سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 12 ( 14 جولائی)

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ شخصیت جو کٹنجر کی تھی ، جو امریکی لڑاکا طیاروں کا پائلٹ تھا ۔ ویتنام کی جنگ بھی لڑی اور سال تک جنگی قیدی بھی رہا ۔
دوسرے دلچسپ بات اپنے وقت کا سب سے بلندی کا سکائی ڈائیونگ کا ریکارڈ ہولڈر بھی رہا تھا ۔ تیس کلومیٹر بلندی سے کامیابی سے چھلانگ لگائی لانگیسٹ فری فال کا یہ ریکارڈ 2012 میں بامگارٹنر نے توڑا ۔ 39 کلومیٹر سے چھلانگ لگا کر ۔ ۔ ۔

800px-Joseph_Kittinger%2C_Jr.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
غیر واضح سوال یوں تھا کہ ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ایکسیلسیئر پراجیکٹ کے بعد
-(Rosie O'Grady's Flying Circus, part of the Rosie O'Grady's/Church Street Station entertainment complex in Orlando,) کا وائس پریزڈنٹ بھی رہا تھا ۔ کیوں کہ پریزیڈنٹ نہیں لکھا تھا اس لیے سربراہ کہنے میں کچھ ہچکچاہٹ محسوس ہوئی ۔
 
علی وقار

محفلین

عاطف بھیا، کھیل کے حوالے سے بھی ہمیں جھنڈی کروائی گئی ہے۔ یہ بندہ تو اچھا خاصا کھلاڑی اور کرتب باز تھا، آپ نے فرمایا تھا کہ وہ کھلنڈرے نہ تھے۔ :) بحوالہ مراسلہ 52 بتاریخ 14 جولائی 2021۔
 
زیک

مسافر
زیک کی گزشتہ برسوں میں تبدیل کی گئی ایک ڈسپلے تصویر اس شخصیت کے ایک "بہت نمایاں پہلو" سے میچ کرتی ہے ۔ آپ کو شاید یاد ہو لیکن زیک کو یقینا یاد ہونی چاہیئے ۔
اس سے ہم صحیح سکائی ڈائیونگ پر پہنچے تھے لیکن اس کے ریکارڈ دیکھنے کی بجائے پیراٹروپرز ڈھونڈنے لگے جو ویتنام کی جنگ میں شامل رہے ہوں۔ ایسا کوئی معروف نام نہیں ملا جو سوالات پر پورا اترتا ہو۔
 
زیک

مسافر
غیر واضح سوال یوں تھا کہ ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ایکسیلسیئر پراجیکٹ کے بعد
-(Rosie O'Grady's Flying Circus, part of the Rosie O'Grady's/Church Street Station entertainment complex in Orlando,) کا وائس پریزڈنٹ بھی رہا تھا ۔ کیوں کہ پریزیڈنٹ نہیں لکھا تھا اس لیے سربراہ کہنے میں کچھ ہچکچاہٹ محسوس ہوئی ۔
وائس پریذیڈنٹ تو بالکل بھی سربراہ نہیں ہوتا۔ ہچکچاہٹ کاہے کی؟
 
علی وقار

محفلین
اس سے ہم صحیح سکائی ڈائیونگ پر پہنچے تھے لیکن اس کے ریکارڈ دیکھنے کی بجائے پیراٹروپرز ڈھونڈنے لگے جو ویتنام کی جنگ میں شامل رہے ہوں۔ ایسا کوئی معروف نام نہیں ملا جو سوالات پر پورا اترتا ہو۔
عاطف بھائی نے کلائنٹ سٹیٹ کا بدلہ اتار لیا۔ کوئی بات نہیں۔ صبر کریں۔ :)
 
Top