈٹ سب سے زیادہ عاطف بھائی کو جاتا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سوال پوچھنے والے کو شبہ پڑ جائے کہ اس جواب سے سوال بوجھنے والے غلط رخ پر چلے جائیں گے تو اس جواب سے متعلق جرح ہونی چاہیے
علی! میں اس بات سے متفق ہوں ۔ کیوں کہ اس طرح آپ کو کسی دوسرے کے انداز فکر اور نقطْ نظر کا پتہ چلتا ہے اور کسی موضوع کو ایک مختلف نظر سے دیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے ۔
کسوٹی میں یہ بات بہت خوبصورتی ہے ظاہر ہو رہی ہے ۔ اگر ایسے ہی مثبت طریقے سے ہم عام دھاگوں میں بحث کریں تو اور اچھا نہ ہو ؟
دس بارہ کسوٹیوں میں پینل، شارکین اور اپنے میزبان گل اور عبد الرؤوف ۔ یہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں، اگر چہ بہتری کی گنجائش موجود ہی رہتی ہے ۔
 

علی وقار

محفلین
فہد کا اندازہ غضب کا ہوتا ہے۔ انہوں نے فوج کے اندر سے ایک ریسلر کا کھوج لگایا تھا۔ ان خطوط پر اس لیے نہ سوچا گیا کہ کھلنڈرا نہ ہونے کے سبب ہم پر یہ تاثر بیٹھ چکا تھا کہ موصوف جنرل ہیں اور محض کرسی پر بیٹھ کر حکم چلاتے ہیں۔ یہ فوجی مگر کہاں نچلے بیٹھتے ہیں۔
 
Top